Tag: تعلقات ختم

  • ’تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں‘

    ’تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں‘

    اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرائیلی سے تعلقات ختم اور مصنوعات پر پابندی لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اسرائیل کی جارحانہ حملے میں فلسطین کے اسپتال اور مساجد بھی محفوظ نہیں ہیں۔

    پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی، انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کے بھی منافی ہیں، اسرائیل  کی بربریت پہلے سے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔

     ایرانی سفیر نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی اسلامی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات استوار کیے انہیں ختم کریں، اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اور اقتصادی تعلقات ختم کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک اپنے بارڈرز کھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہو سکے، فلسطین پر اسلامی ممالک نے جو موقف اپنایا وہ اچھا ہے مگر ناکافی ہے، ہم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔

    ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے ممالک سمجھ گئے امریکا پہلے جیسی طاقت نہیں رہا، اسلامی ممالک میں کوآرڈینیشن ہوتی تو صیہونی رجیم اس بربریت کی جرات بھی نہ کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  صیہونی رجیم سے تعلقات بنانے والے اسلامی ممالک کو کہا ہے ان سے تعلقات ختم کریں، اسلامی مزاحمت پر صیہونی رجیم ڈر اور خوف کا شکار  ہے، یہ مزاحمت ہی اس صیہونی ریاست کے اختتام اور بربادی کا آغاز ہے۔

  • امریکا کی بڑی جامعہ نے سعودیہ سے تعلقات ختم نہ کرنے کی تجویز دے دی

    امریکا کی بڑی جامعہ نے سعودیہ سے تعلقات ختم نہ کرنے کی تجویز دے دی

    واشنگٹن : امریکی تعلیمی ادارے نے تجویز دی ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے باوجود ادارے کو سعودی عرب سے تعلقات ختم نہیں کرنے چاہیئں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ترین تعلیمی ادارے ’میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی‘ ایم آئی ٹی کے حکام نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان قائم تعلقات کے حوالے سے تجزیہ رپورٹ پیش کردی۔

    ایم آئی ٹی کے ڈین رچرڈ لیسٹر نے جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ خاشقجی قتل کے معاملے پر سعودیہ سے تعلقات منقطع نہیں کرنے چاہیئں۔

    ایم آئی ٹی کے ڈین نے جمعرات کے روز تعلقات سے متعلق جائزہ رپورٹ ای آئی ٹی کے سربراہ رفائیل رائف تک پہنچا دی ہے جو تمام نتائج کا جائزہ لینے کے بعد5 جنوری کو  تعلقات سے متعلق فیصلہ دیں گے۔

    امریکی خبر رساں ادارے نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ سعودی عرب کی تیل فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’آرامکو‘ نے سابقہ معاہدے کی مد میں ادارے کو 40 لاکھ ڈالر دئیے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم آئی ٹی کے ڈین کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاشقجی قتل میں ملوث عناصر کی کسی بھی سعودی ادارے نے مالی معاونت نہیں کی۔

    محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے ذمہ دار ہیں، امریکی سینیٹ میں قرار داد پیش

    انہوں نے رپورٹ میں کہا تھا کہ ہم کئی برسوں سے سعودی عرب کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں اور ہم نے اچھے لوگوں کے ساتھ کام کیا۔

    جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی ٹی کو سعودی عرب سے تعلقات ختم کرنے کے لیے کوئی اطمینان بخش جواز نہیں ہے، لہذا ادارے کو تعلقات باقی رکھنے چاہیئں۔

    خیال رہے کہ میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی دنیا کا معروف ترین تعلیمی ادارہ ہے۔

  • بالی ووڈ چھوڑنے کے حوالے سے نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ چھوڑنے کے حوالے سے نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کے بالی ووڈ اور بھارت چھوڑنے سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔

    دلکش اداکارہ نرگس فخری کی جانب سے انسٹاگرام جاری کئے گئے بیان سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں امریکا میں اپنا پراجیکٹ مکمل کررہی ہوں اور کچھ ہی ہفتوں میں اپنی فلم ’بنجو‘ کی تشہیر کے لیے واپس آؤں گی، میرا بالی ووڈ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری کچھ روز قبل ہندوستان سے امریکا روانہ ہوئیں، ان کے جانے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے چھوٹے بھائی ادے چوپڑا سے ان کا بریک اپ ہوجانے کی وجہ سے اداکارہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    nagis-post-5

    ان افواہوں کا آغاز نرگس فخری کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پروموشن کے دوران ہوا، جب نرگس نے فلم کی تشہیر میں حصہ نہیں لیا اور اس کی وجہ اپنی خراب صحت بتائی۔

    uday1

    uday2

  • اودے چوپڑا نے میسج کر کے نرگس فخری سے برسوں پرانے تلعقات ختم کردیے

    اودے چوپڑا نے میسج کر کے نرگس فخری سے برسوں پرانے تلعقات ختم کردیے

    نئی دہلی: ٹیکنالوجی نے کام اتنا آسان کردیا کہ اب اظہارِ محبت یا الوداع کہنے کے لئے ملاقات ضروری نہیں بلکہ اپنے فون سے ایک میسج کے ذریعے کیا جاسکتاہے۔ جدید دور کی اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اُدے چوپڑا نے واٹس ایپ کے ذریعے نرگس فخری سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    فلم اظہر کی پروموشن کے دوران اداکارہ نرگس فخری کا اچانک امریکہ جانے کی خبر اُدے چوپڑا کے پرستاروں کے لیے حیران کن خبر تھی کہ وہ اچانک منظر عام سے غائب ہوگئیں، اس خبر نے فلمی دنیا میں کئی سوالات کو جنم بھی دیا۔

    بھارتی فلمی انڈسٹری کی اطلاعات کے مطابق نرگس فخری فلم کی شوٹنگ کے دوران اُدے چوپڑا سے متاثر ہوکر اپنا دل دے بیٹھیں تھی اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکار کے ساتھ ازدواجی رشتے میں منسلک ہوجائیں۔

    بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ڈاٹ کام کے مطابق اداکارہ نے جب اس ارادے کا اظہار ادے کے سامنے کیا تو اُدے چوپڑا نے جواباً نرگس فخری سے  پر تعلقات کرنے کا میسج بذریعہ واٹس اپ بھیج دیا ہے۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق نرگس فخری کی قریبی اداکارہ نے بتایا ہے کہ اُدے چوپڑا کے انکار کے بعد نرگس فخری ذہنی طور پر بہت الجھن کا شکار ہیں، یہ انکار نرگس کے لئے انتہائی حیران کن ہے۔

    uday 1

    ویب سائٹ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اُدے چوپڑا نے نرگس فخری کے ساتھ ہونے والے محبت کا اختتام بزریعہ میسج (واٹس اپ) کیا، جس کے بعد وہ خاصے فعال نظر آنے لگے ہیں۔

    تاہم نرگس فخری کے ترجمان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اور دیگر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ وہ اس وقت مشکل حالات کا سامنا کررہی ہیں‘‘۔

    uday 2

    انہوں نے مزید کہا کہ نرگس فخری ایک ہی وقت میں تین فلموں کے لئے کام کررہی ہیں، کام کی زیادتی کے باعث ان کی طبیعت کچھ بہتر نہیں ہے،فلم اظہر کی پروموشن کے دوران بھی انہیں تین چوٹیں آچکی ہیں۔ جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور آرام کے لئے امریکہ میں موجود ہیں۔

    واضح رہے اُدے چوپڑا اور نرگس فخری نے دو سال سے جاری ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گیے سوال میں اس کی تردید کی تھی۔