Tag: تقرریاں اور تبادلے

  • پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 2 لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    یاد گزشتہ سال ستمبر میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر فائز تھے جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

    لیفٹننٹ جنرل ماجد احسان وائس جنرل ہیڈکواٹرز میں چیف آف جنرل اسٹاف اور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ  پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پلاٹون کمانڈر، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں جنرل اسٹاف آفیسر ٹو، جنرل اسٹاف آفیسر ون، ڈیویلپڈ کوپس میں کرنل جنرل اسٹاف اور بریگیڈ کمانڈر سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

    یاد رہے اکتوبر میں بھی پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے تھے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا تھا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کورکمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کورکمانڈرپشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیوتعینات کیا گیا تھا۔

    خیال رہے پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

  • ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی مصباح فرید الدین کو عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹا کر محمد رمضان اعوان کوعارضی طور پر چارج دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مختلف محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے جا ری ہیں جس کے تحت افتخار احمد شلوانی کو سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور مقرر کردیا گیا۔

    اسی طرح چیف انجینئر احمد جنید میمن سے سیکریٹری آب پاشی کا اضافی چارج واپس لے کر محکمے میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ جمال مصطفی سید کو سیکریٹری آب پاشی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    دوسری جانب عدالت کے حکم پر مصباح الدین فرید سے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کا اضافی چارج واپس لے کر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محمد رمضان اعوان کو عارضی طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جا ری کردیا گیا ہے اور تمام تقرریاں اور تبادلے فوری طور ہر نافذ العمل ہوں گی۔