Tag: تعلیمی ادارے

  • کیا کل تعلیمی ادارے بند ہوں گے ؟ بڑی خبر آگئی

    کیا کل تعلیمی ادارے بند ہوں گے ؟ بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکموں نے رواں جمعہ کو تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسموگ کی صورتحال ابتر کے پیش نظر وزیر علیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیبنٹ کمیٹی انسداد اسموگ کااجلاس آج پھر طلب کر لیا، کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔

    اجلاس کے شرکاکو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور ماہرین ماحولیات ،صحت سےمتعلق سفارشات پر نئے اقدامات کئے جائیں گے۔

    پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن کی تجاویز تیارکرلی گئیں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکموں کی طرف سے رواں جمعہ کو تمام اسکول،کالج، یونیورسٹیزبند کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہفتےکےروز بھی مارکیٹیں، ریسٹورنٹس ، جم، سینما، تھیٹراور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکی تجویز بھی سامنے آئی ، صرف ٹیک اوے،ہوم ڈلیوری ہوگی۔

    ذرائع نگراں حکومت نے بتایا ہے کہ شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنےکی بھی تجویز ہے، سرکاری دفاتر میں بھی آدھےملازمین کام کریں گے۔

    جمعہ ،ہفتہ کوسافٹ لاک ڈاؤن کےبعد ناکےلگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے ، اسموگ میں اضافےکی بڑی وجہ لاہورمیں غیر معمولی ٹریفک ہے تاہم خلاف قانون کام کرنےوالی فیکٹریوں کوبند،بھاری جرمانوں سمیت لاہورمیں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویزہے۔

  • تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس شاہد کریم نے تین صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

    جس میں اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور ڈپٹی کمشنر کو اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فورم ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جم صرف کورونا کی وجہ سے بند کیے گٸے تھے۔

    عدالت نے آلودگی پھیلانے کی وجہ سے سیل ہونے کے باوجود چلنے والے صنعتی یونٹس کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم میں عدالت نے حکم دیا کہ اس کے ذمہ دار افسران کی بھی فہرست پیش کی جاٸے جن کے خلاف کاررواٸی کی جاٸے گی۔

  • حکومتی اقدام  کی مخالفت :   تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی

    حکومتی اقدام کی مخالفت : تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی

    اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے سرکاری اراضی کو نجی شعبہ تعلیم کے حوالے کرنے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی کو نجی شعبہ تعلیم کے حوالے کرنے کے معاملے پر وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے حکومتی اقدام کی مخالفت کردی۔

    وفاقی تعلیمی اداروں کے نمائندہ تنظیموں نے پلاٹ نجی ادارے کو دینے کی صورت میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرکاری زمین کی بندربانٹ، تعلیمی اداروں کیساتھ کھلواڑ کوبرداشت نہیں کریں گے۔

    فضل مولا کا کہنا تھا کہ مفت تعلیم ملنی تھی مگرحکومت یہ پلاٹ نجی اداروں کودینےکا منصوبہ رکھتی ہے۔

  • تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ

    تعلیمی اداروں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پڑھائی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے طلبہ کی کارگردگی اور صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این ایجنسی یونیسکو نے کہا ہے کہ اس امر کے شواہد موجود ہیں کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے تعلیمی کارکردگی میں کمی آتی ہے۔

    یونیسکو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کے جذباتی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، 2023 کی گلوبل ایجوکیشن مانیٹر رپورٹ کے مصنف مانوس انتونینیس کے مطابق اسمارٹ فونز سے نہ صرف طلبہ کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق رہتا ہے بلکہ اس سے طلبہ کے سیکھنے کی صلاحیت میں کمی پیدا ہو رہی ہے۔

    مانوس انتونینیس نے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی تعلیم کے حصول میں مددگار ہوتی ہے، لیکن اسکول میں کس قسم کی ٹیکنالوجی لانے کی اجازت ہو، اس سلسلے میں بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے، ایسی ٹیکنالوجی جو سیکھنے کے عمل میں مدد دے۔

    یونیسکو رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متعدد مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی لگانے سے تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، برطانوی ماہرین تعلیم کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کا کہنا ہے کہ اسکول میں اسمارٹ فون کی اجازت سے لاحق خطرات میں تعلیمی کارکردگی متاثر ہونا، پڑھائی میں توجہ نہ ہونا، سیکھنے کی صلاحیت میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے اساتذہ کو موبائل فون پر پابندی لگانے پر غور کرنا چاہیے، واضح رہے کہ برطانیہ میں اساتذہ فون کے استعمال کے حوالے سے قوانین طے کرتے ہیں لیکن زیادہ تر اسکولوں میں اس پر پابندی ہے، اور یونیسکو رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 4 میں سے صرف ایک ملک ایسا ہے جہاں اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کے قوانین یا پالیسیاں موجود ہیں۔

  • تعلیمی ادارے کھلتے ہی طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    تعلیمی ادارے کھلتے ہی طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

    پشاور: خیبرپختونخوا شدید دھند کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں آج سے تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت پرائمری اسکول 9 بجکر15 منٹ پر کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ میں میدانی علاقوں کے اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے تاہم شدید دھند کےباعث ا سکولوں کے اوقات کارمیں آج سے تبدیلی کردی گئی۔

    محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج سے پرائمری اسکول9بجکر15منٹ پرکھولےاورڈیڑھ بجے بند کیےجائیں گے جبکہ مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا وقت صبح 9 بجے اور چھٹی ڈھائی بجے ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات کار 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔

    خیال رہے خیبر پختوںخواہ کے ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے اسکولز15 فروری تک بند رہیں گے جبکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول نو جنوری سے کھلیں گے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔

  • کل تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    سوات: اسکول وین پر حملے کے خلاف آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسکول وین پر حملے کے خلاف کل تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔

    صدرآل سوات پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے سوات کے علاقےگلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 طلبا زخمی ہو گئے تھے۔

    مقتول کے ورثا اور علاقہ مکین نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

  • تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے  بند کرنے کا اعلان

    تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان

    کوئٹہ : بلوچستان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد محکمہ تعلیم بلوچستان نے ایک ہفتے کے لیے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 22 اگست سے 27 اگست تک بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن میں تمام اسکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیکنیکل کالجز شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر والدین اور طلباء کی سہولت و حفاظت کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبہ کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کوہلو میں موسلادھار بارشیں اورسیلاب کے بعد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں متاثرین کیلئےکھول دی گئیں ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بارشوں ،سیلاب سےنمٹنا اولین ترجیح ہے ، جلد متاثرین تک خیمے، امدادی سامان پہنچ جائے گا اورصورتحال کی بہتر پر اسکولز دوبارہ تدریس کیلئے کھولے جائیں گے۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ،  تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند

    طلبا کیلئے اہم خبر ، تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے، تعلیمی ادارے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند کردیئے۔ وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ جمعرات ،جمعہ کو کوئٹہ کے تمام اسکولز بند رہیں گے۔

    بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے 2 پیپرز بھی ملتوی کردیئے ہیں ، اس حوالے سے چیئرپرسن بورڈ سعدیہ فاروقی کا کہنا تھا کہ جمعرات اورجمعہ کو میٹرک کا پرچہ نہیں ہوگا تاہم کوئٹہ کے علاؤہ دیگر اضلاع میں امتحان معمول کے مطابق ہوگا اور کینسل پرچوں کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکموں میں بھی حفاظت انتظامات بڑھادیئےگئےہیں اور وہاں آنےجانےوالے افراد کی سختی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

    دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزنے اپنے مطالبات کے حق میں آج نکالی جانےوالی احتجاجی ریلی بھی ملتوی کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرزاوردیگر عملہ ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں حاضری یقینی بنانے کاکہاہے ۔

    کوئٹہ سبی مچھ اور چمن کےریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، مسافر ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات اسٹیشن آنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جائے گی جبکہ مساٖفرٹرینوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

  • راولپنڈی میں 14 سرکاری تعلیمی ادارے سیل

    راولپنڈی میں 14 سرکاری تعلیمی ادارے سیل

    راولپنڈی: محکمہ صحت راولپنڈی نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سے 45 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 14 ادارے سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت راولپنڈی نے مزید 14 سرکاری تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا، مذکورہ تعلیمی اداروں سے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    محکمہ صحت کے مطابق سیل کیے گئے مذکورہ اداروں سے کووڈ 19 کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت راولپنڈی نے مذکورہ اداروں میں 7 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔

    اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 نئے کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

  • اسلام آباد میں مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب مزید 10 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ کرونا کیسز سامنے آنے پر شہر میں مزید 9 اسکولوں اور ایک کالج کو بند کیا جا رہا ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ ارسال کر کے مذکورہ اسکولوں اور کالج کی تفصیلات سے مطلع کر دیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز چک شہزاد میں کرونا کیس رپورٹ ہونے پر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد ماڈل اسکول فارگرلز، اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس فور، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز بہارہ کہو کو کرونا کیسز کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز آئی ایٹ ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی الیون ون، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی ایٹ ٹو، اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی سکس ون تھری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دیگر اسکولوں میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز دانہ پنڈ بیگوال، اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز چھتر شامل ہیں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھے، اور ان میں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے، اور وفاقی انتظامیہ پازیٹیو طلبہ کے قریبی افراد کے ٹیسٹ کرائے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز کی وجہ سے 50 سے زائد تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔