Tag: تعلیمی اداروں

  • تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں 5 دن کی چھٹی ! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، 12 اکتوبر سے لے 16 اکتوبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے 14 سے 16 اکتوبر تک تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اگلے ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں اور کالج کے طلباء 12 اور 13 اکتوبر (ہفتہ اور اتوار) کو ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے۔

    ویک اینڈ کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعطیلات کے باعث پیر، منگل اور بدھ کو بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس طرح طلبا کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔

    مزید پڑھیں : 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

    ایس سی او سمٹ کے لیے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے جو 17 اکتوبر تک تعیناتی رہے گی۔

    بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، وہ15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

  • یکم اگست سے اسکول کھولیں جائیں گے یا نہیں؟  ‌طلبا کے لئے اہم خبر

    یکم اگست سے اسکول کھولیں جائیں گے یا نہیں؟ ‌طلبا کے لئے اہم خبر

    کوئٹہ : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے ایک اور اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد ایک صوبے نے توسیع کا اعلان کردیا۔

    بلوچستان حکومت نے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں یکم اگست کےبجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیاگیا تاہم 14اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔

    یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک اسکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار

    لاہور: تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے بین الاقوامی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان میں برطانوی،اطالوی، ہسپانوی شہری شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی رگوں میں زہرگھولنے والی مافیا بے لگام ہوگئی اور ملک کےبڑے شہروں میں ڈرگ ڈیلرز نے پنجھےگاڑلیے ہیں۔

    کراچی کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی زہر بانٹے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، صوبائی دارالحکومت سے بین الاقوامی منشیات فروش گینگ پکڑا گیا، ملزمان میں برطانوی،،اطالوی اورہسپانوی شہری بھی شامل ہیں۔

    گروہ کے کارندے کینٹ اورڈی ایچ اےسمیت مختلف پوش علاقوں، اسکولز،، کالجزاور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائمزعمران کشور نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہوئیں ،،، جس میں ساڑھے چار کلو کوکین،، دس کلو آٹھ سو گرام ڈانسنگ پلز، اور سات کلو ہیروئن شامل ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان

    کراچی : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور اہم اعلان کردیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی، پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی لیکن محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کےمہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کی تھی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کےتعلیمی ادارے یکم جون سے 31جولائی تک بند رہیں گے۔

    گذشتہ روز پنجاب میں شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کیا گیا تھا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا تھا۔

    صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، اب چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب ہوں گی، تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔

    شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کردیاگیا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔

    صوبائی وزیرتعلیم کےمطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے پی ڈی ایم اے سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد چھٹیوں کی تاریخ 22 سے 25 مئی کی گئی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کر دیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ،  طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسکول کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

    اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ہیٹ ویو کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ یکم جون سے چودہ اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے یکم جون تک اسکول کے اوقات کار تبدیل کردیے اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے، جمعہ کے روز صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک اسکول کھلیں گے۔

  • تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

    تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان

    مظفرآباد : تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، یہ اعلان شٹرڈاؤن کال پر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    جس میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بندر کھنےکا فیصلہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈاؤن کال پر کیا گیا۔

    خیال رہے آزاد کشمیر میں فری بجلی اور دیگر مطالبات کیلئے ایکشن کمیٹی کی طرف سے 11 مئی کو ہڑتال اور مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    آزاد کشمیر میں فری بجلی اور دیگر مطالبات کیلئے گزشتہ ایک سال سے جاری تحریک کے دوران مظاہرین اور وزراء کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان کئی مرتبہ مذاکرات ہوئے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    جس کے بعد ایکشن کمیٹی نے11 مئی کو آزاد کشمیربھر سے مارچ کرتے ہوئے مظفر آباد پہنچنے کی کال دی ہے۔

    دوسری طرف حکومت نے صورت حال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اور وفاق سے رینجر کے اضافی دستے آزاد کشمیر میں تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں آئی ٹی کورسز ، طلبا کے لئے اچھی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں آئی ٹی کورسز ، طلبا کے لئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں طلبا کو باہنر بنانے کے لئے اہم فیصلہ کرلیا گیا، پہلے مرحلے میں تقریبا 1ہزار طلبا کیلئے کورسز پیش کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں جدید ترین لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان جدید ترین لیبز میں نوجوانوں کو جدید ترین ہنرسکھائے جائیں گے، جس سے ان کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ لیبز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع 16 ڈگری کالجز میں تعمیر کی جائیں گی۔

    ان لیبز میں طلبہ کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت اور گیم ڈویلپمنٹ میں 6 ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلے میں تقریبا 1ہزار طلبا کو کورسز پیش کئے جائیں گے جو مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

    ان کورسز کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے نسٹ، نیشنل ا سکلز یونیورسٹی، کامسیٹس اور نمل جیسی معروف یونیورسٹیوں کے تعاون سے تیار کیا ہے

    یہ کورسز مئی2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے، وزارت تعلیم نے مزید بتایاکہ اب تک ان کورسز کیلئے 3ہزار 6سو طلبا اندراج کراچکے ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وزارت وفاقی تعلیم کی جانب سے یہ لیبز تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • طلبا کی موجیں : اسکولوں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان

    طلبا کی موجیں : اسکولوں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان

    اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، عیدالفطر پر 10 تا 14 اپریل چھٹیاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عید کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

    ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے بتایا کہ پاکستان بھرمیں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز میں عیدالفطر کی 10 تا 14 اپریل چھٹیاں ہوں گی ۔

    پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد بروز پیر 15 اپریل 2024 سے ریگولر شیڈول کے مطابق کھل جائیں گے۔

    یاد رہے حکومت نے عید الفطر پر چار دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت 10 سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

  • عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلبا کے لیے بڑی خبر

    عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلبا کے لیے بڑی خبر

    کراچی : عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 9 اپریل سے 14 اپریل تک چھٹیوں کا امکان ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور لوگ عید الفطر کے تہوار کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    روایتی طور پر اس خوشی کے موقع کو منانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، دفاتر اور بازاروں میں عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے تاہم ابھی کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

    اس سال رمضان میں 29 روزے متوقع ہے، جس کے مطابق عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

    سندھ سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ابھی تک اسکولوں میں عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے تاہم توقع ہے کہ عید 10 اپریل کو پڑنے کی صورت میں تعلیمی ادارے 9 اپریل سے 14 اپریل تک بند رہیں گے۔