Tag: تعلیمی اداروں

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں ہوں گی، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : این سی اوسی کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر میں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں صوبوں سے سفارشات لی گئیں۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کی سفارشات پربحث کی گئی، جس کے بعد موسم سرماکی تعطیلات پر این سی او سی میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبرمیں نہیں، جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

    ذرائع این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا تاہم برفباری والےعلاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر ‏وفاق اور صوبے متفق ہو گئے ہیں، تاہم ‏چھٹیوں کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سےجاری کیا جائےگا۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے  بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا جلاس کل ہوگا ، اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے ، اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں پرغور ہوگا۔

    اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کردیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرماکی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کرنے کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ تعلیم ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں کرنے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں۔ گی۔

    خیال رہے دیگر صوبوں کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات ضرور ہوں گی بچوں کو پڑھائی سے بریک بھی چاہیے، چھٹیوں کی تاریخ پر کوئی سفارش نہیں کی۔ ورکنگ کمیٹی خود انتخاب کرے کی چھٹیاں کن تاریخوں میں دی جائیں۔

  • تعلیمی اداروں میں مرد و خواتین اساتذہ پر بڑی پابندی عائد

    تعلیمی اداروں میں مرد و خواتین اساتذہ پر بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردئیے گئے اور حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تعلیمی اداروں میں خواتین اور مرد اساتذہ کیلیے ڈریس کوڈ لاگو، بڑی پابندی عاید وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے اور مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد ہو گی تاہم پردہ کرنیوالی خواتین اساتذہ کو اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔

    وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ سینڈل ،اسنیکر پہننے کی اجازت جبکہ سلیپرکی اجازت نہیں جبکہ مرداساتذہ کوسردیوں میں گرم چاد رپہنےکی اجازت نہیں، اساتذہ سویٹر، کوٹ اور جرسی پہنے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ شلوارقمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں جبکہ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔

    وفاقی نظامت تعلیمات نے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں  چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

    تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد : قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی تاہم کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائمقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کی ویڈیو لنک پر شرکت کی ، اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کےمطابق جاری رہیں گے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

    اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

    خیال رہے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند ہیں تاہم سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔

  • ویکسین شدہ اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، نئی گائیڈ لائنز جاری

    ویکسین شدہ اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، نئی گائیڈ لائنز جاری

    واشنگٹن: سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول  نے  تعلیمی اداروں سے متعلق نئی گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ ویکسین شدہ اساتذہ اور بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے تعلیمی اداروں کیلئے نئی گائیڈلائنز جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین شدہ اساتذہ اور بچوں کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں، امریکا میں 12سال کی عمرکے بچوں کو ویکسین دی جارہی ہے۔

    سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کےبعدامریکابھرکےاسکول کھولےجارہے ہیں، مخصوص بیماریاں کا شکار بچوں کوآن لائن اسکول کی سہولت ہو گی جبکہ اسکول میں بچوں کی ڈیسک کےدرمیان3فٹ فاصلہ رکھاجائے۔

    سی ڈی سی گائیڈ لائنز پر امریکی ماہرین کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ، ماہرین نے کہا ہے کہ نئی ماسک گائیڈلائنزبچوں،والدین کیلئےپریشانی کا باعث ہیں ، 12سال کی عمرتک نہ پہنچنے والے بچے کیسے محفوظ ہوں گے، 12سال سے کم عمربچوں کی ابتک ویکسی نیشن نہیں کی گئی۔

    اسکول کھولنے کے حوالے سے مختلف ریاستوں کے مختلف قوانین ہیں ، ورجینیا،کیلیفورنیانےتمام بچوں،اساتذہ کیلئےماسک ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ ایری  زونا، ٹیکساس اور آئیوامیں اسکول میں ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    ریاست ڈیٹرائٹ،فلاڈیلفیا کی اسکول میں ہرشخص کو ماسک پہننےکی ہدایت کی گئی ہے ، اس حوالے سے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ریاستیں گائیڈ لائنز پر عمل درآمدکےفیصلےمیں خودمختارہیں۔

  • طلبا کیلئے بڑی خبر ، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا  شیڈول جاری

    طلبا کیلئے بڑی خبر ، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

    اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے تحت تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباکی ہونگی،اساتذہ کی نہیں اور وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی تھی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔.

    دوسری جانب سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے جبکہ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات جولائی میں ہوں گے ، امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

  • کورونا ویکسینیشن  ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسینیشن ، حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا، سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکز بنانے کی تجویز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسی نیشن مراکزبنانے کا فیصلہ کرلیا ، ہر ضلع اورتحصیل میں 2درسگاہیں بطورویکسی نیشن مراکز استعمال ہوں گی۔

    اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے تعلیمی اداروں کےنام طلب کرلئے گئے ہیں ، مجوزہ مراکزمیں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو کورنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    سندھ کے180سےزائد تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن مراکزبنانےکی تجویز ہے جبکہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالجز کے ایک لاکھ سے زائد عملےکی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا ہے۔

    یاد رہے  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز : سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

    کورونا کے بڑھتے کیسز : سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع

    کراچی : تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر تعلیم سعیدغنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلالیا ، جس میں اسکولوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، اس صورتحال کے پیش نظر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں سمیت تعلیمی بورڈز کےسربراہان شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزرپورٹ ہونےپر بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے  کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    کورونا کے پھیلاؤ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ہے، تعلیمی ادارے اساتذہ کو اس دوران کام کیلئے اسکول بلاسکتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کا نقصان ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اسکول بند کرسکیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر این سی اوسی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی ، پنجاب کے7شہروں کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح بڑھ رہی ہے اور کوروناکےکیسزمیں اضافہ ہورہاہے، ڈیڑھ ماہ پہلے کی مناسبت سے کورونا کیسز بڑھےہیں۔

    دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماسک کااستعمال لازمی کیاجائے ،اسمارٹ ،مائیکرولاک ڈاؤن ضرورت کے مطابق لگایاجائے، 50 فیصد ورک پالیسی پر تمام فیڈریشن یونٹ متفق ہیں، اسلام آباد میں دفاتر میں 50فیصد لوگوں کو بلانے کی فوری پابندی ہوگی۔

    ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تفریحی مقامات شام 6بجے کے بعد بند کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سینما اور مزارات فی الحال بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کھولنے کی پابندی میں15اپریل تک توسیع کی گئی ہے تاہم ہوٹلز ،ریسٹورنٹس میں کھلے مقامات کے استعمال کی اجازت ہے لیکن کھلے مقامات پر 300سےزائد لوگوں کی اجازت نہیں ہوسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 12اپریل کو این سی اوسی کی جانب سے مزید جائزہ لیا جائے گا ، کورونا ویکسی نیشن60 سال سے زائد عمر کی شروع ہو چکی ہے، شناختی کارڈ نمبر1166پرایس ایم ایس کریں آپ کو جواب آجائے گا۔

    سندھ اور  بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ ،بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں، سندھ،بلوچستان میں 50فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب،آزادکشمیر،کےپی میں کئی جگہ پر مسائل کاسامنا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ذہن میں رکھاجائےتقریباً 5کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں جاتےہیں، یہ ایساسیکٹرہےجس کاڈائریکٹ بیماری پر اثر پڑتا ہے، پاکستان میں صورتحال کاجائزہ لیاگیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان میں اسکولز آئندہ پیر سے 28 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ کے اسکولز 2 ہفتے کیلئے بند رہیں گے، پنجاب کے ان شہروں کے اسکولزمیں موسم بہارکی چھٹیاں دی ہیں۔

    پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور،مظفرآباد کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے ، پابندی کا اطلاق اسکولز، کالجز، جامعات سمیت تمام تعلیمی اداروں پرہوگا تاہم باقی ڈسٹرکٹس اور شہروں میں 50 فیصد اسکولز میں تدریسی عمل چلتا رہے گا، جہاں جہاں حالات خراب ہوئے وہاں اسکول بند کیا جاسکتا ہے، این سی او سی میں 2 ہفتوں تک حالات کا بار بار جائزہ لیتے رہیں گے۔

    میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے

    شفقت محمود نے مزید کہا جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے، پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔