Tag: تفضل رضوی

  • شعیب اختر پی سی بی کے قانونی مشیر کے ساتھ قانونی جنگ کے لیے تیار

    شعیب اختر پی سی بی کے قانونی مشیر کے ساتھ قانونی جنگ کے لیے تیار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے ساتھ قانونی جنگ کے لیے تیار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے ساتھ قانونی جنگ کے لیے معروف قانون دان ابوذر سلمان نیازی کی خدمات حاصل کرلیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اپنے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں، سلمان نیازی ایڈووکیٹ کو مناسب جواب بھیجنے کا کہا ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

    مزید پڑھیں: شعیب اختر کو پی سی بی کے قانونی مشیر کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا

    تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے میرے حوالے سے جس طرح کے ریمارکس دئیے اس سے میری ساکھ متاثر ہوئی، شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف باتیں کیں۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی نے عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے، تین سال کی پابندی بہت زیادہ ہے۔

    شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر بھی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

  • عمر اکمل کو زیادہ سزا کیوں ہوئی؟ تفضل رضوی نے بتادیا

    عمر اکمل کو زیادہ سزا کیوں ہوئی؟ تفضل رضوی نے بتادیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو الزامات پر وضاحتیں دینے پر زیادہ سزا ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل فکسنگ کیس کی تفصیلی سماعت ہوئی، عمر اکمل نے نان رپورٹنگ کا اعتراف کیا لیکن آج وضاحت پیش کرتے رہے اس لیے انہیں زیادہ سزا دی گئی۔

    پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے پاس تفصیلی فیصلے کے بعد 14 روز میں اپیل کرنے کا حق ہوگا۔

    تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے بعد علم ہوگا عمر اکمل پر پر پابندی کا اطلاق کب سے ہوگا، عمر اکمل پر ایک نہیں 2،2 چارجز تھے۔ جج نے ان کو کئی بار موقع دیا لیکن وہ وضاحتیں پیش کرتے رہے۔

    مزید پڑھیں: عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل محمد عرفان اور محمد نواز نے پی سی بی کے الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈسپلنری پینل نے مڈل آرڈر بیٹسمین پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردیے ہیں۔

    مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کی پیشکش اور روابط کے بارے میں متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن کوڈ کی دو بار خلاف ورزی پر عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔