Tag: تعلیمی اداروں

  • اسکولوں  میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    کراچی : سندھ کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ،جس کے تحت تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی اور فیصلے کااطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    صوبائی سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان تعلیمی اداروں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ رواں سال کے اوائل میں ہونے والی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 13 اگست تک ہوں گی۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    کوئٹہ: محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 13 اگست تک ہونگی۔

  • کراچی : تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں تعلیمی اداروں کے پرانے اوقات کار بحال کردیئے گئے، پیر سے تمام اسکولوں میں اسمبلی کے اوقات کار صبح8 بجے سے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کے باعث تعلیمی اداروں کے پرانے اوقات کار بحال کردیئے گئے۔

    پیر سے تمام اسکولوں میں اسمبلی کےاوقات کار صبح 8 بجے سے ہوں گے۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے تھے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ بھر کے نجی اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 31 مارچ تک یہی اوقات کار برقرار رہیں گے۔

  • طلبا کے لئے اہم  خبر : تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

    طلبا کے لئے اہم خبر : تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

    لاہور : تعلیمی اداروں میں اسموگ کے باعث کے باعث دی جانے والی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کردی ، اسموگ کے باعث حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی تھی۔

    اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابقہ نوٹی فیکیشن منسوخ کرکے جمعہ اور ہفتہ کو ورکنگ ڈے قرار دے دیا۔

    اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ موجودہ ویک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی اسکول لگیں گے۔

    اساتذہ کا جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم 15 جنوری تک چھٹیوں کو بحال رکھا جاتا۔

    اسموگ کے باعث حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی تھی اور نوٹفیکیشن کیمطابق جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھی۔

  • شدید سردی : تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کا اطلاق آج سے ہی نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

    وفاقی محکمہ تعلیم نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سنگل شفٹ چلانے والے ادارے صبح 8:30 سے دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جمعے کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ادارے کھلے رہیں گے۔

    ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مارننگ شفٹ صبح 8 سےڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک مارننگ شفٹ کام کرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سےشام 7بجےتک ہوگی اور جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکرشام 7 بجے تک کام کرے گی۔

    طلباوطالبات کو سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی اور اوقات کار آج سے نافذ العمل ہوں گے۔

  • طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل

    طلبا کے لئے اہم خبر ! تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے یکم 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے یکم 31 دسمبر تک بند رہیں گے اور دو جنوری سے کھلیں گے۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 21 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں تاحال موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان نہ ہوسکا۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

    کراچی : سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، 21دسمبر سے یکم جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 21 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔

    موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 کو دوبارہ کھلیں گے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسیقی کے اساتذہ کو BPS-14 میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق موسیقی کے اساتذہ تعلیمی اداروں میں حمد، نعت شریف، اذان اور موسیقی سکھائیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    میرپور: میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں تدریسی عملے کی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں کل 9 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملےکی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث تعطیل کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔

    میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلع کونسلزکی ایک سو سولہ نشستیں ہیں، جن پرسات سو ستاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں  ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند کرنے کا اعلان کردیا، اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ لاہور کے اسکولز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں ہوں گی اور اسکول بند رہیں گے۔

    نوٹی فکیشن میں ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نئی روٹین کے مطابق ہوم ورک دیں تاکہ ان کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔ہفتہ وارتین چھٹیوں کا نوٹی فکیشن تاحکم ثانی نافذ العمل رہے

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو اسکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس شاہد کریم نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفکیشن ہر صورت پیش کرے، جس پر سرکاری وکیل نے 3 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت نے اسموگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سکولوں کو تین روز کے لئے بند رکھے۔

  • اب تعلیمی اداروں میں ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

    اب تعلیمی اداروں میں ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کا تدارک کے لیے اسکولوں کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا، عدالت نے نجی اور سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں تین دن چھٹیوں کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضہ میں لینے کی قانون سازی کی جائے۔

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے، پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو مدد کےلئے رابطہ کیاجائے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ وفاقی وزیر کو بتایا جائے کہ پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، بیجنگ اور شنگھائی کےعلاوہ سموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کریں، سیکرٹری ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی صمعتوں کو گرانے کےرولزوضع کریں۔

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ناقص آئل استعمال کرنے والی صنعتوں،بھٹوں کوبند کرنے کی بجائے اب گرانے کے رولز بناٸیں جائیں، رولز کا مسودہ فوری بنا کرعدالت پیش میں پیش کیا جائے، صرف ایک نوٹس کےبعد اگر باز نہ آئیں تو ایسی صنعتیں گرا دی جائیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں، ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کےبعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رولز بنایا جائے۔