Tag: تعلیمی اخراجات

  • پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اُٹھائے گا۔ بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا۔

    سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 592 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 27ویں سے 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 584 پوائنٹس کے ساتھ 28ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    آل راؤنڈر سلمان آغا اور امام الحق بھی بالترتیب 38ویں اور 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    صائم ایوب 503 پوائنٹس کے ساتھ 55ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 419 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد 99 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

  • تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل قرضہ ، طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

    تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل قرضہ ، طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

    تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل قرض کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اہم اقدام سامنے آیا، جس کے تحت طلباء اپنے قرضوں کے لیےآسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو نان بینکنگ فنانشل کمپنی لائسنس دے دیا ہے ، یہ ادارہ پاکستان میں اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر اقدامات کے لیے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

    ايس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا اولین منصوبہ ہے۔

    صارفین کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کو تسلیم کیا ہے جو باآسانی قرض کے حصول کے لئے سہولیات پیش کرتے ہیں۔

    سال 2023 کاسرکلر 12انویسٹمنٹ فنانس سروسز کے دائرہ کار میں مخصوص لائسنسنگ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے جاری کیا گیا تھا۔

    یجیٹل قرض کے لائسنس کے تحت سٹڈی ناؤ، پے لیٹرمنصوبے کا تعارف طلباء کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی امداد کی پیشکش کرکے کم آمدنی والے طلباء کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹوں اور مہنگے تجارتی مطالعاتی قرضوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

    ایڈوفی فنانشل سروسز جو اب اس شعبے میں سرخیل ہے، جس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی قرضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے میں رہنمائی کرے گی۔

    کمپنی ایک صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو درخواست کے عمل کو ہموار کرے گا اور انفرادی طلباء کے مالی حالات کے مطابق ادائیگی کے لچکدار منصوبے پیش کرے گا۔

    ڈیجیٹل عمل کے ذریعے طلباء اپنے قرضوں کےلیےآسانی سے درخواست دے سکتے ہیں اور ان کا انتظام کر سکتے ہیں، جس سے وہ مالی مشکلات پر پریشان ہوئے بغیر اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکتے ہیں۔

    جیسا کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کا یہ نیا باب کھل رہا ہے، اس میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہر پاکستانی طالب علم کے لیے تعلیم کو قابل رسائی اور سستی بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

  • ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    کراچی: ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیا الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

    ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایان اور انابیہ کرونا وبا کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جا سکے ہیں، 12 سالہ ایان جماعت دوم جب کہ 11 سالہ انابیہ جماعت اول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے تھے، ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے کم سن بہن بھائی کی کسٹڈی آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے ان کی خالہ کو دی ہے، جب کہ پولیس کو بچوں اور خالہ پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور دونوں بہن بھائی اور خالہ کا نام ای ایس ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق خالہ دونوں بچوں کو متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر نہیں لے جا سکتیں، بچوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی خالہ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے بچوں کی عارضی کسٹڈی خالہ کے حوالے کی۔

  • طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات کیسے پورے کریں؟

    طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات کیسے پورے کریں؟

    والدین کیلئے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا بہت جان جوکھوں کا کام ہے، جس کیلئے وہ اپنا پیٹ کاٹ کر ان کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

    اسی بات مدنظر رکھتے ہوئے کراچی ایک نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹا سا کام کرنا شروع کیا جس سے وہ نہ صرف اپنی تعلیمی ضروریات پوری کررہے ہیں بلکہ اپنے اہل خانہ کی کفالت میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں طالب علم مظاہر الرحمان صدیقی نے شرکت کی اور اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے قدرتی اجزاء سے صابن (آرگینک سوپ) تیار کیا ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ میرے مشاہدے میں آیا کہ گھر میں کس طرح کا صابن کا استعمال ہوتا ہے یا کون کون سے فیس واشز لائے جاتے ہیں جس کو دیکھنے کے بعد مجھے بھی یہ بنانے کا خیال آیا۔

    مطاہر کا کہنا تھا کہ میں نے یو ٹیوب سے صابن بنانے کا طریقہ سیکھا اور کراچی کی مارکیٹوں سے ان اجزاٗء کو  خریدا اور گھر میں بنا کر خود پر اور گھر والوں سے آزمایا اب یہ صابن میرے عزیزو اقارب میں بہتر مقبول ہے اور میرا ارادہ ہے میں اس کی فروخت کو مزید بڑھاؤں گا۔

  • جہانگیر ترین کا  لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

    سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذہین طالبہ اقراء ن ے امتحانات میں 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔