Tag: تفتیشی ذرائع

  • صارم اغوا کیس: سی آئی اے نے بیت الانعم اپارٹمنٹ سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    صارم اغوا کیس: سی آئی اے نے بیت الانعم اپارٹمنٹ سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

    کراچی: ننھے صارم کے مبینہ اغواء اور لاش ملنے کے بعد کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے نارتھ کراچی میں بیت الانعم اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ( سی آئی اے) نے صارم اغوا کیس کی تفتیش کے لیے بیت الانعم پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر پہنچی تھی، خالی فلیٹس کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا جبکہ ایک فلیٹ سے بیڈ شیٹ بھی فارنزک کے لیے لی گئی۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    ننھے صارم کی موت حادثہ یا قتل ؟ پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف سامنے آگیا

    تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ فلیٹ سے دیگر اشیا کے سیمپل بھی اٹھائے گئے ہیں، پرانی کھڑی گاڑیوں کو بھی سراغ رساں کتوں سے چیک کیا گیا ہے، کارروائی رات 3 بجے کے بعد اچانک کی گئی تھی۔

    تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سی پی ایل سی ٹیم اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، شبہ ہے صارم لاپتہ ہونے سے لاش ملنے تک باہر نہیں گیا تھا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش کا رخ مزید تبدیل کیا ہوگیا ہے۔

    یاد رہے 7 جنوری کو بچہ اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

    صارم کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی تھی، اس واقعے کے بعد بچے کے والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ بھی کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد پولیس حکام نے بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی تھی اور کہا تھا کہ مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے، لیکن 11 روز بعد صارم کی لاش قریبی ٹینک سے ملی تھی۔

  • کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی، اینکر مرید عباس قتل کیس، عاطف زمان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملزم عاطف زمان کی جائیداد، زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں تفتیشی ذرائع نے عاطف زمان کی جائیداد اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات کا پتا لگا لیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے پاس نیا ناظم آباد میں ایک پلاٹ ہے، نیشنل ہائی وے پر 2 ایکڑ کی زمین ہے، ملزم کی ملکیت میں 4 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کی ملکیت میں ڈیفنس میں 2 فلیٹ بھی ہیں، ایک فلیٹ میں مقتول مرید عباس اور ایک میں عاطف زمان رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: مرید عباس قتل کیس: عینی شاہد اور تفتیشی افسر کے حیران کن انکشافات

    واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا تھا جس میں ملزم نے قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا۔

    ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ملزم نے کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کی ہے، جب مکمل پھنس گیا تو قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم نے 5 لاکھ سے فراڈ شروع کیا جو کروڑوں تک پہنچا، لوگ پرافٹ کی لالچ میں جڑتے چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔