Tag: تعمیراتی شعبے

  • پراپرٹی کی خریداری : فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر

    پراپرٹی کی خریداری : فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : آئندہ بجٹ 26- 2025 میں پراپرٹی کی خریداری پر فائلر اور نان فائلرز کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کو بجٹ 26- 2025 میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی دینے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی یکسر ختم ہوگی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں ٹیکس چھوٹ پر آر ٹی او سے این او سی کی پابندی بھی ختم ہوگی۔

    ریئل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز تیار ہے، یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم ہوسکتی ہے۔

    پراپرٹی کی خریداری پر فائلر کیلئے عائد 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ لیٹ فائلر کیلئے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز ہے اور نان فائلر پر عائد 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے ترقی کرے گا اور زیادہ ٹیکس جمع ہوگا۔

    وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں تعمیراتی صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کی تیاریاں کی ہیں۔

    بجٹ میں تعمیراتی شعبے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی ہوسکتی ہے اور صنعتوں کے خام مال سستے کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کم یا ختم ہوسکتا ہے۔

    بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کم یا ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    یکم جولائی سے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کا 100 فیصد خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر

    تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : نگراں حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے باعث عوام کو توقع تھی کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی، تاہم تعمیراتی شعبے میں اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات نے سیمنٹ کی خوردہ (ریٹیل) قیمت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری کی خوردہ قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پی بی ایس کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں معمولی سی کم ہے۔

    اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1187 روپے تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172 ، راولپنڈی 1177، گجرانوالہ 1220، سیالکوٹ 1200، لاہور 1230، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1180، ملتان 1203، بہاولپور 1230، پشاور 1180 اور بنوں میں 1160 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1157، حیدرآباد 1180، سکھر1150 ،لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کیپٹل ویلیوٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت،رئیل اسٹیٹ کو فروغ ملے گا۔

    سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ، جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگا۔

    سندھ اسمبلی نے سندھ مالیات ترمیم بل 2020 منظور کرلیا، بل کے تحت سندھ میں کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردی گئی۔

    کیپٹل ویلیوٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا ، سندھ فنانس ایکٹ کاترمیمی مسودہ اسمبلی سےمنظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل جولائی میں سندھ حکومت نے تعمیراتی صنعت میں ٹیکسز کم کرنے کا اعلان کیا تھا، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ تعمیرات انڈسٹری کےفروغ کےلیےسندھ حکومت نےبھی اقدامات اٹھائے ہیں، تعمیرات سے متعلق پورےپاکستان کی طرح سندھ میں بھی ٹیکسز کم کریں گے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کم کرنےسےسرمایہ کاری بڑھےگی، سندھ میں بھی تعمیرات صنعت کوسہولتیں دیں گے اور سندھ کابینہ نےتعمیراتی صنعت کےلیےٹیکس کم کردیئے ہیں۔

  • تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

    تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے اور سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوآرڈینیشن کمیٹی ہاؤسنگ،کنسٹرکشن اینڈڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات اور سرگرمیوں کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ، آباد کے نمائندوں نے حکومتی مراعات اور آسانیاں فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    آبادنمائندگان نے کہا پہلی دفعہ نجی بینکوں کی جانب سے بلڈرزاینڈڈویلپرزکی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، کریڈٹ بلا شبہ موجودہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کو جاتا ہے، این اوسی،اجازت ناموں کوآسان بنانے سے تعمیراتی شعبے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

    آباد کی جانب سے تعمیراتی شعبے کی ترقی کی کی یقین دہانی پر وزیراعظم نے اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا تعمیراتی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی عمل کو تیز کرنے اور خصوصاً نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں گی، غریب کےاپنی چھت کے خواب کوپایہ تکمیل تک پہنچانےمیں مدد ملے گی ، تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائے، کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تمام چیف سیکریٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ سہولتوں کی فراہم رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

  • تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے بڑی خبر

    لاہور : حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا اور تعمیرات سے متعلق اجازت ناموں کا کاون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سےکرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب نے بھی تعمیراتی شعبے کےلیےخصوصی پیکیج کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ اجازت ناموں کا ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیررشوت اور آسانی سےمل سکیں گے اور اب عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ خدمات کےاین او سی کےلیے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ی ہوگی اور رہائشی یا کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے نقشے کی منظوری 30 دن میں دینی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن یا لینڈ کنورژن کا این او سی 45 دن میں مہیا کیا جائے گا اور نئی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے 60 اورٹی ایم ایز سے 75 دن میں ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ان خدمات کےلیےکئی کئی ماہ دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے تھے، تعمیراتی شعبے میں انقلابی اصلاحات سے کرپشن اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ای گورننس سےمعمولات زندگی اورطرز زندگی کوبہتر بنایا جارہا ہے اور ہر سطح پر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوراٹرز میں ای خدمت مراکز میں ون ونڈوآپریشن شروع ہوچکا ہے، تعمیراتی شعبے سےمتعلقہ32 خدمات سمیت مجموعی طور پر 78 خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں، ایزآف ڈوئنگ بزنس کےلیےہمارے اقدامات معاشی بحالی کے ضامن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں اور کاروباری حضرات کیلئے پنجاب کوموسٹ فیورٹ ڈیسٹی نیشن بنارہےہیں، دوسرےمرحلے میں اگست کےپہلے ہفتے سے خدمات کادائرہ ضلعی سطح تک بڑھائیں گے، جس سے 36اضلاع میں عوام تعمیراتی شعبے میں سہولت کیلئے ان خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو عوام کی سہولت کےلیےآسان ترین بنادیا ہے، اقدام سے نہ صرف قیمتی وقت بچے گا بلکہ رشوت کا بھی خاتمہ ہو گا۔

  • وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم آج تعمیراتی شعبےکےلئےبڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے ، ترقیاتی منصوبوں کے تحت تعمیرات اور تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کادرجہ دیاجا سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام شریک ہیں جبکہ وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن،وائرس سےنمٹنےکےاقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہےجبکہ تعمیراتی صنعت فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں پر غور ہوگا جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے ٹیسٹنگ کٹس،طبی سامان درآمدسےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم سے مشاورت مکمل کرکے اہم فیصلے کرلیے ہیں ، وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کے لئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ ذاتی مکان پرکیپیٹل گین ٹیکس سے متعلق بھی اہم اعلان ہوگا۔

    تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیے جانے سے متعلق بھی اہم اعلان ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے تحت تعمیرات اور تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کادرجہ دیاجا سکتاہے۔

    گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب کے گھر کا چولہا جلے اس لیےکل تعمیراتی انڈسٹری کھول رہےہیں، مزدوروں کا روزگار انڈسٹری سے وابسطہ ہے، مزدورطبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔