Tag: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اعلان

  • تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اعلان

    تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اعلان

    کراچی : پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 اگست سے سندھ میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 9 اگست سے سندھ بھر میں تعلیمی سلسلے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے، وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو بھی کھولا جائے۔

    پریس کانفرنس کے دوران پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ وزیر تعلیم سردار شاہ تعلیم کےلیے کردار ادا کریں گے۔

    اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہوچکا ہے لہذا یہاں بھی تعلیمی سلسلہ شروع کرتے ہوئے ویکسینیشن کرانے والے اساتذہ اور عملے کو بلانے کی اجازت دی جائے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا وطن عزیز میں پھیلنے سے تعلیمی سلسلہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے کبھی تعلیمی ادارے بندش کا شکار ہوتے ہیں تو کبھی آن لائن تدریس کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔