Tag: تقریبات

  • کرونا وائرس: پنجاب میں گھروں میں تقریبات پر پابندی

    کرونا وائرس: پنجاب میں گھروں میں تقریبات پر پابندی

    لاہور: کرونا وائرس کے باعث حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے میڈیکل ایمرجنسی کے بعد میں صوبے میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔

    چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    پنجاب: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ارب روپے مختص

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کر دیے، اس سے قبل صوبائی حکومت نے 23 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔

    کرونا وائرس، عوام گھروں میں رہیں، یاسمین راشد

    خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں یہ نہ ہو کل مزید لاک ڈاؤن کرنا پڑے، چھٹیاں سیرو تفریح کے لیے نہیں دی گئیں گھروں میں رہنے کے لیے دی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

  • دیوارِ برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل، جرمنی میں جشن اور تقریبات

    دیوارِ برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل، جرمنی میں جشن اور تقریبات

    برلن: جرمنی میں دیوار برلن کے انہدام کے 30 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دیوار برلن پر لائٹ شو نے دلکش رنگ بکھیر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق دیوارِ برلن کو منہدم ہوئے 30سال مکمل ہونے پر اس تاریخی دن کو منانے کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا، دیوار برقی قمقموں سے سج گئے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک پارلیمنٹ کی عمارت پر بھی تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے فارمیشنز پیش کی گئیں جبکہ شہریوں نے پرانی نایاب گاڑیوں کی ریس لگائی۔

    خیال رہے کہ 13اگست 1961 کو تعمیر کی جانے والی دیوارِ برلن کو 9نومبر 1989کو گرادی گئی تھی جس کے بعد جرمنی سمیت دنیا بھر میں بسنے والے جرمن شہریوں نے خوب جشن منایا تھا۔ سرد جنگ کے دور میں دیوارِ برلن سوویت یونین کے زیر انتظام مشرقی برلن کو مغربی برلن سے جدا کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، دیوار کے انہدام کے بعد جرمنی ایک ہوگیا تھا۔

    سنہ 1989 میں اس کے انہدام کو لبرل جمہوریت کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔ اس کے انہدام کے ایک برس بعد منقسم جرمنی کا اتحاد بحال ہوا تھا۔ اس دیوار کے انہدام کی تیسویں سال گرہ کے موقع پر جرمنی بھر میں مختلف ریلیاں نکالیں گئیں۔

    برلن میں دیوارِ برلن کے انہدام کی تقریب میں سلوواکیا، پولینڈ، چیک جمہوریہ اور ہنگری کے رہنماؤں نے شرکت کی اور پھول نچھاور کیے، جبکہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔

  • خیبر پختونخواہ میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی

    خیبر پختونخواہ میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں لڑکیوں کے اسکولوں کی تقریبات میں مردحضرات کی شرکت اور تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے لڑکیوں کے اسکولوں میں ہونے والی تقریبات میں مرد حضرات کی شرکت پر پابندی عائد کردی، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے بتایا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر یہ پابندی لگائی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرلزاسکولزکی تقریبات میں خواتین ہی مہمان خصوصی ہوں گی، تقریبات میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی نہ بلایاجائے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گرلزاسکولز میں تقریبات کی میڈیاکوریج پر بھی پابندی لگادی گئی اور کہا گیا ہے کہ گرلزاسکول کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر مشتہر نہ کیا جائے۔

    مشیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ والدین کی شکایات اور صوبے کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال تحریک انصاف کےایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا، ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی اسکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔

    جنوری 2017 میں خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دیا تھا۔

  • بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کایوم ولادت آج منایاجارہاہے

    بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کایوم ولادت آج منایاجارہاہے

    اسلام آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق قائداعظم محمد علی جناح کے141ویں یوم ولادت کے موقع پر تمام بڑے وچھوٹے شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقارتقریبات، سیمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    بابائے قائداعظم کےیوم ولادت پروفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی،مختلف مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

     مزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب

    بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 141ویں یوم ولادت کے موقع پر مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نےگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس کی قیادت سینیئر کیڈٹ آفیسر عمران نے کی۔

    مزار قائد پر گارڈز کی پروقارتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجرجنرل عبداللہ ڈوگرتھے۔انہوں نے مزار قائدپرفاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مزار قائد پر پاک فضائیہ کےکیڈٹس گارڈز کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

  • سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیرکی عوام کو آزادی ملے گی،فاروق حیدر

    سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیرکی عوام کو آزادی ملے گی،فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کاکہناہے ظلم کی سیاہ رات کاخاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کےعوام بہت جلدآزادی کی نعمت سےسرفراز ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں 69ویں یوم تاسیس کے دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا،مساجد میں پاکستان کی سالمیت،خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی آزادی کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔

    یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا آغاز آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا ۔

    اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نےکہاکہ مستحکم جمہوری اور خوشحال پاکستان ہی بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کا موثر وکیل ثابت ہوسکتاہے۔

    دوسری جانب 69ویں یوم تاسیس پر وزیر برائے کشمیر امور برجیش طاہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔

    برجیش طاہرکا کہناتھاکشمیری عوام بین الاقوامی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن بھارت کا دہرا معیار خطے کےامن کیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ یوم تاسیس کےموقع پرآزادکشمیر میں پرچم کشائی کی تقریبات،سیمینارز اور دعائیہ تقریبات تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئیں۔

     

  • محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سر پر سہرا سجانے کے قریب پہنچ گئے، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تقریبات کل سے شروع ہورہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کی بینڈ باجے کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز شروع ہونے والی ہے ،شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں تقریبات کاآغاز پیر سے ہوگا، مہندی کی تقریب انیس تاریخ کو ہوگی، بیئس ستمبر کو عامر دلہنیا بیاہ کرلائیں گے، جبکہ اکیس ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں قریبی اہلخانہ نے شرکت کی۔

    City42-MohammadAmir

    محمد عامرکا نکاح دو سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا تھا، جس میں قریبی دوستوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

    aaaaaa

    محمد عامر بارات کے موقع پر گولڈن رنگ کی شیروانی پہنیں گے جبکہ گولڈن رنگ کا ہی کھسہ پہنیں گے، ولیمہ کیلئے ایک ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔

    AMir-shadi-card

    عامر کی شادی کی تقریب میں کرکٹرزسمیت معروف فلمی شخصیات بھی شرکت کریں گے، جس کے بعد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ لینے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے۔

  • ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا کے775ویں عرس کی تقریبات

    ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا کے775ویں عرس کی تقریبات

    ملتان: حضرت بہاؤ الدین زکریا کے سات سو پچھترویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    برِصغیر کے مشہور صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے سات سو پچھترویں عرس کی تقریبات جاری ہیں، عرس کا آغاز دربار کے سجادہ نشین اور تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا۔

    صوفی بزرگ کے عرس میں شرکت کے لیے پنجاب اور سندھ سے بڑی تعداد میں زائرین ملتان پہنچ رہے ہیں، عرس کے موقع پر حضرت بہاؤ الدین زکریا کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا، دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر زائرین کے لیے واک تھرو گیٹ لگائے کیے گئے ہیں اور مزار کے احاطے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

    عرس میں آنے والے زائرین کے قیام کے لئے ملتان کے کالجوں اور اسکولوں میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

  • حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کاعرس،دوسرے روزکی تقریبات جاری

    کراچی : حضرت عبد اللہ شاہ غازی کےبارہ سو تراسی ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج دوسرا دن ہے،حضرت عبداللہ شاہ غازی۔ اسلام پھیلانے والے اولیائے کرام میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے روشن ہے۔

    آپ نے سندھ میں نہ صرف اسلامی تعلیمات عام کیں بلکہ اپنے پاکیزہ کردارسے لوگوں کے دلوں پرحکمرانی بھی کی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے۔

    جس میں دنیا بھر سے آنے والے پانچ لاکھ زائرین شریک ہورہےہیں۔عرس کے موقع پر محفل سماع اور ۔۔صوفیانہ کلام پیش کیاجارہاہے۔ ان تین دن ۔۔۔کے دوران لنگر کا خاص اہتمام کیاجاتاہے۔