Tag: تقریبات کا آغاز

  • سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مہندی کی تصاویر و ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کے ہونے والے مسلمان داماد کو آشیرباد کے بعد دبنگ گرل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

    بھارتی لیجنڈ اداکار شترہ گھن سنہا کا گھر روشنیوں سے ٹمٹما اٹھا، گزشتہ روز منعقدہ مہندی کی تقریب میں جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ دارشریک ہوئے جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں ادکارہ کو سرخ سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکار ظہیر نے پیلے رنگ کا کرتا پجامہ پہن رکھا ہے۔

    دوری جانب مہندی کی تقریب کے لیے اداکارہ سوناکشی سنہا نے سنہرے اور براؤن رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دلہا ظہیر اقبال آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر ’رامائن‘ کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ہے جو کہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے، دونوں فنکاروں کی شادی کا دعوت نامہ حال ہی میں لیک ہوا تھا۔

    بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی اور ظہیر کل کورٹ ویڈنگ کریں گے، جس کے بعد ممبئی کے بستیان میں شادی کا رسپشن ہوگا، دونوں کی عمروں میں 3 سال کا فرق ہے، سوناکشی سنہا 37 جبکہ ظہیر اقبال 35 سال کے ہیں۔

    یاد رہے کہ سوناکشی کی ظہیر سے شادی کے لیے پہلے اداکارہ کی والدہ راضی نہیں تھیں مگر گزشتہ روز انہوں نے بھی ظہیر اقبال کے گھرانے سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی ہے۔

  • حضرت خواجہ غریب کے803ویں سالانہ عرس کی تقریبات  کا آغاز

    حضرت خواجہ غریب کے803ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

    اجمیر شریف : حضرت خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس اجمیر شریف میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

    حضرت خواجہ غریب کے آٹھ سو تین ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغازہوگیا ہے،عرس پردنیا بھرسے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات چھ رجب تک جاری رہیں گی۔

    عرس کے موقع پر درگاہ کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، درگاہ کی انتظامیہ نے زائرین کیلئے پانی، لنگر، رہائش اوردیگر ضروریات کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں۔

    خواجہ غریب نواز کےعرس کے موقع پر بھارتی حکومت نے ملک بھر سے زائرین کیلئے اسپیشل ٹرینیں اور ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا ہے۔

    پاکستان کے زائرین کیلئے بھارتی حکومت نے خصوصی ویزے جاری کیے ہیں اور اجمیر لانے کے لیے اٹاری سے خصوصی بسیں چلائی گئی ہیں۔