Tag: تعلیمی ادارے

  • تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی کا نیا فیصلہ

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق این سی او سی کا نیا فیصلہ

    اسلام آباد: این سی او سی نے کرونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے، ٹیسٹ نتائج پر تعلیمی اداروں میں اگلے 2 ہفتوں کے لیے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔

    صوبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

    این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ 12 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو 100 فی صد ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

  • تعلیمی اداروں پر خودکش حملوں کی دھمکی دینے والے دہشت گرد گرفتار

    تعلیمی اداروں پر خودکش حملوں کی دھمکی دینے والے دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر خودکش حملوں کی دھمکی دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گردوں نے دی ملینیئم اسکول اینڈ کالج، روٹ پبلک اسکول، اسلام آباد کیفے ٹیریا، سی ٹی ڈی اور پولیس لائن کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے، ملزمان نے 30 کروڑ روپے بھتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط سی ای او میلینیئم اسکول اینڈ کالج، اسٹاف اور طلبا کو بھیجے گئے، خطوط میں بھتے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

    خط میں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سی ای او کے بچوں کو اغوا کرنے، اسٹاف اور طلبا کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنانے اور خودکش حملہ کرکے ادارے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں تحریر ہیں۔

    دی میلینیئم سکول اینڈ کالج کو مختلف ادوار میں 10 خطوط موصول ہوئے جن کے متن میں مغربی کلچر کی تعلیم اور گمراہی کی طرف رغبت کا کہتے ہوئے خودکش حملے، بم حملے اور طلبا و طالبات پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

    ایک خط ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کو موصول ہوا جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، خط میں کہا گیا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھرے مجمع سے اٹھایا لیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت جاری کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں، ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عبد الروؤف کیانی اور ان کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پولیس ٹیم نے دن رات محنت کی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں بخت شیریں ولد سلطان زریں، جان عالم ولد جام اور محمد علی ولد عاقل بادشاہ شامل ہیں۔

  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 روز بعد تمام  تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

    پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 روز بعد تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

    پشاور / لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 روز بعد تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، بڑھتے کیسز کے باعث 6ستمبر کو تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 10 روز بعد تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں اور تمام تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے تحت کھل گئے، اسکول دوبارہ کھلنے پر بچوں، والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

    پنجاب کے اسکولوں میں طلبہ کوروناایس اوپیزکے تحت کلاسوں میں پہنچے، تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیوں اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ ساتھ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے اور طلباء کی 100 فیصد ویکسینیشن کو سختی سے یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی یس او پیز کے تحت دوبارہ کھل گئے ہیں، ان اضلاع میں مردان،پشاور،ڈی آئی خان ،مالاکنڈ،صوابی،ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور کے پی میں کوروناکیسز بڑھنے پر تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کئے گئے تھے لیکن بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اداروں کی بندش میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی تھی اور چھٹیوں میں طلبہ کوکوروناویکسن لگوانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

  • کورونا صورتحال ، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم  اعلان

    کورونا صورتحال ، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے   بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں  16ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اضلاع میں 50 فیصد ٹرانسپورٹ اور اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی۔

    جس کے بعد ،وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے کہ 16ستمبرسے تمام تعلیمی ادارےکھل جائیں گے۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پر پنجاب بھر کے اسکولوں سے متعلق پیغام میں کہا کہ پنجاب بھرکےاسکول 16 ستمبر سے کھولے جا رہے ہیں، اسکولز کو ایک دن میں50 فیصد طلباکو بلانے کی اجازت ہوگی ، کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کو ہرممکن یقینی بنائیں۔

    وزیرتعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ کےپی کےجن اضلاع میں اسکول بند ہیں وہاں16ستمبر سےکھولنے کا فیصلہ ہے، الحمدللہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعدادمیں ٹیچرزنے ویکسین لگوالی ہے، 10سال سے زائدعمر کے اسٹوڈنٹس بھی ویکسین کرالیں۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال،  تعلیمی ادارے  11 ستمبر تک  بند

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بند

    لاہور/ پشاور : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی ادارے آج سے11 ستمبر تک بند رہیں گے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سےپنجاب میں تعلیمی ادارے 11 ستمبر تک بندکر دئیے گئے، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےباعث کیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 اضلاع میں آج سے11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، کوروناکیسزمیں اضافےپر8اضلاع میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جن اضلاع میں اسکول بندرہیں گے ، ان میں پشاور،سوات،صوابی،ڈی آئی خان سمیت دیگراضلاع شامل ہیں۔

    یاد رہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    کورونا کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اہم اعلان ہوگیا

    لاہور/ اسلام آباد : پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں اسکولوں کی بندش کے حوالے اہم پیغام میں کہا کہ پنجاب میں تمام اسکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند کررہےہیں، اسکولزکی بندش کافیصلہ کوروناکی بگڑتی صورتحال کےپیش نظرکیاگیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے تاہم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سےمتعلق حتمی اعلان کچھ دیرمیں متوقع ہے۔

  • سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، تاہم صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں 100 فی صد اساتذہ ویکسینیٹڈ ہوں گے۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول 50 فی صد حاضری کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی، تمام ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔

    سردار شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، اسکولوں میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا، اس سلسلے میں ایک ورکنگ کمیٹی بنے گی جو اسکولوں کے مسائل مانیٹر کرے گی۔

    صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق بڑے شہروں میں اسکول جانے والے بچوں کے والدین کا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی لازمی دینا ہوگا۔

  • تعلیمی ادارے 31 مئی سے  کھولنے کا فیصلہ

    تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مزید5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ، بنوں،چارسدہ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی  سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں کوسختی سےکوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون  سے  تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام،  اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

  • والدین کیلئے بڑی خبر ، این سی او سی  کا  تعلیمی ادارے کھولنے کے  حوالے سے اہم اعلان

    والدین کیلئے بڑی خبر ، این سی او سی کا تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے نہ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا کے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں، صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں سے متعلق احکامات جاری کریں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کےکم متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کےبارےمیں فیصلہ 19، 21 مئی کےاجلاسوں میں ہوا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے،7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔

    خیال رہے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ کے 12 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے جبکہ پنجاب کے 16اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم پنجاب کے 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔

    سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کےعلاوہ 24 مئی سے اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 22 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے
    جبکہ خیبرپختونخوا کے 19 اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بندرہیں گے۔

  • سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے، شیڈول جاری

    سندھ میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے، شیڈول جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لیے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تدریسی عمل 17 سے 23 مئی تک معطل رہےگا، تاہم اس دوران آن لائن کلاسز اور دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے سربراہ کچھ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بلا سکیں گے۔ انھوں نے سختی سے ہدایت بھی کی کہ سلیبس سے متعلق گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں بھی سرکاری و نجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رکھنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 18مئی 2021 کو اس حوالےسے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

    کورونا کی لہر ، سرکاری و نجی اسکول کب تک بند رہیں گے ؟ بڑی خبر آگئی

    مراد راس نے اسکولوں کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کےسرکاری و نجی اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا کے پھیلاؤ کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے ملک میں کرونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔