Tag: تعلیمی اداروں

  • شدید سردی : اب تعلیمی ادارے  صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    شدید سردی : اب تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    لاہور : سردی کی شدت بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، اب اسکولز صبح کتنے بجے کُھلیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ بھرمیں تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم شدید سردی کے پیش نظر اسکولز کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

    محکمہ تعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کردی گئی ہے، آج سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

    بچے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنے اسکول آ کر بہت خوش نظر آئے، اسکول آنے والے بچے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سردی کی چھٹیاں خوب گھوم پھر کر گزاریں۔

    اساتذہ نے زور دیا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو سردی کی شدت سے بچانے کے لئے گرم کپڑوں کا استعمال کروائیں۔

    مزید پڑھیں : شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سردی کی حالیہ لہرکودیکھتے ہوئےاوقات کارتبدیل کر دیئےگئےہیں، آج سےاسکولوں کے اوقات کار صبح9  سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے، خصوصی بچوں کےتعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت 15 فروری تک رہے گی۔

    خیال رہے سردی کی شدت میں کمی نہ آںے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں گردش کر رہی تھیں، تاہم محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے ردعمل میں ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔

  • شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے  پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    لاہور : سوشل میڈیا پر شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔

    محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔

    محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے گئیں۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا

    دوسری جانب سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نزیر وٹو نے بھی کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

    بعد ازاں محکمہ تعلیم پنجاب نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں – ARY Radio

  • تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    دوسری جانب  سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ، اسکول کب سے کب تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔

    تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری 2025 (بدھ) سے اپنی باقاعدہ کلاسز دوبارہ شروع کریں گے۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے اس بات کا اعلان سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے پنجاب بھر کے پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا تھا۔

    سیکرٹری اسکولز پنجاب خالد نذیر وٹو نے کہا تھا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا اور چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہےگا، اس سال اسکولوں میں موسم سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

  • تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم ! طلبا کے لئے اہم خبر

    تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم ! طلبا کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا، جس کا اطلاق کل سے یکم فروری 2025 تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہوگا، کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم میں حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا۔

    یاد رہے گذشہ روز وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھلے تھے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

    حکام کا کہنا تھا کہ تین دن اداروں کی بندش سےہونیوالاتعلیمی نقصان پوراکریں گے، اسکولز احتجاج اورراستوں کی بندش کے باعث بند کئے گئے تھے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی جبکہ اس دوران سڑکیں بند اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔

  • تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل!

    تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل!

    اسلام آباد : موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، اب اسکولوں کی ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

    فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مارننگ شفٹ میں تمام اسکولز صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعہ کے روز اسکولز ساڑھے  8بجے سے ساڑھے  12بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب میں اسموگ میں کمی کے بعد لاہور اور ملتان کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ، اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں‌ گے، نوٹیفکیشن جاری

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کےاوقات ہونگے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو لیکن اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے

    لاہور : تعلیمی اداروں کو 24 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا تاہم آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل اسٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔

    پنجاب میں اسموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا ، حکومت نے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا 24 نومبر تک اسکول بند رہیں گے ، اس سے پہلے تعلمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند کرنے کا اعلان

    خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ پر قابو پانے کی کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوسکیں، لاہور آج بھی ٖفضائی آلودگی میں دنیا اور پاکستان کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

    شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس سات سو چھیاسٹھ ریکارڈ کیا گیا، لودھراں سات سو اٹھاون اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے ، روجھان چارسو پچانوے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    فیصل آباد میں اے کیو آئی چارسو بانوے ،سیالکوٹ میں چارسو ستاسی اور ملتان میں تین سو چھیاسی ریکارڈ کیا گیا۔

    شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے سفر کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث لاہوراسلام آباد ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک،ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم فائیوملتان سے سکھرتک بند کردی گئی۔

  • تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات:  آئی جی پنجاب  کل ذاتی حیثیت میں طلب

    تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات: آئی جی پنجاب کل ذاتی حیثیت میں طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس میں آئی جی پنجاب عثمان انور کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

    چیف جسٹس نے طالبہ کی خود کشی کے مقدمہ کا اصل روزنامچہ بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی تواس پر کیا کارروائی کی گئی ہے۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا واقعے سے متعلق غلط معلومات پھیلائی گئیں تو اس پر کیا کارروائی کی گئی؟ کیا آئی جی پنجاب بے خبر ہیں کہ ان کے صوبے میں کیا ہورہا ہے۔

    چیف جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور آکر بتائیں انہوں نے اس واقعے پر کیا ایکشن لیا۔

  • معروف یونیورسٹی کے باہر طلبا کو   منشیات  فروخت کرنے والی  خاتون گرفتار

    معروف یونیورسٹی کے باہر طلبا کو منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

    راولپنڈی : تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فروخت کرنے والی خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران 5 کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور کارروائیوں میں 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 3.445 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ اسلام آبادکی یونیورسٹی کے قریب سے خاتون منشیات فروش سے1کلوہیروئین، کوہاٹ میں بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام منشیات اور ملتان میں یونیورسٹی کےقریب ملزم سے495گرام آئس برآمد ہوئی۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ، منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اےاین ایف کی اولین ترجیح ہے۔

    اے این ایف نے ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائدآئس برآمد کرلی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    طلبا کے لئے اہم خبر ! اگلے ہفتے تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے

    اسلام آباد :  تعلیمی اداروں میں اگلے ہفتے 3 دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا، 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 14 سے 16 اکتوبر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اجلاس میں آنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے 14، 15 اور 16 اکتوبر کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت