Tag: تقریب

  • پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب

    پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب

    کراچی: پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب آئیڈیاز 2024 کے دوران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔

    پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب آئیڈیاز 2024 کے دوران ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    سربراہ پاک بحریہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے منصوبے کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک(پی ایم ایس ٹی پی) میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کیلئے نئے راستے کھولے گا، پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے۔

    پارک کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دینا ہے، جہاز سازی، ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو بھی فروغ دینا ہے۔

    پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے۔

  • تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے

    تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے

    جہلم میں تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا جہاں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ فرقان اور احسن بھائی تھے جبکہ دیگر متاثرہ افراد کزن ہیں، فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے پیٹ خراب ہوا تھا، ایک بچے کو ڈی ایچ کیو، دیگر کو آرایچ سی اور سوہاوہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

    عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہ کرجنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے آخری بار سنہ دو ہزار بارہ میں اردو میں تقریر کی تھی جس کے بعد اب پاکستان میں دو ہزار چوبیس مین اردو بولنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے میں پاکستان میں موجود ہوں اور میری تمنا تھی میں پاکستان میں تقریر کروں۔

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لیکچر میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے آج کا موضوع ہے، ہم نے کبھی سوچا ہم دنیا میں کیا کررہے ہیں، کبھی بھی سوچا ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔

    ’’دنیا میں کچھ لوگوں کے پاس زندگی جینے کا گول ہی نہیں ہے اور کچھ کے پاس گول ہے تو مقصد نہیں، ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا جواب اللہ تعالیٰ دے سکتا ہے‘‘

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ نے جن اور انسان کو پیدا کیا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے، اللہ کے احکامات پر عمل کرنا اللہ کی عبادت کرنا ہے، انسان کو کس طرح زندگی جینا ہے وہ قرآن مجید میں لکھا ہے۔

    انکا کہنا تھاکہ لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات کی شکایت کرتے ہیں، پاکستان امریکا سے کہیں زیادہ بہتر ہے، مسلم ملک چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا میں رہنے سے کئی گناہ زیادہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں، ڈاکٹر ذاکر کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں اور 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

  • ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جاؤ!‘ سشمیتا کا مشورہ

    ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جاؤ!‘ سشمیتا کا مشورہ

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کھانے کی ٹیبل کے آداب کس طرح سیکھے، سابقہ مس یونیورس نے اس حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    سشمیتا سین نے کھانے کی میز کے آداب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ دلچسپ بات بھی بتائی کہ انھوں نے یہ بات سیکھی ہے ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جانا چاہیے‘۔

    صرف 18 برس کی عمر میں 1994 میں مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجانے والی سشمیتا سین نے 29 برس پرانہ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مس یونیورس بننے کے بعد کھانے کی ٹیبل کے آداب سیکھے اور طے کیا کہ ’تقریب میں گھر سے پیٹ بھر کے کھانا کھا کر جاؤں‘۔

    انھوں نے بتایا کہ جب وہ مس یونیورس بن گئیں تو انھیں ایک بہت بڑے ڈنر میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا، اُس وقت مجھے بہت بھوک لگی ہوئی تھی۔ اس وقت تک میں کھانے کی میز کے آداب سے ناواقف تھی۔

    48 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میں اُس وقت 18 برس کی تھی، تقریب میں میرے برابر میری ٹریول منیجر بیٹھی تھی میں نے اسے کہا کہ مجھے بہت زور کی بھوک لگی ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ اس تقریب میں منیجر نے میری بڑی مدد کی لیکن اُس روز جو میں نے محسوس کیا وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، اس دن میں نے سیکھا کہ کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے گھر سے پیٹ بھر کر کھانا کھاکر جائیں تاکہ بھوک محسوس نہ ہو اور آپ وقار کے ساتھ رہیں۔

  • جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی: شہباز شریف

    جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی: شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، یہ عظیم خاندان ہیں جن کے پیارے ہمارے روشن مستقبل کیلئےقربان ہوگئے۔

    وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی مضبوط، خود کفیل بنانا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے اتحادی حکومت نے ایس آئی ایف سی کی شکل میں معاشی منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔

    واضح رہے کہ جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ شہداء اور غازیوں نے وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہداء نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کا مقابلہ کیا، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے نیوکلیئر طاقت بنا دیا ہے، قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

  • حارث رؤف کی مہندی کی تقریب، گھوڑے اور ہیوی بائیک پر انٹری کی ویڈیو وائرل

    حارث رؤف کی مہندی کی تقریب، گھوڑے اور ہیوی بائیک پر انٹری کی ویڈیو وائرل

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کی مہندی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا  آغاز ہوگیا ہے مہندی ایونٹ کی ایک جھلک نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، بولر کو  اپنی مہندی میں گھوڑا اور  ہیوی بائیک پر دھماکے دار انٹری دی جس کی  ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قوالی نائٹ کے بعد، مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئیں، جس میں دولہا حارث رؤف گہرے سبز روایتی لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    مہندی کی رسومات کی تقریب میں حارث نے گھوڑے پر شاندار انٹری کر کے سب کو دنگ کر دیا جبکہ ایک دوسرے کلپ میں انہیں اسپورٹس بائیک پر پنڈال میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    حارث کا یہ اسٹائل بھی فینز کو بھی خوب بھایا، مہندی کی تقریب پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

    واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی کلاس فیلو مُزنا کی شادی جمعہ یعنی کل ہوگی، قومی کرکٹرز تربیتی کیمپ کے بعد شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔

    یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا، نکاح کی اس تقریب میں قومی سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کر کے نکاح کی تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔

  • ویڈیو: امریکی صدر جو بائیڈن پھر گر پڑے

    ویڈیو: امریکی صدر جو بائیڈن پھر گر پڑے

    واشنگٹن: امریکا کے معمر صدر جو بائیڈن ایک بار پِھر لڑکھڑا کر گر پڑے، تقریب میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    80 برس کے امریکا کے سب سے معمر صدر جو بائیڈن کولوراڈو میں ائیرفورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دے رہے تھے، تقریب کے دوران پاؤں میں تار الجھنے سے گر پڑے۔

     ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ائیرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سہارا دے کر اٹھنے میں مدد کی۔

     سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی کے دوران جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا امید ہے بائیڈن کو چوٹ نہیں لگی ہوگی۔

    ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ انہیں چلتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

    دوسری جانب تقریب سے واپسی پر وائٹ ہاؤس میں دوڑتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا میں مضبوط ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔

  • اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

    اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ امام نے شادی کی تقریب کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    گزشتہ روز مدیحہ امام نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کی اطلاع دی، تصاویر میں انہیں دلہن کے لباس میں اپنے دلہا کے ساتھ انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے یکم مئی 2023 کو شادی کرلی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہمیں آپ لوگ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ ہم زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

    تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے ہی نکاح کی تقریب سے پہلے کی تصویر شیئر کی ہے، اس تقریب انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

    اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کے شوہر موجی بصر نے تھری پیس سوٹ جب کہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا شلوار پہنا۔

    دوسری جانب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 3 پوسٹس موجود ہیں جن میں سے دو عید کی جو ایک ہفتہ پہلے شیئر کی گئیں ہیں جب کہ ایک شادی کی جو گزشتہ روز پوسٹ کی گئی۔

  • شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شادی کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثہ اتر پردیش کے ضلع حمیر پور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔

    آتشزدگی سے تقریب میں موجود 22 افراد جھلس گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو جالون ضلع کے ارئی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باورچی کے ذریعہ جلائے گئے گیس اسٹور سے آگ لگی، جو پاس موجود لکڑی کے ڈھانچے میں پھیل گئی۔

    شادی میں بلائے گئے باورچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا پکا رہے تھے، انہوں نے گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا۔ جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی، اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

  • پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کریں گے۔

    2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

    2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا۔

    لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو اگلے دو سیزن کے لیے کپتان مقرر کیا، 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے عماد وسیم کی کپتانی میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس کے بعد 2021 میں بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم نے کی تھی۔

    2022 کی ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب کل کراچی میں ہوگی۔

    کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں پی ایس ایل کی تمام فرنچائز کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  ملتان سلطان اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈ مکمل کریں گی۔

    پی ایس ایل 8 میں 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسڑ کروایا ہے۔