Tag: تعلیمی ادارہ

  • زہریلی گیس کا خطرہ، آج تعلیمی ادارہ بند رہے گا

    زہریلی گیس کا خطرہ، آج تعلیمی ادارہ بند رہے گا

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کیماڑی سے پھیلنے والی زہریلی گیس کے باعث انتظامیہ نے ڈاؤمیڈیکل کالج کو آج بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیماڑی میں مبینہ زہریلی فضا سے اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے پیش نظر ڈاؤ میڈیکل انتظامیہ نے آج کالج بند رکھنے کا اعلان کیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو روز کے دوران اب تک 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے جو شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    پراسرار گیس، علی زیدی کا سویا بین ذرات کی رپورٹ ماننے سے انکار

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے زہریلی گیس سے اموات کی وجہ سویا بین ذرات کو قرار دینے سے متعلق جامعہ کراچی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویا بین ذرات کی رپورٹ کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کرتا، کون سی گیس اور ذرات تھے آج اس کی رپورٹ آجائے گی۔

  • کابل کے تعلیمی ادارے میں دھماکہ‘ 48 افراد ہلاک

    کابل کے تعلیمی ادارے میں دھماکہ‘ 48 افراد ہلاک

    کابل : افغان دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک جبکہ 67 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل کے مغربی علاقے میں واقع تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ درجنوں طلبا زخمی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب وہاں نوجوان طلبہ وطالبات یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے۔

    افغان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 67 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب طالبان نے کابل میں واقع تعلیمی مرکز پرہونے والے خودکش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے کابل اور قندھار کے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر طالبان کا حملہ،45 اہلکار ہلاک

    افغانستان کے صوبے بغلان میں ہی گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • دنیا کی عظیم درسگاہ آکسفورڈ کی سیر کریں

    دنیا کی عظیم درسگاہ آکسفورڈ کی سیر کریں

    اگر آپ علم حاصل کرنے کے شوقین ہیں تو یقیناً دنیا کی بہترین یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھنا آپ کا دیرینہ خواب ہوگا۔ کچھ خوش قسمت اپنے اس خواب کی تکمیل میں کامیاب رہتے ہیں۔

    آکسفورڈ دراصل دریائے آکس کے کنارے برطانیہ کا ایک شہر ہے۔ یہیں آکسفورڈ یونیورسٹی واقع ہے جو ایک قدیم درسگاہ ہے۔ سنہ 1133 سے شروع ہونے والے اس ادارے کو یونیورسٹی کی شکل سنہ 1163 میں دی گئی۔

    آکسفورڈ میں 28 کالج ہیں جن کے ساتھ علیحدہ ہاسٹلز بھی موجود ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی شہرہ آفاق بوڈیلین لائبریری دنیا بھر کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔

    دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور درسگاہ کے بارے میں ایک حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ اس کے قیام کے بعد سات صدیوں یعنی 1878 تک یہاں خواتین کا داخلہ ممنوع تھا۔ سنہ 1920 سے باقاعدہ یہاں سے خواتین کو ڈگریاں ملنا شروع ہوئیں۔

    یہاں ہم نے اس عظیم درسگاہ کی کچھ خوبصورت تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ خود کو اس درسگاہ میں موجود تصور کریں گے۔

    2

    1

    3

    4

    5

    6

    7

    8

    9

    11

    12

    13

    14