Tag: تفتیشی افسر

  • سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سانحہ بلدیہ پر اہم اجلاس میں ڈی جی رینجر زنے ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

    رینجرزہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت ایم اجلاس ہوا اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس پر اثر انداز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی رینجر زنے سانحہ بلدیہ میں ملوث تمام افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو آپریشن مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔

    سانحہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عزم ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوشابہ غازی نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسرانسپکٹر جہانزیب کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نوشابہ غازی نے کی۔عدالت نےتفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کی عدم پیشی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نےتفتیشی افسرکی تنخواہ روکنے کے ساتھ حکم دیا کہ انسپکٹرجہانزیب کوآئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ سے علیحدگی کے خط کی تحریری کاپی عدالت کو فراہم کردی،

    سماعت کے دوران فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ ،ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلئے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات مارچ کوہوگی۔

  • کراچی: شہریوں پرتشدد،ایس ایچ او پاک کالونی،تفتیشی افسربوٹ بیسن  گرفتار

    کراچی: شہریوں پرتشدد،ایس ایچ او پاک کالونی،تفتیشی افسربوٹ بیسن گرفتار

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے حکم  پر تفتیشی افسر پاک کالونی اور بوٹ بیسن کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، افسران پر شہریوں کو حبس بےجا میں رکھنے کا الزام ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پاک کالونی اور تفتیشی افسر بوٹ بیسن کے خلاف شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شہریوں کو حبس بے جا، جعلی مقدمہ اور تشدد کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈائریکٹر آئی بی وہاب شاہ کے گھر کام نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں نے جاوید، اس کے بیٹے کمروش، ساول، شاہ رخ، جویل اور روبینہ بی بی کو حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کیا۔ عدالتی بیلیف نے چھاپے کے ذریعے تین بچوں کمروش، ساول اور شاہ رخ کو بازیاب کرالیا تھا۔

    عدالت میں پولیس نے موقف اپنایا کہ جاوید اور کمروش پر مقدمہ قائم ہے۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر پاک کالونی اور بوٹ بیسن کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو طلب کرلیا۔

    بعدازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے جاوید اور کمروش کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت اور ساتھ ہی ڈی آئی ساؤتھ کو حکم دیا کہ تحقیقات کر کے عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔