Tag: تفتیشی پولیس

  • پولیس کا بے قصور ٹیچر کے فلیٹ پر نصف شب کو دھاوا، 80 سالہ ماں اور بچوں کو سڑک پر پھینک دیا

    پولیس کا بے قصور ٹیچر کے فلیٹ پر نصف شب کو دھاوا، 80 سالہ ماں اور بچوں کو سڑک پر پھینک دیا

    کراچی سائٹ سپر ہائی وے تفتیشی پولیس نے احسن آباد میں غلطی سے تیسری منزل کے بجائے دوسری منزل کا فلیٹ خالی کرادیا، متاثرہ ٹیچر بچوں سمیت آدھی رات کو سڑک پر آگئیں۔

    کراچی میں شعبہ پولیس بجائے اپنا کام کرنے کے ریکوریاں اور قبضے خالی کروانے کا دھندہ کرنے لگی، سائٹ سپر ہائی وے تفتیشی پولیس نے احسن آباد میں فلیٹ تیسری منزل کا خالی کروانا تھا، غلطی سے دوسری منزل کا خالی کروادیا اور متاثرہ فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد اپارٹمنٹ میں رات گئے ایک ٹیچر کے فلیٹ پر دھاوا بول دیا،  ٹیچر سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا، فیملی کو فلیٹ سے نکال دیا اور مردوں کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

    پولیس اہلکاروں نے سارا سامان فلیٹ سے باہرپھینک کر 80 سالہ بوڑھی خاتون اور تین بیٹیوں کو سڑک پر چھوڑ دیا، جب اہلکاروں کو صبح اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو دونوں افراد کو شخصی ضمانت پر رہا  کر کے فلیٹ واپس کردیا۔

    متاثرہ ٹیچر کی بیٹی نے پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کرائے کا ایگریمنٹ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار والد اور ماموں کو اٹھا کر لے گئے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مدعی کی غلط بیانی کی وجہ سے پولیس نے غلط فہمی میں کارروائی کی، مدعی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی:  تفتیشی پولیس  کو  ٹھوس شواہد مل گئے

    ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی: تفتیشی پولیس کو ٹھوس شواہد مل گئے

    کراچی : تفتیشی پولیس کو ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کے حوالے سے ٹھوس شواہد مل گئے، شواہد کی مدد سے ملزمان کو سزا دلانے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی سفر کے دوران ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر تفتیشی ٹیم قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے لیاقت پور میں موجود ہے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا ایکسپریس کے اے سی کمپاٹمنٹ سے شواہد حاصل کرلیے، اشیا شواہد میں شامل ہیں جن کا کیمیائی تجزیہ کرایا جائےگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کےحوالےسےٹھوس شواہد تفتیشی پولیس کو مل گئےہیں، ٹھوس شواہدکی مددسےملزمان کوسزادلانےمیں مددملےگی، گرفتارملزمان کومقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملزمان کا کراچی میں بھی طبی معائنہ کرایاجائے گا ، 3 ملزمان کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں گرفتار ملزمان کو راہداری ریمانڈ کیلئےملتان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر زاہد کو میڈیکل کے لئے بھیجا جا رہا ہے اور ملزم عاقب کا ریمانڈ حاصل کیا جارہا ہے ، 6رکنی تفتیشی ٹیم کراچی سے ملتان میں موجود ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ریلوےکی تفتیشی ٹیم ملزمان کو لے کر کراچی پہنچے گی ، عدالتی کارروائی پر دو سے تین دن لگ سکتے ہیں ، ممکنہ طور پر ٹیم 2سے 3دن میں کراچی واپس پہنچے گی ، کراچی پہنچنے پر ملزمان کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔