Tag: تعطیلات

  • عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ہفتہ 7 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے لیے چار روزہ تعطیلات کی منظوری دی تھی جس کا آج کیبنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    وفاقی حکومت کے ساتھ پاکستان کے تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بھی 6 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم صوبہ بلوچستان نے 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    دریں اثنا رواں برس مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہوگا جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جمعہ 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

    سعودی عرب اور یو اے ای میں جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چار روزہ عید تعطیلات ہوں گی۔

    قطر میں پانچ 9 ذی الحج سے 13 ذی الحج تک پانچ روزہ تعطیلات ہوں گی۔ بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ پر 10 روزہ طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ تاہم ایک اسلامی ملک کے سربراہ نے اپنے عوام سے رواں برس عیدالاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/head-of-an-islamic-country-appeals-to-the-public-not-to-sacrifice-on-eid-al-adha/

  • سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، مملکت میں عید کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات عرفات کے دن جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارت کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارت کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر میں تعطیل ہوگی۔

    سرکاری دفاتر میں پیر 9 جون سے معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر کی جانب سے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بنگلادیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 روزہ سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیل کی وجہ سے 17 مئی اور 24 مئی (ہفتہ) کو دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہو۔

    حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم کیسا رہے گا؟

    اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ’سائبر شوروکھا اودھدیش 2025‘ کے مسودے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

  • سعودی عرب: رمضان کے اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان

    سعودی عرب: رمضان کے اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان

    سعودی عرب میں سعودی سینٹرل بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے ایام میں اوقاتِ کار اور عید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں مملکت کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح دس بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق سینٹرل بینک کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور چار شوال بمطابق بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔‘

    رپورٹس کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 9 ذوالحجہ 1446 بمطابق 5 جون 2025 سے ہوگا اور 10 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔

    سینٹرل بینک کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ سرحدی علاقوں میں عازمین حج اورعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مخصوص برانچیں دوران تعطیلات حسب معمول کام کرتی رہیں گی تاکہ عازمین وعمرہ زائرین کو مشکلات پیش نہ آئیں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کے لئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی سخت تاکید کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ’یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے‘۔

    وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔

    وزارت صحت کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی کہ وہ افراد جو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی تاثیرکی مدت برقرار ہے۔

    گردن توڑ بخار سانس کے ذریعے خارج ہونے والے ذرات، جیسے کھانسی یا چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے جس کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔

  • تعطیلات کے باوجود نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی

    تعطیلات کے باوجود نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی

    پشاور: موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود کے پی میں نجی اسکولوں کو ’ونٹر کیمپ‘ لگانے کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود ذیلی ادارے کے پی پرائیویٹ اسکولز ریگولیشن اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے مانسہرہ کے قانون دان ڈاکٹر محمد ثاقب لغمانی نے محکمہ تعلیم و وزارت تعلیم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے باوجود ذیلی ادارے کا نجی اسکولوں کو ونٹر کیمپ کی اجازت دینا حیران کن ہے۔

    انھوں نے کہا شدید سرد موسم میں تعلیمی اداروں میں کوئی ہیٹنگ سسٹم ہے نہ ہی بچوں کی مناسب دیکھ بھال ممکن ہے، سرد ترین موسم کے سبب ونٹر کیمپ کی وجہ سے بچوں کے بیمار پڑنے کے سنگین خدشات موجود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

    ڈاکٹر ثاقب لغمانی نے صوبائی وزیر سمیت متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بچوں کو موسمی شدت سے بچایا جائے۔

    واضح رہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جب کہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • سال 2025 میں عام تعطیلات کی تفصیلات جاری

    سال 2025 میں عام تعطیلات کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: حکومت نے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آئندہ سال میں 40 چھٹیاں ہوں گی۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 میں 40 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، آئندہ سال 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

    5 فروری 2025 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی جب کہ 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان، یکم مئی 2025 کو یوم مزدور اور یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 30،31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی 2025 کو 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیاں ہوں گی، 14 اگست 2025 کو یوم آزادی، 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔

    9 نومبر 2025 کو یوم اقبال، 25 دسمبر 2025 کو یوم قائد اعظم/کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، جب کہ 26 دسمبر 2025 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

    سال 2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سال 2025 میں یکم جنوری، یکم مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی اور غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

  • اسکولز 5 اگست سے کھولیں گے یا 15 اگست سے؟ اہم خبر آگئی

    اسکولز 5 اگست سے کھولیں گے یا 15 اگست سے؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی نئی تاریخ سامنے آگئی، اب تمام تعلیمی ادارے کب کھولیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کی توسیع کا اعلان کردیا۔

    جس کے تحت اب تمام سرکاری تعلیمی ادارے 15 کے بجائے پانچ اگست کو کھلیں گے۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    یاد رہے وزیر تعلیم سندھ نے گرمی اور برسات کے امکان پر اسکولوں میں چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 14 اگست سے ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی سے متعلق پروگرامز منعقد کریں گے تاہم سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں جون جولائی کی چھٹیوں کے بعد اسکولز یکم اگست سے کھولے جانے تھے۔

  • تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    سندھ حکومت کی جانب سے عاشورہ کے سلسلے میں 2 دن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    حکومت سندھ نے محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کی مناسبت سے 2 دن کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اجرا کیا ہے جس کے تحت 16 اور 17 جولائی یعنی بروز منگل اور بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرتی ہیں۔

  • کیا کویت میں 4 دن کی تعطیلات ہونے جارہی ہیں؟

    کیا کویت میں 4 دن کی تعطیلات ہونے جارہی ہیں؟

    کویت کی سول سروس کمیشن کی جانب سے نئے سال 2024 کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرنے پر غور کیا جارہا ہے، یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ یہ تعطیل یا تو پیر یکم جنوری 2024 کو صرف ایک ہی دن کی ہو گی یا 29 دسمبر 2023 بروز جمعہ سے 1 جنوری 2024 بروز پیر 4 دن تک بڑھادی جائیگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اوقات کار اگلے دن، 2 جنوری بروز منگل 2024 کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

    اس بنیاد پر کہ اتوار، دسمبر 31، ایک ”آرام”کہلائے گا کیونکہ یہ ہفتہ وار دو چھٹیوں جمعہ اور ہفتہ کے درمیان آئے گا ہے جبکہ پیر 1 جنوری 2024 ایک سرکاری تعطیل ہے۔

    ہفتے میں آنے والی دو چھٹیوں کی موجودگی کی وجہ سے دو دن کی چھٹی کے درمیان آنے والے دن پر غور کرنے کا فیصلہ کویتی قانون کے مطابق ہے۔

    اس طرح 2022 میں بھی ہوا جب جمعرات، 5 مئی 2022 کو آرام کے دن کے طور پر اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ یہ عید الفطر کی چھٹی اور جمعہ کی چھٹی کے درمیان آتا ہے۔

    جبکہ اس طرح کا معاملہ 2017کے اختتام پر بھی ہوچکا ہے، جب 31 دسمبر 2017 کو اتوار اور 30 دسمبر 2017 کو ہفتہ تھا جو کہ پہلے ہی آرام کا دن ہوتا ہے جبکہ 31 دسمبر کو یکم جنوری 2018 اور 30 دسمبر 2017 بروز ہفتہ کے درمیان پڑنے کی وجہ سے اسے آرام کا دن ماننے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    جبکہ یکم جنوری 2018 جو پہلے ہی نئے سال کے دن کے موقع پر سرکاری تعطیل تھی، اس دوران وزارتوں، سرکاری اداروں اور اداروں نے اپنا کام معطل کر کے باضابطہ دوبارہ 2 جنوری 2018 بروز منگل کو کام شروع کیا تھا۔

  • عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، امارات میں 9 ذی الحج سے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے نے ملک میں رواں سال عید الاضحیٰ اور وقوف عرفہ کی تعطیلات سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

    وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ وقوف عرفہ اورعید الاضحیٰ کی تعطیلات 9 ذی الحج سے شروع ہوں گی اور 12 ذی الحج تک جاری رہیں گی۔

    تعطیلات سے متعلق یہ بیان سرکاری اور نجی اداروں کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے ایجنڈے پر مبنی ہے۔

    وفاقی ادارے نے ملک کی قیادت، حکومت، عوام اور مقیم غیر ملکیوں، عربوں اور امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ اور وقوف عرفہ کی مبارکباد بھی دی ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    کوئٹہ: محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 13 اگست تک ہونگی۔