Tag: تفصیلات جاری

  • پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

    پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

    آئی ایم ایف کی پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے تاہم مہنگائی پھر بھی 18.5 فیصد اور بے روزگاری  8 فیصد کی بلند شرح پر رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

    آئی ایم ایف کی پاکستان میں بے روزگاری اورمہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے،  آئی ایم ایف کی گذشتہ سال کے مقابلے معاشی شرح نمو میں 2 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو رواں مالی سال منفی 0.17 فیصد منفی ہے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ جبکہ بجٹ خسارے میں کمی کی توقع  ظاہر کی ہے،  آئی ایم ایف نے اخراجات، محصولات اور گرانٹس میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 18.5 فیصد رہنےکا امکان ہے جو گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.4 فیصد تھی، رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔

    آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 12.5 فیصد رہ سکتی ہیں، گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کے 11.5 فیصد تھیں۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد تھا، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک رہ سکتا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.7 فیصد تھا۔

  • ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا  اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    اسلام آباد: تحادی اور نگران حکومت کے دور میں ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی اور نگران حکومت کے دور میں لیے جانے والی قرضوں کی نئی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    دستاویز کے مطابق صرف ایک سال میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا قبضہ لیا گیا، مرکزی حکومت کےقرضے میں یہ اضافہ نومبر 2022 سے نومبر  2023 کے دوران ہوا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ جولائی تا نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 2 ہزار 549 ارب روپے بڑھا، اکتوبر کے مقابلے نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2023 تک 63 ہزار 390 ارب روپے رہا جبکہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 40 ہزار 956 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 434 ارب روپے رہا، نومبر 2022 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 50 ہزار 959 ارب روپے تھا جبکہ جون 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 60 ہزار 841  ارب روپے تھا۔

  • پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ تفصیلات جاری

    پاکستان کا مجموعی قرض کتنا ہوگیا؟ تفصیلات جاری

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مارچ میں مجموعی قرض57 ہزار 122 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، فروری میں پاکستان کا مجموعی قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں قرض میں فروری کے مقابلے 2 ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ہوا، دسمبر 2022 میں پاکستان کا مجموعی قرض 51 ہزار 58 ارب 20 کروڑ روپے تھا، جبکہ جون 2022 میں یہ قرض 47 ہزار 832 ارب 40 کروڑ روپے تھا۔

    گزشتہ سال مارچ میں ملک کا مجموعی قرض 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا، مارچ 2022 کے مقابلے میں مارچ 2023 میں قرض میں 32.8 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مارچ 2022 سے مارچ 2023  کے عرصے میں قرض میں 14 ہزار 109 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہو اہے۔

  • پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان جاری کریں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

  • نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، اہم سیاسی شخصیات شامل

    نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، اہم سیاسی شخصیات شامل

    لاہور : نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں اہم سیاسی شخصیات کا نام بھی شامل ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم سیاسی  شخصیات کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور نیب انٹیلی جنس ونگ کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو گزشتہ کئی برسوں سے مجموعی طور پر 143 مفرور ملزمان کی تلاش ہے، جن میں اہم سیاسی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بیرون ملک مقیم سیاسی شخصیات یا ان کے اہل خانہ کو وطن واپس لانے کے لئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، نیب کو مطلوب افراد میں اعجاز احمد اعوان ، عمران شفیع، محمد سعید ظفر، زاہد پرویز ملک اور شاہد شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک فرار کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: چیئرمین نیب

    یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے، نیب کرپشن کا خاتمہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے، بیرون ملک فرار کرپٹ افرادکو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ نیب افسران قانون کے مطابق ذمہ داریاں انجام دیں، نیب کسی دباؤ میں آئے بغیر کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 ماہ میں 54 ہزار344 شکایات موصول ہوئیں، اسکروٹنی کے بعد 2 ہزار 125 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس عرصے میں ایک ہزار 59انکوائریاں اور302 تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

  • سال 2016 ‌میں 40 بھارتی فوجیوں‌ کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

    سال 2016 ‌میں 40 بھارتی فوجیوں‌ کو ہلاک کیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے کہا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی فوج نے 379 مرتبہ سرحد کی خلاف ورزی کی، 46 شہریوں کو شہید کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 40 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

    پاک فوج نے گزشتہ سال جو کامیابیاں حاصل کیں اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی  آصف غفور نے تفصیلات جاری کردیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہزار سولہ میں بھارتی فوج نے تین سو اناسی بار سرحدی خلاف ورزی کی، چھیالیس شہریوں کو شہید کیا، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں چالیس بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2016  میں سی پیک میں آٹھ سو ستر کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیرکی گئی، سی پیک کے تحت اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا۔ کراچی میں مجموعی طور پر ایک ہزار نو سو بانوے آپریشنز کیے گئے۔

    آپریشن کے دوران دو ہزار آٹھ سو سینتالیس ملزمان، تین سو پچاس دہشت گرد اور چار سو چھیالیس ٹارگٹ کلرزپکڑے گئے، شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں اکیانوے فیصد اور دہشت گردی کے واقعات میں باہتر فیصد کمی آئی۔

    فوجی عدالتوں نے دو سو چوہتر مجرموں کوسزائیں دیں، جن میں ایک سو اکسٹھ کو سزائےموت اور ایک سو تیرہ کو عمرقید کی سزاہوئی۔

    دہشت گردی میں پانچ سو تراسی جوان شہید ہوئے، جبکہ ساڑھے تین ہزار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائل ضرب،اینٹی شپ میزائل فائرنگ سسٹم، بابرکروز میزائل اور رعد میزائل کے کامیاب تجربے کیے گئے۔

    پاک فضائیہ کے ایئرپاور سینٹرکاقیام، نائیجیریا کےساتھ مشاق طیاروں کا معاہدہ اور پاک فضائیہ سی ون تھرٹی نے برطانیہ میں بہترین ایئرکرافٹ کاایوارڈ بھی جیتا۔

  • سندھ رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری

    سندھ رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری

    کراچی : سندھ رینجرز نے ستمبر دو ہزار تیرہ سے کراچی میں جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں ، جن کے مطابق مختلف کارروائیوں یک سو اٹھہتر مجرموں کو ہلاک اور دوہزارسات سو سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق پانچ ستمبر دو ہزار تیرہ میں شروع ہونے والے آپریشن میں تین ہزار دو سو پچاسی چھاپے مارے گئے، جن میں دو ہزار سات سو ستاسی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ڈیڑھ سو ٹارگٹ کلر، دو سو تیرہ بھتہ خور، ستائیس اغواکار اور بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز سے ایک سو چھبیس مقابلوں میں ایک سو اٹھہتر جرائم پیشہ اور دہشت گرد مارے گئے جبکہ بتیس مغویوں کو بازیاب کرایا گیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں پندرہ رینجرز اہلکار شہید اورتینتالیس زخمی ہوئے۔

    آپریشن کے دوران چار ہزار آٹھ سو پچانوے ہتھیار برآمد کئے گئے، جن میں مشین گن ، ایل ایم جی، آر پی جی، ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ ، راکٹ لانچر، آئی ای ڈیزشامل ہیں، ا ن کے علاوہ ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔