Tag: تعلقات

  • روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدرپیوٹن نےماسکومیں غیرملکی سفارت کاروں سے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب سےخطاب میں کہاکہ ٹرمپ نےانتخابی مہم کے دوران روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق بیانات دیے تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی تقریر کے فوری بعد صدر پیوٹن کی جانب سے انہیں ارسال کیے جانے والے پیغام میں انہوں نے روس اور امریکہ کے تعلقات کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔

    post-tt

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

    صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی روسی اور امریکی عوام کے لیے مفید ثابت ہوگی اور اس سے عالمی امور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی چیلنجوں کے موثر جواب کے لیے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعمیراتی بات چیت کی ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہو۔

  • انقرہ:  ترکی شام کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم

    انقرہ: ترکی شام کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم

    انقرہ : ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام کےساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کااظہار کردیا،دونوں ممالک کے درمیان دوہزارگیارہ میں شامی تنازع کے آغاز کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی اورشامی حکومت میں تلخی کے بادل چھٹنے لگے،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے شام کےساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہش کااظہار کردیا،دونوں ممالک کے تعلقات 2011 میں کشیدہ ہوگئے تھے.

    ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام،عراق،بحیرۂ روم اوربحیرۂ اسود کے گرد واقع تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے.

    انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شام کے ساتھ بھی تعلقات بحال کرلیں گے،ترک وزیراعظم کے مطابق عراق اور شام میں استحکام انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم ہے.

    تجریہ کاروں کےمطابق بن علی یلدرم کابیان ترک حکومت کی پالیسی میں نیاموڑ ہے.

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوہزارگیارہ میں شامی تنازع کے آغاز کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے.

  • را سے تعلقات، رینجرز کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

    را سے تعلقات، رینجرز کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

    کراچی: رینجرزحکام نے ایف آئی اے کو ایم کیو ایم کے خلاف را سے تعلق کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔

    رینجرزحکام کی جانب سے ایف آئی اے حکام سےرابطہ کیا گیا ہے، رینجرز نے ایم کیو ایم کے خلاف را سے تعلق کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے رینجرز حکام وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے معلومات دے چکے ہیں، رینجرز نے ایف آئی اے کو را کے زیر حراست تین ایجنٹوں تک رسائی کی پیشکش بھی کی ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعت کا ایم پی اے لوگوں کو ٹریننگ کے لیئے بھیجتا ہے، اس رکن اسمبلی کے نام میں منگی آتاہے۔

    زرائع کے مطابق پہلے ٹریننگ بھارت میں دی جاتی تھی اب بی ایل اے،را کے لیئے ٹریننگ دیتی ہے۔ آخری ٹریننگ سیشن سکھر میں ہوا واپسی پر منگی نے ایجنٹوں سے خطاب بھی کیا۔