Tag: تعلقات

  • پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

    کویت: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی میں افطار ڈنر کے دوران اپنے کویتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت نے ہرمشکل صورت حال میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے دلوں میں کویت اور اس کی حکومت کے لیے نہایت احترام ہے۔

    اس موقع پر کویتی وزیرخارجہ نے کہا کویت میں پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کویت کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری کویتی وزیراعظم، وزیرداخلہ اور ہم منصب سے ملاقاتیں طے شدہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر کویت سے ملاقات میں انہیں صدر پاکستان کا دعوت نامہ اور وزیراعظم کا خط دوں گا۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی ایلچی ایلن کار نے اسرائیل مخالفین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا یہود مخالف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے تعلقات اس وقت جاری ہیں جب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل معرض وجود میں آیا تھا اور اس کے وجود کو اقوام متحدہ میں سب سے پہلے امریکا نے تسلیم کیا تھا اور آج تک اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والے تمام قرار دادوں کو امریکا ہی ویٹو کرتا آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہود مخالف نظریات و جذبات کی انسداد اور ان کی نگرانی کےلیے امریکی عہدیدار ایلن کار کا دورہ اسرائیل کے موقع پر کہنا تھا کہ ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات باعث تشویش ہیں لہذا امریکا کو ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایلن کار نے کسی خاص ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ وضاحت کی کہ امریکا کی موجودہ حکومت یہود مخالف ممالک کے خلاف کیا اقدامات اٹھائے گی۔

    ایلن کار کا کہنا تھا کہ ’میں ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھاؤں گا اور خصوصی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی اس معاملے پر بات کروں گا‘۔

    امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دیگر ساتھی و جماعت اسرائیل کی حمایت حاصل کرکے امریکا میں مقیم یہودیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں گے۔

    ناقدین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ قوم پرستی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں جس کے باعث امریکا کے امن کو خراب کرنے والے گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی انتظامیہ نے ناقدین کے بیان کی تردید کی ہے۔

  • اُن اور پیوٹن کا دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا عزم

    اُن اور پیوٹن کا دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کا عزم

    پیانگ یانگ/ماسکو : شمالی کوریا کے رہنما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران روسی صدر کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں مثبت پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن ان دنوں روس کے تاریخی دورے شہر ولادیوسٹوک میں پہنچ ہیں، جہاں انہوں نے صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

    کریملن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں نے جوہری ہتھیاروں کے ختم یا کرنے پر گفتگو کی، لیکن کم جونگ اُن امریکا سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد روسی حمایت کی توقع کررہے تھے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ ’شمالی کوریائی رہنما کے دورہ روس کے حوالے سے بہت پُر امید ہیں، روس باہمی دلچسپی کے ساتھ کورین پیننسولا کے معاملے کا حل نکال سکتے ہیں‘۔

    دوسری جانب کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ موجودہ ملاقات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے خوشگوار ثابت ہوگی، ہماری دوستی طویل اور تاریخی ہے جو مزید مضبوط ہوگی‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان روس کے اہم تاریخی دورے پر اپنی مسلح ٹرین کے ذریعے گزشتہ روسی شہر ولادیوسٹوک پہنچے تھے جہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کم جانگ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے روس کا پہلا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان آخری سربراہی ملاقات 8 سال قبل ہوئی تھی جب کم جانگ اُن کے والد کم جانگ اِل نے اس وقت کے روسی صدر دیمیتری میدویدیف سے ملاقات کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس کے شمالی کوریا سے نسبتاً اچھے تعلقات ہیں اور ماسکو، پیانگ یانگ حکومت کو خوراک اور دیگر امداد بھی دیتا آیا ہے۔

  • امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے: کولین کرینولج

    امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے: کولین کرینولج

    ملتان: امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج کا کہنا ہے کہ امریکا کی خواہش ہے پرامن اور مستحکم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمرا امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج نے دربار موسی پاک شہد پر حاضری دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سے ملتان میں ہوں، یہاں آنا شاندار رہا یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور ملتان تاریخی شہر ہے۔

    بعد ازاں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کونسل کونصل جنرل کی آمد پر شکر گزار ہوں، امریکا ایک اہم ملک ہے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں امریکا سے تعلقات عزت اور باہمی ہم آہنگی پر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا مختلف اوقات میں پاکستان کو سپورٹ کرتا رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی موجودہ صورت حال میں امریکی اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔

    پی ایس کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مبارک بعد پیش کرتا ہوں، ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو موقع ملتا ہے اس ایونٹ کی کامیابی کا کریڈت تمام اداروں اور صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔

    دریں اثنا سانحہ نیوزیبلینڈ پر انہوں کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کو او آئی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے، تحقیقات جاری ہیں حقائق سامنے آئیں گے۔

  • یو اے ای اور سعودی عرب کے تعلقات سمندر سے زیادہ گہرے ہیں، محمد بن سلمان

    یو اے ای اور سعودی عرب کے تعلقات سمندر سے زیادہ گہرے ہیں، محمد بن سلمان

    ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اتحادی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں بحرین پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ریاست کے حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر گذشتہ کچھ دنوں سے اتحادی ممالک کے دورے پر ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان پہلے مرحلے میں تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے اور اتوار کے روز یو اے ای کا دورہ مکمل کرکے بحرین پہنچے ہیں۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی کے تعلقات مثالی اور خصوصی ہے جس نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے مربوط رکھا ہوا ہے۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی اتحاد سمندر سے گہرا اور وسیع ہو۔

    سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ دونوں عرب ریاستیں پہلے بھی مضبوط اور مثالی تعلقات کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید محمد بن سلمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امارات ہمیشہ سعودی عرب کا معاون و مددگار رہے گا اور ہمیں ان تعلقات پر فخر ہے‘۔

    سعودی ولی عہد نے بھی پُر جوش استقبال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مابین قائم تعلقات دونوں ممالک کے لیے مفید اور مفاد میں ہیں‘۔

  • پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں‘ ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی سمندرسے بھی گہری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے بھی گہری ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط

    دوسری جانب پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔

    پاکستان اورچین کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ان میں زراعت، تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج صبح گریٹ ہال پہنچے تو چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ کے اراکین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    تقریب میں دونوں ممالک کےقومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، وزیراعظم پاکستان کے اعزازمیں گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیا۔

  • دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رینڈل شرائیور

    دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رینڈل شرائیور

    واشنگٹن : معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کےعسکری حکام میں اچھے روابط ہیں۔

    رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    معاون امریکی وزیردفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان امریا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

    رینڈل شرائیور کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان اچھا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • جرمنی اور ترکی کے تعلقات خوشگوار، رہنماؤں کا ملکی دورے کا فیصلہ

    جرمنی اور ترکی کے تعلقات خوشگوار، رہنماؤں کا ملکی دورے کا فیصلہ

    برلن: ترکی اور جرمنی کے تعلقات شدید تناؤ کے بعد خوشگوار ہوگئے، ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ جرمنی کے بعد جرمن وزیر اقتصادیات ترکی کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی اور ترکی کے درمیان تعلقات میں حالیہ چند برسوں کے دوران تناؤ پایا جاتا تھا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان قربتیں اب بڑھ رہی ہیں، اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر رواں برس اکتوبر میں ترکی کا دورہ کریں گے، جبکہ چھبیس اکتوبر کے ایام ترکی میں گزاریں گے اور ان کے ہمراہ 80 افراد کا ایک وفد بھی ہو گا۔

    تجزیہ کاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا ہے، خیال رہے کہ جرمن وزیر کا دورہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے جرمن دورے کے بعد ہوگا، جبکہ پیٹر آلٹمائر کا دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کے اولین اجلاس کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔


    برسوں بعد ترک صدر جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے


    خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ  تھے، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھی۔

    بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب انقرہ حکومت برلن پر یہ الزام بھی عائد کرتی ہے کہ اس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان امریکہ کےساتھ اعتماد پرمبنی تعلقات چاہتا ہے‘ اعزاز چوہدری

    پاکستان امریکہ کےساتھ اعتماد پرمبنی تعلقات چاہتا ہے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔


    جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگےبڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا‘ اعزاز چوہدری

    خیال رہے کہ دوروز قبل امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے ڈیلس میں پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات قدرے کم درجے پرہیں، دنیا تبدیلی کےعمل سے گزر رہی ہے جس کا اثرپاک امریکہ تعلقات پربھی پڑا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔


    امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم  ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

    برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے سعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ اورسعودی عرب میں انسداد دہشت گردی تعاون جاری ہے، دوطرفہ تعاون سےممکنہ دہشت گردی کے واقعات کا سدباب ہوا۔

    تھریسا مے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے، سعودی عرب کےاقدام کوسیکیورٹی کونسل کی تائیدحاصل ہے۔


    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ پہنچ گئے


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرخارجہ بورس جانسن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف نے کیا، استقبال کرنے والوں میں ریاض میں تعینات سفیر سائمن کالیز بھی شامل تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔