Tag: تقریبِ حلف برداری

  • نئے چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری میں کون کون شریک ہوگا؟ فہرست مانگ لی گئی

    نئے چیف جسٹس کی تقریبِ حلف برداری میں کون کون شریک ہوگا؟ فہرست مانگ لی گئی

    اسلام آباد : ایوان صدر نے نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی، فہرست کے مطابق ایوان صدر دعوت نامے جاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کے معاملے پر ایوان صدر نے سپریم کورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر نے تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی ہے ، سپریم کورٹ کی جانب سے مہمانوں کی فہرست آج تک بھجوانے کا امکان ہے۔

    روایتی طور پر نامزد چیف جسٹس مہمانوں کی فہرست ایوان صدر کو بھجواتے ہیں ، مہمانوں کی فہرست کے مطابق ایوان صدر سے دعوت نامے جاری ہوں گے۔

    یاد رہے 26 اکتوبر کو جسٹس یحییٰ کی تقریب حلف برداری ہوگی ، جس میں صدر آصف علی زرداری جسٹس یحییٰ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

    خیال رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کے نام کی منظوری دی تھی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا۔

    بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

    جسٹس یحییٰ کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی اور تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت دی۔

    صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی تھی۔

  • نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    کابل: افغانستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تقریبِ حلف برادری آج ہوگی، صدرممنون حسین تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں متعدد ملکوں کے سرابراہان شریک ہوں گے، حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں ہوگی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تقریبِ حلف برداری میں عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکیٹو مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا، کئی مہینوں سے جاری تنازعے کے بعد عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدارکا معاہدہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔