Tag: تعطیل کا اعلان

  • 28 اگست کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    28 اگست کو تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    اٹک : 28 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ،جمعرات کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع بھر میں جمعرات 28 اگست کو حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے، البتہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

    حضرت سخی سلطان کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کے لیے اٹک خورد کا رخ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب ربیع الاول کا بابرکت مہینہ بھی شروع ہو گیا ہے، اور آج اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے کا پہلا دن ہے۔

    مزید پڑھیں : ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان

  • 23 اگست  کو تعطیل کا اعلان

    23 اگست کو تعطیل کا اعلان

    قصور : 23 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری و عوامی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے 23 اگست، بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری و عوامی ادارے بند رہیں گے، جس کے باعث ضلع کے مکین دو روزہ ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

    حضرت بابا بلھے شاہؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات 22 اگست سے شروع ہوں گی اور 24 اگست 2025 تک جاری رہیں گی۔

    اس موقع پر ملک بھر سے عقیدت مند قصور پہنچیں گے، جہاں محفل سماع، صوفی کلام کی محافل اور روایتی رسومات ادا کی جائیں گی۔

    سالانہ عرس کو پنجاب کے اہم ثقافتی اور روحانی میلوں میں شمار کیا جاتا ہے، جو ہر سال ہزاروں زائرین اور عقیدت مندوں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانیوں کے لیے ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

    خیال رہے پاکستانیوں کو اگلے ماہ ستمبر کے آغاز میں ایک ساتھ تین روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے جا رہا ہے۔

    اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔

    اس کے اگلے روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل متوقع ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جبکہ 7 ستمبر اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی۔

  • تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    کراچی : تمام تعلیمی اداروں میں 15 اگست کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس سے بچے طویل چھٹیوں  سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعہ 15 اگست 2025 کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعطیل چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے دی جا رہی ہے، جو ہر سال مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں :  ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عملے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ چہلم کے مذہبی اجتماعات میں شرکت اور سیکیورٹی انتظامات میں آسانی حاصل کر سکیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مجالس، جلوس اور دیگر عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

  • 19 جون کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    19 جون کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    کراچی : شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، اس دن تمام دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 19 جون کوتعطیل کااعلان کر دیا ، جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتر 19جون کوبندرہیں گے

    عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے ، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے عرس کا افتتاح کیا ، مزار پرفاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔خیال رہے سید ابو محمد عبلہ المعروف عبداللہ شاہ غازی نے 98 ہجری میں مدینہ منورہ کے ایک معزز گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کاشجرہ نصب حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے، ایک سو اڑتیس ہجری میں عبداللہ شاہ غازی تبلیغ دین کے لیے سندھ تشریف لائے اور 12برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرکرداں رہے، آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہرمذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

  • 2 دن کی چھٹی  کا اعلان کردیا گیا

    2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : سندھ حکومت نے 2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ، تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیلات 20 اور 21 اپریل 2025 کو ہوں گی۔

    چھٹی کے علاوہ ایسٹر سے قبل مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے پیشگی تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت کردی تاکہ انہیں تقریبات کی تیاری میں مدد مل سکے۔

    صوبے بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے چھٹیوں اور تنخواہوں کی جلد ادائیگی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے شمولیت اور احترام کا ایک سوچا سمجھا اشارہ قرار دیا۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    اسلام آباد :  تعلیمی اداروں میں اگلے ہفتے 3 دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 14 سے 16 اکتوبر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اجلاس میں آنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • سعودی عرب میں تعطیل کا اعلان

    سعودی عرب میں تعطیل کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کی جانب سے یوم وطنی پر پرائیوٹ اور نان پرافٹ سیکٹر میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کا کہنا ہے کہ پیر 23 ستمبر 2024 کو یوم وطنی کی تعطیل ہوگی۔

    واضح رہے کہ مملکت میں قومی دن پرچھٹی دی جاتی ہے۔ ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کے مطابق یہ قانون محنت کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے مطابق ہے اور ہر آجر کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزات صحت نے مملکت کے تمام ریجنز کے ملکی وغیر ملکی رہائشیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

    وزارت نے سعودی شہریوں سمیت مملکت میں مقیم تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سے منصوبے سے مستفید ہوتے ہوئے خود کو انفلوئنزا سے محفوظ رکھیں بالخصوص وہ افراد جو کسی بھی قسم کے متعدی امراض کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موسمی بخار سے محفوظ رہنے کے لیے لازمی ویکسین لگوائیں۔

    سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی بخار سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ اس کے لگانے سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی اور موسمی بخار کے حملے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج 22اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اسکول آج مکمل طور پر بند رہیں گے، نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق آج بروز جمعرات 22 اگست کو مذہبی جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور جلسہ کی کال دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزارت داخلہ نے شہر اقتدار کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آج 22اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں کو بند کرنے کا یہ اقدام بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آج 22 اگست بروز ھؤجمعرات کو ترنول میں جسلے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترنول میں ہونے والے جلسے کے مقام کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے ۔

    جلسہ گاہ کے قریب مسجد کے احاطے سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے مسجد کو خالی کروا لیا گیا۔

  • حکومت کا  16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت کا 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

  • کل  تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    کراچی : کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کردیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عبداللہ شاہ غازی کےسالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام دفاتر کل بند رہیں گے تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔

    عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔