Tag: تفصیلات طلب

  • سیاستدانوں اور سرکاری افسران کیخلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں؟ تفصیلات طلب

    سیاستدانوں اور سرکاری افسران کیخلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں؟ تفصیلات طلب

    اسلام آباد : ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز سے ملک بھر میں سرکاری افسران کیخلاف کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ تمام اسٹیشنزسرکاری افسران،سیاستدانوں کے حوالے سےتفصیلات دیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس ملک بھر میں سرکاری افسران کیخلاف کتنے کیسز ہیں، بتایا جائے سیاستدانوں اور سرکاری افسران کیخلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ جو انکوائریز مکمل کی گئیں مقدمات درج کئے گئےان میں کیا پیش رفت ہوئی اور سب سے زیادہ کس وزارت کیخلاف کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق سرکاری افسران،سیاستدانوں کو ملاکر ایف آئی اےکےکتنےملزم یامجرم ہیں، جوکیسزچل رہےہیں ان میں اب تک کتنی ریکوری ہوئی۔

    ایف آئی اےنےاب تک کتنےسیاستدانوں اورسرکاری افسران کو گرفتار کیا،تمام زونز سےرپورٹ موصول ہونے پر وزارت داخلہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

  • نیب نے باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب

    نیب نے باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب

    کراچی : نیب کی چار رکنی ٹیم نے پشاور کا باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلیں, مذکورہ منصبوبہ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جو تاحال مکمل نہ ہوسکا۔

    تفصییلات کے مطابق ڈائریکٹر کی سربراہی میں چار رکنی نیب ٹیم نے پشاورایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    نیب کی ٹیم نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے بھی تفصیلات طلب کیں، اس موقع پر نیب ٹیم کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ توسیعی منصوبہ3ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

    یہ منصبوبہ3سال قبل شروع کیا گیا تھا تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبے میں تاخیر پر افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جس کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    نیب کی ٹیم چھ گھنٹے تک ایئرپورٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتی رہی، اس موقع پر نیب عہدیداران نے مختلف تعمیراتی کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    اس کے علاوہ توسیعی منصوبے میں انٹرنیشنل لاؤنچ کی تعمیر اور بورڈنگ برج سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ،ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبےسے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے، نیب ٹیم نے پراجیکٹ کنسلٹنٹ سے بھی سوالات کیے۔

  • شہزاد سلیم کا انٹرویو : چیئرمین نیب نے گفتگو کی تفصیلات پیمرا سے طلب کرلیں

    شہزاد سلیم کا انٹرویو : چیئرمین نیب نے گفتگو کی تفصیلات پیمرا سے طلب کرلیں

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کا سارا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مختلف ٹی وی چینلز پر ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے انٹرویو میں کی جانے والی گفتگو سے متعلق تفصیلات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پیمرا سے طلب کرلی ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارہ تمام اراکین اسمبلی کااحترام کرتا ہے، یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ گفتگو میں کوئی بات حقائق کے برعکس تو نہیں کہی گئی؟

    واضح رہے کہ آج اس معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ ہوا، سندھ میں نیب کی کارروائیوں پر شاباش دینے والے شاہد خاقان عباسی اپنے خلاف ہونے والے ایکشن پر چراغ پا ہوگئے، نیب کو مشرف کا بنایا ہوا قانون قرار دیا۔

    ٹی وی چینلز پرشہزاد سلیم کے انٹرویو سے متعلق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف نام نہاد مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداروں کے خلاف محاذ آرائی ن لیگ کا وتیرہ بن گئی، نیب کو نشانے پر رکھ لیا

    علاوہ ازیں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

  • احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی قرق کی گئی جائیداد کی تفصیلات پیش

    احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی قرق کی گئی جائیداد کی تفصیلات پیش

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی قرق کی گئی جائیداد کی تفصیلات میں پیش کردی گئی، جس کے بعد فاضل جج نے جائیداد قرقی کے عدالتی نوٹسز کی تعمیلی رپورٹ پیر کو طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق کی درخواست پر جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

    عدالت نے اسحاق ڈار کی قرق کی گئی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

    پراسیکیوٹر نیب نے کہا مقررہ وقت تک اعتراض نہ آئے توجائیداد فروخت کی جا سکتی ہے، جائیداد قرق کرنے کے6ماہ بعد تک ملزم رجوع کر سکتا ہے، ملزم کی جانب سے ابھی تک کوئی اعتراض نہیں آیا، فروخت کے بعد بھی پیش ہونے پر عدالت حقوق فراہم کر سکتی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کی کچھ جائیدادیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں، جو پراپرٹیز عدالتی دائرہ کار میں نہیں آتیں، اس سے متعلق حکم دیا جائے۔

    وقفے کے بعد اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے نیب کی درخواست پر سماعت میں ملزم کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات پیش کر دی گئیں، جس کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کے دبئی میں تین فلیٹس اور ایک مرسیڈیز گاڑی ہیں جبکہ بیرون ملک تین کمپنیوں میں شراکت بھی ہے۔

    اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور چار پلاٹس ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی چار پلاٹس ہیں جبکہ اسحاق ڈاراور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں تین لینڈکروزر گاڑیاں ہیں۔

    پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے پاس دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی بھی ہے، اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد میں بینک اکاؤنٹس ہیں جبکہ دونوں کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں چونتیس لاکھ تریپن ہزار کی سرمایہ کاری ہے۔

    فاضل جج نے جائیداد قرقی کےعدالتی نوٹسز کی تعمیلی رپورٹ پیر کو طلب کر لی۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    یاد رہے نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، ملزم بیماری کا بتا کر بیرون ملک گیا اور وہاں روز مرہ سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کی کچھ جائیداد ضبط کی جا چکی ہے اور کچھ جائیداد اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، عدالت اسحاق ڈار کی باقی جائیداد سے متعلق بھی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ریونیو آفیسرز کو نمائندے مقرر کرے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے

    واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے، جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔

  • این آر او  کیس :  پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

    این آر او کیس : پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آر او سے متعلق کیس میں پرویز مشرف، آصف زرداری سےبیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرض اتارنا ہے، جو بڑے سمجھتے ہیں وہ پکڑے نہیں جائیں انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں میں این آر او سے فائدہ اٹھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے پرویز مشرف، آصف زرداری سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کو بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی کا کہا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فریقین بیرون ملک جائیدادیں اورغیر ملکی اکاؤنٹ ظاہرکریں، کسی کی کوئی آف شور کمپنی ہے تو وہ بھی ظاہر کریں، فریقین اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔

    چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ملک قیوم اور آصف زرداری کی جانب سے جواب کب آئے گا؟جس پر فاروق ایچ نائیک نے عدالت بتایا کہ آصف زرداری کی طرف سےجواب آگیا ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آپ نے پراپرٹی اور فارن اکاؤنٹ ظاہر کرنے ہیں، آپ لوگوں کےباہر کوئی اثاثے نہیں اس پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیں، عدالت کو بتائیں پاکستان سے باہر آپ کی اور بچوں کی کوئی پراپرٹی ہے یا نہیں۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا میرے مؤکل 8مختلف مقدمات میں باعزت بری ہوئے۔

    پرویز مشرف کے وکیل مشرف اختر شاہ نے جواب کے لیے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملا ہے، پرویزمشرف عدالتوں کااحترام کرتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ذہن میں ایک ہزارلوگ ہیں جن سےتفصیلات لیں گے، ہم نے ڈیم بنانے ہیں اور ملک کا قرض اتارنا ہے، جوبڑے سمجھتے ہیں وہ پکڑےنہیں جائیں انہیں ڈھونڈنکالیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں : این آراو کا معاہدہ کرنے پر پرویزمشرف ،آصف زرداری اور نیب کو نوٹسز جاری


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں این آر او سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے 24 اپریل کو سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا تھا، نوٹسز فیروز شاہ کی درخواست پرجاری کیے گئے تھے۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانے والوں سے نقصان کی رقم وصول کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • توہین اہل بیت کیس: میر شکیل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات طلب

    توہین اہل بیت کیس: میر شکیل الرحمان کی جائیداد کی تفصیلات طلب

    ایبٹ آباد: عدالت نے توہین اہل بیت کیس میں جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کی جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔

    ایبٹ آبادکی عدالت میں توہین اہل بیت کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس جیوکے مالک میرشکیل الرحمان اور دیگر ملزمان کو گرفتار اور جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام رہی جس پرجج نے پولیس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر جائیداد کی تمام تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا۔