Tag: تفریحی پارک

  • افغانستان: عورتیں‌ کتنے دن تفریحی پارک جا سکیں گی؟

    افغانستان: عورتیں‌ کتنے دن تفریحی پارک جا سکیں گی؟

    کابل: افغان طالبان نے خواتین کے لیے تفریحی پارکوں میں جانے کے الگ دن مقرر کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے صنفی علیحدگی اور خواتین سے متعلق کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔

    چند دن قبل طالبان انتظامیہ نے تفریحی پارکوں سے متعلق بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق مردوں اور خواتین کے ایک ہی دن تفریحی پارکوں میں جانے پر پابندی ہوگی۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مرد اور عورتیں ایک ہی دن پارکوں میں نہیں جا سکیں گے، مردوں کو بدھ سے ہفتے تک تفریحی پارکوں میں جانے کی اجازت ہوگی، جب کہ خواتین ہفتے کے باقی دنوں میں یعنی اتوار، پیر اور منگل کو پارکس جا سکیں گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں کابل ایئر پورٹ پر بغیر محرم کے سفر کرنے والی درجنوں خواتین کو فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا، طالبان نے بغیر محرم سفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کو تفریحی پارکوں میں ہتھیاروں، فوجی وردیوں اور گاڑیوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، نیز وہ تفریحی پارکوں کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

  • فرانس میں تفریحی پارک بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب

    فرانس میں تفریحی پارک بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب

    پیرس : فرانس کے تاریخی شہر ریمز میں مقامی انتظامیہ نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تفریحی پارک کو ان کے نام سے منسوب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں ایک تفریحی پارک کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔

    مقامی انتظامیہ نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کر نے اور ان کی جدوجہد کے اعتراف میں پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا ۔

    مزید پڑھیں : اسپین کی اسٹریٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں ہسپانوی حکام نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارسلونا کی ایک اسٹریٹ کو محترمہ کے نام سے منسوب کیا تھا، جس کے بعد سے ہسپانوی عوام گلی کو ’کیرر دی بے نظیر بھٹو‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون سنہ 1953 کو پیدا ہوئیں اور سنہ 1988 سے 1990 تک اور پھر 1993 سے 1996 تک پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں، جنہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں شہید کردیا تھا۔

    شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مسلم اکثریتی والے ملک میں جمہوری حکومت کی قیادت کی تھی اور سنہ 1979 میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بھی رہی ہیں۔

  • جھولاگرنے کا واقعہ،  پولیس اورتحقیقاتی ٹیم کا پارک کا دورہ، شواہد جمع

    جھولاگرنے کا واقعہ، پولیس اورتحقیقاتی ٹیم کا پارک کا دورہ، شواہد جمع

    کراچی : تفریحی پارک میں جھولا گرنے کے حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے پولیس اور تحقیقاتی ٹیم پارک پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم شواہد جمع کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےتفریحی پارک میں حادثہ کی تحقیقات کے لئے پولیس اور تحقیقاتی ٹیم نے پارک کا دورہ کیا ، ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے اور شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق انتظامیہ اور شہریوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، جھولاگرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں جبکہ سول ڈیفنس ٹیم بھی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔

    پولیس کے مطابق حادثےمیں جاں بحق تیرہ سالہ کشف ولدعبدالصمد کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، حادثے میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد زیر علاج ہیں جبکہ دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل رات دو افراد حراست میں لئے گئے۔


    مزید پڑھیں : پرانی سبزی منڈی کے پارک میں جھولا گر گیا، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی


    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سبزی منڈ ی کے قریب امیوزمنٹ پارک میں چلتا جھولا زمین پر گرگیا تھا، جھولا گرتا دیکھ کر بھگڈرمچ گئی تھی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق اوراٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق جھولے کو ٹرائل پر چلایا جارہا تھا جو چلتے ہوئے گرا جبکہ حادثے کی اطلاع کےبعدرینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پارک خالی کرا دیا تھا۔

    ہلاک ہونے والی تیرہ سالہ بچی کی شناخت کشف بنت عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    نگراں وزیراعلی سندھ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی تھی جبکہ شہر بھر کے پارکس کو معائنہ کرنے کے لئے تین دن تک بند کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    چین میں تیزجھولے سےگرکرنوجوان لڑکی ہلاک

    بیجنگ : وسطی چین کے ایک تفریحی پارک میں تیز جھولے سے گر کر ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی چین کےتقریحی پارک میں جھولے میں بیٹھی نوجوان لڑکی جھولے سےگرنےکےبعد لوہےکے جنگلے سے ٹکرائی اور شدید زخمی ہوگئی جسےفوراََ اسپتال لےجایاگیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئی۔

    پولیس کےمطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جھولے کی سیٹ بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اور حفاظتی بار بھی مضبوطی سے بند نہیں ہوا تھا۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

    ویڈیو فوٹیج میں ڈیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جھولے سے لٹک رہی ہے جس کے بعد وہ اس سے نکل کر جنگلےسےجاٹکرائی۔

    چینی اخبار کے مطابق لڑکی کے خاندان اور پارک انتظامیہ میں معاوضے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔لڑکی ان کی اکلوتی اولاد تھی جس کے بدلے اب انہیں 870000 یوان تقریباََایک لاکھ 27 ہزار ڈالرکی رقم ادا کی جائے گی۔

    خیال رہےکہ چین میں حفاظتی انتظامات کے نگراں ادارے نے حکام سے کہا ہے کہ تمام پارکوں کے بڑے جھولوں کو مزید جانچ تک بند کر دیا جائے۔

    واضح رہےکہ ادارے نےایسے جھولے رکھنے والی تمام کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال سے منع کر دیا ہے جبکہ اس جھولے کے بنانے والوں سے اس کی مزید جانچ پڑتال کرنے کو کہا ہے۔