Tag: تعفن

  • کچرا، بارشیں اور تعفن، کراچی میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    کچرا، بارشیں اور تعفن، کراچی میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    کراچی: کچرے کے ڈھیر، تعفن اور بارش کی تباہ کاریوں کے بعد شہر میں‌ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد بھینس کالونی میں درجنوں جانور مرنے لگے، علاقے کی فضا میں تعفن پھیل گیا.

    بھینس کالونی کی سڑکوں پر قدم قدم پرمردہ جانور پڑے ہیں، لاشیں سڑنے لگیں، رہائشی علاقوں میں پھینکے گئےمردہ جانوروں کے تعفن نے سانس لینا دشوار کر دیا.

    ڈی ایم سی ملیرانتظامیہ نے مردہ جانوروں کوتلف کرنےکے بجائےمٹی ڈال کر جان چھڑا لی. علاقہ مکیوں کا کہنا ہے کہ فوری طورپرمردہ جانورنہ اٹھائے گئے، تو خطرناک بیماریاں پھیل سکتی ہیں.

    مزید پڑھیں: کراچی کے کچرے سے پریشان خاتون بھڑک اٹھیں، ویڈیو وائرل

    دوسری جانب بارش گزر گئی، لیکن شہر قائد کی کئی سڑکیں اب بھی تالاب بنی ہوئی ہیں، کئی علاقوں‌ میں پانی کھڑا ہے، جن میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش ہورہی ہے۔

    کورنگی کراسنگ اور کازوے بارشوں سے شدید متاثر ہوئے، اب بھی عوام کو سفر کے دوران شدید پریشان کا سامنا ہے.

    نالوں کے قریب علاقوں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے، اسکول کے بچوں اور نمازیوں‌کا شدیا اذیت کا سامنا ہے.

  • نیو سبزی منڈی میں‌ بارش کا پانی جمع، تعفن پھیل گیا

    نیو سبزی منڈی میں‌ بارش کا پانی جمع، تعفن پھیل گیا

    کراچی: نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے میں بارش کے بعد صفائی نہ ہونے سے تعفن پھیل گیا اورخراب سبزیوں اور پھلوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع پاکستان کی سب سے بڑی سبزی و پھل منڈی حالیہ بارشوں میں پانی اور کیچڑ میں ڈوب گئی، منڈی کے بیرونی اور اندرونی راستوں پر کچرے، گلی سڑی سبزیوں اور پھلوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے، جگہ جگہ پانی جمع ہے۔

    تاجر شائستہ خان اچکزئی نے بتایا کہ منڈی میں مال لے کر آنے والی گاڑیوں سے مارکیٹ کمیٹی انٹری فیس کی مد میں یومیہ لاکھوں کے محصولات جمع کرنے کے علاوہ بیوپاریوں سے بھی مارکیٹ فیس وصول کرتی ہے۔

    شائستہ خان کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے حکام مختلف فیسوں اور چارجز کی مد میں یومیہ5 تا6 لاکھ روپے کا ریونیو جمع کرتے ہیں، لیکن صفائی نہیں ہورہی، کچرے اور کیچڑ کی وجہ سے منڈی مین تعفن پھیل گیا ہے کروڑوں روپے مالیت کی سبزی و فروٹ خراب ہونے لگے ہیں۔

    تاجر عبد الرحیم نے بتایا کہ سبزی منڈی کے مرکزی دروازے پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جس کے نتیجے میں سبزی و فروٹ لے کر آنے والی گاڑیاں گڑھوں اور کیچڑ میں دھنس جاتی ہیں، کراچی کی نیو سبزی ا ور فروٹ منڈی کی مارکیٹ کمیٹی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سبزی منڈی مسائل کا گڑھ بن گئی ہے۔

    تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی اور صفائی کے انتظام کیے جائیں۔