Tag: تفریحی مقام

  • کولون : جرمنی میں دو دریاؤں کا خوبصورت ملاپ

    کولون : جرمنی میں دو دریاؤں کا خوبصورت ملاپ

    سیاحت کے شوقین افراد کیلئے جرمنی کا شہر کولون جسے دو دریاؤں کا شہر بھی کہا جاتا ہے انتہائی پُرکشش اہمیت کا حامل ہے۔

    جرمنی کا شہر کولون (Cologne)مغربی جرمنی میں واقع ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے۔ اسے دو دریاؤں کا شہر اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس شہر میں فرانس سے آنے والا دریا جرمنی سے آنے والے دریا سے ملتا ہے جس کا منظر بہت دلفریب ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق ویسے تو کراچی میں بھی ’دو دریا‘ کے نام سے ایک تفریحی مقام ہے، لیکن اٹلی کے شہر روم سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر کولون شہر میں حقیقت میں ’دو دریا‘ آپس میں ملتے ہیں۔

    german
    انہوں نے بتایا کہ ان دو دریاؤں کے ملنے کے مقام کو جنرل کارنر کہا جاتا ہے، یہ انتہائی خوبصورت وادی ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح اس دلفریب منظر کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔

    اس کے علاوہ کولون میں بہت سی تاریخی عمارات بھی ہیں، جن میں کولن کیتھیڈرل سب سے نمایاں ہے۔ یہ گوتھک طرز کی عمارت جو یونیسکو کے عالمی ورثہ سائٹ میں شامل ہے۔

    کراچی کا تفریحی مقام ’دو دریا‘

    اہلیان کراچی اپنے شہر کے سمندر اور خوبصورت ساحلوں کا ذکر فخریہ انداز میں کرتے ہیں، جس میں ایک نام ’دو دریا‘ کا بھی ہے۔

    دو دریا

    یہاں کی خاص بات ٹھاٹھیں مارتی سمندری موجیں، ساحل پر خوبصورتی عمدگی اور سے سجائے گئے پتھر یہاں کی دلکشی کو ابھی قابل دید بناتے ہیں جس کا اندازہ وہاں جاکر ہی لگایا جا سکتا ہے۔

  • کراچی: نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی

    کراچی: نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے تفریحی مقام سی ویو پر نشے میں دھت مسلح غنڈوں نے گولیاں برسا کر ایک بچے سمیت تین افراد اور تین گھوڑوں کو زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ویو کراچی پر نشے میں دھت غنڈوں کی دادا گیری سے ہراس پھیل گیا، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی ہو گئے۔

    پانچ نا معلوم افراد سفید رنگ کی گاڑی میں سی ویو پہنچے جہاں انھوں نے گھوڑے کی سواری بھی کی، بعد ازاں مستی میں آ کر سی ویو کی سیڑھیوں پر گولیاں برسانے لگے۔

    گولیاں سیڑھیوں کے ٹائلز سے ٹکرا کر آس پاس موجود لوگوں اور گھوڑوں کو لگیں، جس سے بچے سمیت تین افراد اور تین گھوڑے زخمی ہو گئے۔

    لوگوں کو سیر کرانے والے گھوڑے کے مالک میر حمزہ کی ٹانگوں پر بھی گولیاں لگیں، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کارروائی میں نا کام رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پرانا کراچی واپس آ گیا، امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا: مراد علی شاہ

    اے ایس پی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ نوجوان نے محمود گھوڑے والے کی طیش دلانے پر زمین پر فائر کیا تھا، اس سلسلے میں محمود گھوڑے والے سے تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ایس ایل فور کے کام یاب انعقاد کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرانا کراچی واپس آ گیا، امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔

    جب کہ آج ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر اظہارِ تشویش کیا، انھوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے طویل المدت منصوبہ بندی کی جائے۔