Tag: تعلیمی نصاب

  • پاکستان کے تعلیمی نصاب میں عربی تعلیم بھی شامل ہو گی؟

    پاکستان کے تعلیمی نصاب میں عربی تعلیم بھی شامل ہو گی؟

    پاکستان کے تعلیمی نصاب میں عربی تعلیم شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ نے اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ادارہ جامعۃ الرشید میں منعقدہ بین الاقوامی عربک ڈے میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ملک بالخصوص سندھ کے تعلیمی نصاب میں عربی تعلیم کو شامل کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خطوط لکھیں گے۔

    عسکری قیادت محب وطن پاکستانی ہیں۔ ان کی حمایت میں بات کرو، تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی کہا جاتا ہے۔ ملک اور اسکی معیشیت کی حفاظت کرنے والے سپہ سالار کے ساتھ خون کے آخری قطرے تک کھڑا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اور ملک دشمن طاقتوں کا منصوبہ عوام کو ایسے بیانیے کے پیچھے لگانا ہے، جسکا مقصد افواج کو کمزور کر کے ملک کو کمزور کرنا ہے۔

    تقریب سے خطاب میں مہتمم جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ملک میں عربی زبان کی ترویج اور اشاعت کے لیے سیاست دان اپنا فرض ادا کریں۔

  • بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    بابر کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی  نصابی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے۔

    بھارت کی نصابی کتاب کے اسپورٹس کے آٹھویں چیپٹر میں بابراعظم کا نام سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، کرس گیل اور روہت شرما سمیت دیگر  معروف کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

    کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں؟

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

    طلبہ سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں، تصویر میں جوابات میں بابر اعظم کا عرفی نام ’بوبی‘ لکھا ہوا ہے۔

  • سعودی عرب کا تعلیمی نصاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب کا تعلیمی نصاب کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب نے تعلیمی نصاب شطرنج کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اخبار 24 کے مطابق شطرنج کی سعودی آرگنائزیشن کے سربراہ عبداللہ الوحشی نےکہا کہ سال رواں کے دوران شطرنج  تعلیمی نصاب کا حصہ ہوگا، متعلقہ ادارے کی جانب سے اس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

    انہوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم  کہا کہ شطرنج کا مضمون نصاب میں شامل  کرنے کا بڑے فوائد ہیں۔

     سعودی آرگنائزیشن کے سربراہ نے اس کی  وضاحت نہیں دی کہ آیا شطرنج کا مضمون پرائمری جماعت تک محدود ہوگا یا اعلی تعلیمی اداروں کے نصاب میں بھی شطرنج کا مضمون شامل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سعودی کا تعلیمی نصاب میں شطرنج کو شامل  کرنے کا اقدام تعلیمی عمل میں وسیع البنیاد اصلاحات کا حصہ ہے۔

    سعودی عرب اپنے تعلیمی اداروں میں فلسفے اور تنقیدی تفکیر کے مضامین شامل کرچکا ہے تاکہ نئی نسل میں روا داری کو فروغ اور فکری آزادی کا دائرہ وسیع ہو۔

  • تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ

    تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین شامل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے نئے تعلیمی نصاب میں جمہوریت سے متعلق مضامین کو باقاعدہ طورپرشامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کردارسازی کے مضامین بھی نصاب کا حصہ ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ جماعت اول تا پنجم تک نصاب مکمل ہے چھٹی جماعت سے دہم تک پر کام جاری ہے اورنئے نصاب میں جمہوریت سمیت کردار سازی کو بھی نصاب میں شامل کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوہزار چھ کا نصاب ابھی لاگو نہیں ہوا بہت سی چیزوں کی تصحیح ہونا باقی ہے۔ وفاق نے نئے نصاب پر کام شروع کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریت کو بھی نصاب میں شامل کررہے ہیں۔

    حکومت سینیٹرز کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیتی ہے، زاہد حامد

    علاوہ ازیں سینیٹ میں فنانس بل پر تحریک بھی منظور کی گئی ۔جس میں دریافت کیا گیا کہ کس حد تک فنانس بل پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے چاروں صوبوں کی اس میں نمائندگی ہے۔ بجٹ سال میں ایک دفعہ پیش ہوتا ہے بڑی محنت سے ہم ڈرافٹ پڑھ کر تجاویز دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ان تجاویز پر کس حد تک عمل ہوتا ہے۔

    اس پر وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت معزز اراکین کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیتی ہے، ہر سفارش پر بحث ہوتی ہے اور اسے زیر غور لایا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کے اراکین کی دو سو چھہتر سفارشات تھیں ایک سو انتیس فنانس ڈویژن کے حوالے سے تھیں، پچھہتر سفارشات جو کہ اٹھاون فیصد بنتی ہیں، اس پر اس مالی سال میں عمل کیا گیا۔

    ملکی وغیر ملکی قرضوں سے نجات کے حوالے سے قرارداد منظور

    اس کے علاوہ ایوان نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں سے نجات اور روڈ میپ کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کی۔ زاہد حا مد کا کہنا تھا کہ شرح نمود میں اضافے کے لئے قرضے لئے جاتے ہیں۔

    دوہزار تیرہ میں زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم تھے اورشرح سود بہت زیادہ تھا، مائیکرو عدم توازن اور توانائی بحران شدید تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مالی خسارے اور بیرونی قرضوں کے پیش نظر واضح روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ پندرہ سال کے لئے روڈ میپ تیار کرکے عمل شروع کر دیا ہے اور اس روڈ میپ کو قانونی تحفظ حاصل ہے مالیاتی خسارے میں مسلسل کمی ہورہی ہے زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اوروفاقی ٹیکس آمدن میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔