Tag: تعلیمی اداروں

  • تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے نہیں ہوں گی ؟ اہم خبر

    تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے نہیں ہوں گی ؟ اہم خبر

    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 6 جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نیا سیشن یکم اگست سے شروع ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 6جون سے 31جولائی تک ہوں گی اور تعلیمی اداروں کا نیا سیشن بھی یکم اگست سے شروع ہو گا۔

    یاد رہے پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا ، جس کے مطابق پنجاب بھر میں اسکول یکم جون تا 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت سندھ میں تمام اسکولز یکم جون دو ہزار بائیس سے اکتیس جولائی بائیس تک بند رہیں گے۔

    اس سے قبل وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں تھی اور کہا تھا کہ صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔

  • تعلیمی اداروں میں یکم جون سے ہونے والی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں یکم جون سے ہونے والی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں  اور کہا صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کردی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔

    وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

    وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا کہ گرمی کا زورشدت اختیار کر رہا ہے، صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں، پرائمری کلاسز کی بندش سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    حکام کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے۔

    صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16مئی سے چھٹیاں کردی گئیں جبکہ حکام پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔

    پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔

  • طلبا کیلئے عید کی خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    طلبا کیلئے عید کی خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    لاہور:پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 تا 5 مئی کو ہوں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم انھوں نے عید الفطر پر 4چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟  طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔

    اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔

    اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز  یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔

    سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ امتحانی پرچے 40% MCQs اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، بچے تباہی کے دہانے پر جارہے ہیں، خوفناک انکشاف

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، بچے تباہی کے دہانے پر جارہے ہیں، خوفناک انکشاف

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر بحث ہوئی۔

    چیئرمین کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات نے تباہی مچائی ہے، تعلیمی داروں میں ڈرگ کا استعمال خطر ناک حدتک بڑھ چکا ہے۔

    چیئرمین کمیٹی کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بچے تباہی کے دہانے پرجا رہے ہیں ، تعلیمی اداروں میں فوری ڈرگ ٹیسٹ کئے جائیں۔

    کامران مرتضی ٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کوئی ڈرگ کا ٹیسٹ نہیں کرنے دے گا، کیونکہ وہاں ڈرگ ٹیسٹ کا قانون موجود نہیں ،پہلے قانون بنائیں۔

    تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کے لیے قانون سازی کرنی پڑے تو کریں گے ، تعلیمی میں ڈرگ کے خلاف مہم چلائی جائے ، تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کی ہدایت گلے پڑ جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور : پنجاب  حکومت نے  کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد کل سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا اور کہا طلباکورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سے اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا، کل سے 100 فیصد حاضری کےتحت طلبااسکول جائیں گے۔

    اس حوالے سے سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر نے کہا کہ کرونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ، طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔

    پرویزاختر کا کہنا تھا کہ طلباکورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے تاہم ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہوگی۔

    یاد رہے 27 جنوری کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فروری کے وسط تک کووِڈ-19 کیسز کی 10 فیصد سے زیادہ مثبت شرح کے ساتھ شہروں میں اسکولوں پر پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ جن شہروں میں انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے وہ اسکول 12 سال سے کم عمر کے طلبہ کے لیے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کی اجازت دیں گے۔

  • والدین کیلئے اہم خبر ، این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

    والدین کیلئے اہم خبر ، این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر  10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں    50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کہا کہ 10 فیصد سے زائدشرح والے شہروں میں اسکولوں میں 50فیصد بچوں کی اجازت ہوگی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ 10فیصد سے زائدشرح پر 12سال سےکم بچوں کی نصف تعداد اسکول جاسکےگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر100 فیصد طلبا اسکول آئیں گے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بھرپور کورونا ٹیسٹنگ آئندہ 2ہفتے ہو گی جبکہ بلند شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھےجائیں گے۔

    این سی اوسی نے 12سال سے زائد عمر طلبا کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے زائد عمر کے طلباکی ویکسینیشن کا آغاز یکم فروری سے ہو گا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 100فیصدطلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائےگی ، ویکسینیشن سے استثنیٰ کیلئے طلبہ  کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا  جبکہ ویکسینیشن نہ کرانےوالےطلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

  • کورونا کی سنگین صورتحال ، تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

    کورونا کی سنگین صورتحال ، تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے صوبائی وزرا ئے تعلیم کا اجلاس آج بلالیا۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزرا ئے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کانفرنس میں محکمہ صحت کے وزرا،متعلقہ حکام شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم آن لائن شریک ہوں گے۔

    کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے تجاویزپیش کی جائیں کی ، جس کے بعد تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعدادمیں مسلسل اضافہ جاری ہے ، ملک بھر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح تیس فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ،  تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

    طلبا کیلئے اہم خبر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، جس کے بعد اسکول لگنے کے وقت میں پندرہ منٹ سے پون گھنٹہ کی تاخیر کی گئی ہے

    اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی جس کے بعد پی ڈبلیو ڈی اور ڈی ایچ اے 2 کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے۔

    روات اور جی ٹی روڈ پرموجود تعلیمی اداروں کےاوقات کار بھی تبدیل کردئے گئے ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق چوبیس تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار آج سے لاگو ہوں گے۔

    خیال رہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اسکول و دفاترکےاوقات کارمیں مناسب وقفہ رکھنےکی تجویزدی گئی تھی۔

  • تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟  بالآخر اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ بالآخر اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر(این سی او سی ) نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی فیصل سلطان نے شرکت کی۔

    این سی اوسی اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3جنوری 2022 سے ہوں گی، فیصلہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سےزیادہ ویکسی نیشن کے لیے کیا گیا۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارے کھلے رہنے پرہی ہوسکتی ہے کیونکہ لاکھوں طلبانےتاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔

    این سی اوسی نے کہا کہ والدین سےگزارش ہے اپنے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کرائیں ، تمام صوبے اس بارےمیں اپنےطورپرنوٖٹی فکیشن جاری کریں گے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ شدید موسم اور اسموگ سےمتاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔