Tag: تقرری

  • پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے کیا مطالبہ کر دیا؟

    پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے کیا مطالبہ کر دیا؟

    چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی مدت 27 جنوری کو مکمل ہو رہی ہے پی ٹی آئی نے نئے چیف کی تقرری سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اور ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دونوں ممبران نے 27 جنوری 2020 کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی مدت 5 سال مقرر کی گئی اور آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کا طریقہ کار واضح ہے۔

    وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے تین نام اتفاق رائے سے صدر کو بھجواتے ہیں۔ تاہم ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اپنے اپنے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/chief-election-commissioner-sultan-sikander-raja-term-ends-on-january-26/

  • وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ تقرریاں عدالت میں چیلنج

    وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ تقرریاں عدالت میں چیلنج

    کراچی: وزارت خارجہ میں خلاف ضابطہ کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے فریقین کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے دفتر میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزارت خارجہ میں صوبوں سے ملازمین کو لا کر ضم کیا جا رہا ہے، ملازمین کو مستقل کر کے دنیا بھر کے دفاتر میں پوسٹنگ دی جا رہی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے دوسرے ڈپارٹمنٹس سے ملازمین کو ضم کرنے سے روک رکھا ہے، صوبوں سے لا کر مستقل ملازمت دینا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خارجہ اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 17 فروری کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران کی تقرریاں و تبادلے

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ میں 11 افسران کی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے، نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر بھی تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 8 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کردیے، الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 11 افسران کو ترقی بھی دی۔

    نئے احکامات کے مطابق نئے ضلع کیماڑی میں ضلعی الیکشن کمشںر تعینات کر دیا گیا، اس کے لیے سیدہ حمیرہ بنت ناز کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کیماڑی مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے بھرتیوں کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ کراچی میں سنہ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کروا دی۔

    رپورٹ کی روشنی میں مجاز افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کے خلاف کارروائی کی اور 5 جونئیر پرسنل اسسٹنٹ، 5 سینئیر اسسٹنٹ، 3 جونئیر اسسٹنٹ اور ایک اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا لیڈرآف اپوزیشن شہبازشریف کو خط

    وزیراعظم عمران خان کا لیڈرآف اپوزیشن شہبازشریف کو خط

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے۔ تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ، زیر التوامعاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسرنو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا، اجلاس پیرکو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے پہلے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تجویز کردہ نام اپوزیشن کو بھیجے جائیں گے، اپوزیشن اس کے بعد نام بھجوائے گی۔

  • سوڈان میں سیکرٹری اطلاعات تقرری کے ایک دن بعد برطرف

    سوڈان میں سیکرٹری اطلاعات تقرری کے ایک دن بعد برطرف

    خرطوم : لیبیا کی فوجی عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان عبدالرحمان نے عبدالماجد ھارون کو وزارت اطلاعات و ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ عبدالماجد ھارون کی تقرری ایک دن پہلے کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالماجد ہارون کی تقرری سے قبل ان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں معلومات عام نہیں تھی، جنرل البرھان کا کہنا تھا کہ فوج نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور وہ فوجی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے مظاہرین کے اصولی مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ عبد الماجد ھارون کا نام سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کے لیے پارلیمنٹ کے برطرف اسپیکر ابراہیم احمد عمر نے تجویز کیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کا نام کونسل کے ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا گیا اور سپریم نیشنل کونسل سے بھی ان کا نام سامنے آیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قبل ازیں عسکری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے سابق سیکرٹری اطلاعات العبید احمد مروح سیکرٹری بجلی آبی وسائل انجینیر حسب النبی موسیٰ محمد اور فارما سیٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر زین العابدین عباس محمد الفحل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    سوٖڈانی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنرل البرھان نے بدرالدین عبداللہ محمد احمد کو سیکرٹری خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔