Tag: تلاش کریں

  • 8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    8 سیکنڈ میں تصویر میں چھپا شیر تلاش کریں

    ایک اور تصویر پہیلی کے ساتھ حاضر ہیں، اس بار آپ نے اس تصویر میں ایک شیر کو ڈھونڈنا ہے۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ شیر چھپا ہوا ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    دراصل یہ ایک اور بصری وہم پر مبنی دل چسپ اور زبردست ذہنی مشق ہے، اگرچہ آپ نے آنکھوں کی صلاحیت سے کام لینا ہے لیکن دماغ کی صلاحیت استعمال کیے بغیر شیر کو ڈھونڈنا آسان بھی نہیں ہوگا۔

    اس آپٹیکل الیوژن سے آپ کی مشاہداتی صلاحیت کی پرکھ ہوگی، اس قسم کی مشقوں میں انسان کے بصری نظام کو دل چسپ انداز میں دھوکا دیا جاتا ہے، تاکہ وہ آسانی سے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔ اسٹیڈیز سے پتا چلتا ہے کہ نظری وہم کی باقاعدہ مشق ارتکاز کو بڑھانے اور علمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

    تو کیا آپ تیار ہیں اس تصویر میں چھپا شیر ڈھونڈ نکالنے کے لیے؟ لیکن آپ نے یہ آپٹیکل الیوژن ٹیسٹ 8 سیکنڈ کے اندر حل کرنا ہے، اور خیال رہے کہ اس طرح کا سرپل پیٹرن ہماری آنکھوں اور دماغ کے ساتھ کھیلتا ہے جس کی وجہ سے نظری وہم پیدا ہوتا ہے، لیکن اگر آپ قریب سے اور توجہ سے دیکھیں تو آپ شیر کو دیکھ سکتے ہیں۔

    وقت کی حد کے اندر شیر کو تلاش کرنے کے لیے آپ کو تصویر کے تمام حصوں کو بغور چیک کرنے کی ضرورت ہے اور دیکھیں کہ کیا آپ کو کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے جو شیر کی طرح دکھائی دے رہی ہو۔

    اگر آپ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں شیر کہاں چھپا ہے۔ تو چھپے ہوئے شیر کو تصویر کے اوپری بائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔

  • صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کریں

    صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کریں

    اس چیلنج میں آپ نے صرف 9 سیکنڈ میں تصویر میں‌ مچھلی تلاش کرنی ہے۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں 9 سیکنڈ کے اندر مچھلی کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ عقاب جیسی نگاہ کے مالک ثابت ہوں گے۔

    یہ آپیٹکل الیوژن یعنی بصری وہم آپ کے دماغ اور نگاہ کی تیزی کے لیے بہت مفید سرگرمی ہے، اس سے چیزوں پر فوکس کرنے کی مشق بھی ہوتی ہے، اور تفریح الگ۔

    تاہم اگر اس جیسی تصویر پہیلیوں کو کئی افراد کے درمیان ایک چیلنج کے طور پر رکھا جائے اور کہا جائے کہ نو سیکنڈ میں مچھلی تلاش کرنی ہے، تو یہ عمل مقابلے کی ایک زبردست سرگرمی میں بھی بدل سکتا ہے۔

    تو کیا آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے تیار ہیں؟

    پھر آئیے شروع کریں۔

    اوپر شیئر کی گئی تصویر میں کمرے کا ایک منظر دکھایا گیا ہے، جس میں آپ ایک بلی کو بیٹھے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ بلی کے پنجے پینٹ لگنے کی وجہ سے سرخ ہو گئے ہیں، آپ فرش پر پنجوں کے نشان بھی دیکھ سکتے ہیں جو بلی کے چلنے کے وقت بنے تھے۔

    تصویر میں ایک کتا بھی ہے اور وہ ڈبے سے باہر جھانک رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کتا اپنے دوست کو کھانا نہ ملنے پر پریشان ہے، اور بلی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بھوکی ہے اور کھانا تلاش کر رہی ہے، جس کے لیے اس نے کوڑے دان میں بھی اپنی قسمت آزمائی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

    اب، ہم جانتے ہیں کہ بلیوں کو مچھلیاں پسند ہیں، اور جیسا کہ عنوان سے پتا چلتا ہے، آپ کو اس تصویر میں مچھلی تلاش کرنے کی ضرورت ہے، اور آپ کو اسے تلاش کرنے کے لیے 9 سیکنڈ کا وقت ملا ہے۔

    تو کیا آپ نے مچھلی کو دیکھ لیا ہے؟ جلدی کریں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔

    کیا آپ کو مچھلی مل گئی؟

    آخری چند سیکنڈ باقی ہیں۔

    مچھلی کو پہلی نظر میں پہچاننا کافی مشکل ہے۔

    ایک اشارہ کی ضرورت ہے؟

    مچھلی تصویر کے بائیں جانب نہیں ہے، آپ تصویر کے دیگر حصوں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔

    یہ رہی مچھلی ….

  • پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    یہ تصویر آپ کے لیے پانچ سیکنڈ کا ایک چیلنج ہے، تصویر میں آپ نے غلطی تلاش کرنی ہے۔

    تو کیا آپ 5 سیکنڈ میں سال گرہ کی تقریب کی اس تصویر میں وہ غلطی دیکھ سکتے ہیں، جو واقعی اس تصویر میں موجود ہے؟

    اگر آپ پہیلیاں حل کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو یہ آپ ہی کے لیے ہے، اس طرح کے ’برین ٹیزر‘ ہمیشہ دل چسپ ثابت ہوتے ہیں، اور آدمی کو اپنی تیز نگاہی کے بارے میں بھی معلوم ہو جاتا ہے۔

    لیکن اس تصویر میں غلطی تلاش کرنے کے لیے آپ نے کچھ ہٹ کر سوچنا ہوگا، بہ ظاہر آپ کو نظر آئے گا کہ اس تصویر میں تو کوئی غلطی نہیں ہے، لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ وہ غلطی موجود ہے۔

    تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑا اپنے بچے کی سال گرہ منا رہا ہے، کمرے کو غباروں سے سجایا گیا ہے اور میز پر تحائف رکھے ہیں۔ بچے نے اپنی خواہش پوری کر لی ہے اور اب وہ اپنی سال گرہ کا کیک کاٹنے سے پہلے موم بتیاں بجھانے کے لیے پھونک مار رہا ہے۔

    تو کیا آپ اب تک اس تصویر میں موجود غلطی کی نشان دہی کر سکے ہیں؟

    اگر آپ ناکام رہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں غلطی کہاں پر ہے۔

    غور سے دیکھیں، بچے نے پھونک ماری ہے لیکن اس کے باوجود موم بتیوں کی لو نہ بجھی نہ ذرہ برابر ہلی، یہ ہے وہ غلطی جسے آپ نشان زد کرنے سے چُوک گئے۔

    یہ دیکھیں:

  • 10 سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں قطبی ریچھ تلاش کریں

    10 سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں قطبی ریچھ تلاش کریں

    ہم آپ کے لیے لائے ہیں ایک اور ’10 سیکنڈ کا چیلنج‘، جس میں آپ نے تلاش کرنا ہے تصویر کے اندر چھپا ایک قطبی ریچھ۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے قطبی ریچھ کو 10 سیکنڈ کے اندر تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ آپٹیکل الیوژن آپ کو ایک اچھے خاصے چیلنج میں ڈال سکتا ہے۔

    اگر آپ کی نگاہ تیز ہے اور دماغ اس سے بھی زیادہ تیز، تو اس قسم کے بصری وہم پر مبنی چیلنجز حل کرنا آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بہ صورت دیگر انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی یہ تصویری پہیلی عام صارفین کے لیے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوا ہے۔

    یہ بصری چیلنج یقیناً آپ کو سر کھجانے پر مجبور کر سکتا ہے، اس لیے تصویر کو بہت باریک بینی سے دیکھنا ہوگا، کیوں کہ اس میں کہیں تو ایک پولر بیئر یعنی قطبی ریچھ چھپا ہوا ہے۔

    اگر آپ نے ریچھ کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ آپ کے مشاہدے کی داد دینی پڑے گی، یہ دراصل ایک منجمد جھیل کی تصویر ہے، جس میں زمین اور درخت برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، اور اس میں کہیں ایک قطبی ریچھ بھی برف میں چہل قدمی کر رہا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ زیاد تر صارفین مقررہ وقت میں ریچھ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

    اگر آپ نے ڈھونڈ لیا ہے ریچھ کو تو یہ آپ کی تیز نگاہی کا ثبوت ہوگا، لیکن اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو پھر ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔ تصویر کے نیچے بائیں طرف، بہت بڑی چٹان کے بالکل پیچھے بہ غور دیکھیں۔

    اگر آپ کو اب بھی نظر نہیں آیا تو پھر یہ تصویر دیکھیں:

  • اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی ڈھونڈیں

    اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی ڈھونڈیں

    آپ نے اس تصویر میں دس سیکنڈ کے اندر غلطی تلاش کرنی ہے۔

    انٹرنیٹ پر یہ ایک اور تصویر پہیلی سامنے آئی ہے، جس میں دو لڑکیاں ایک ہیئر ڈریسر سے بال کٹواتی نظر آ رہی ہیں، لیکن اس تصویر میں دو غلطیاں چھپی ہوئی ہیں۔

    اگرچہ تصویری پہیلیوں میں تیز دماغ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، کیوں کہ دماغ تیز کام کرے گا تو پہیلی بھی کم وقت میں سلجھے گی، تاہم آج کا یہ چیلنج بہت آسان ہے۔

    اس تصویر میں غلطی تلاش کرنے کا وقت صرف دس سیکنڈ ہے، لیکن یہ بھی کافی ہے، کیوں کہ غلطیاں بہت واضح ہیں۔

    تصویر کو غور سے دیکھیں، ایک ہئیر سیلون میں چار خواتین موجود ہیں جن میں سے دو بیٹھی بال کٹوا رہی ہیں اور باقی دو سیلون میں کام کرنے والی لڑکیاں ہیں۔

    تو بتائیے غلطی کہاں موجود ہے، کیا آپ نے ڈھونڈ نکالی؟

    اگر نہیں تو چلیے اب اس تصویری پہیلی کو حل کرتے ہیں اور آپ کو جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔

    مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھی دونوں لڑکیوں کے بال حقیقت میں کچھ اور آیئنے میں کچھ الگ ہئیر اسٹائل میں نظر آ رہے ہیں جو اس پہیلی کا جواب ہیں۔

    یہ تصویر دیکھیں:

  • کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کریں

    کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کریں

    اس بار آپ کو کھلونوں کی دکان میں 7 سیکنڈ میں کیکٹس تلاش کرنا ہے۔

    یہ آپیٹیکل الیوژن یعنی بصری وہم آپ کی نگاہ کی تیزی کا ثبوت فراہم کرتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ مقررہ وقت یعنی صرف سات سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپا کیکٹس کا پودا تلاش کر لیں۔

    اس طرح کے تصویری چیلنجز کا تعلق دراصل نفسیاتی تجزیے سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ چیزوں کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

    اس تصویر کو بہ غور دیکھیں، جس میں کھلونوں کی ایک دکان دکھائی دے رہی ہے، اس میں بہت سارے کھلونے رکھے ہوئے ہیں، لیکن انھی کھلونوں کے درمیان کیکٹس بھی چھپا ہوا ہے۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویری پہیلی نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی ہے، اس تصویر کے حوالے سے انٹرنیٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سات سیکنڈوں میں صرف 2 فی صد لوگ ہی اس میں کیکٹس تلاش کر پاتے ہیں۔

    تو آپ بھی خود کو ان دو فی صد لوگوں میں شمار کرنے کے لیے کیکٹس تلاش کریں، اس تفریحی طریقے سے آپ اپنا آئی کیو لیول بھی جان سکیں گے۔

    اگر آپ کے لیے چھپے ہوئے کیکٹس کو تلاش کرنا مشکل ہو رہا ہے، تو ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں، اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ کیکٹس روبوٹ کے پیچھے دائیں جانب کھلونوں کے درمیان ہی چھپا ہوا ہے۔

    کیکٹس کو چالاکی سے سبز کھلونے سے چھپایا گیا ہے۔ یہ دیکھیں:

  • آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    آسان تصویر میں چھپی بڑی غلطی، جواب تلاش کریں

    کراچی: انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان کا درست جواب تلاش کرنے میں  بے حد دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اسی طرح کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی جس میں چھپی غلطی تلاش کرنے کے لیے چلینج دیا گیا ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی پہیلی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کرتی ہیں، زیر گردش تصویر ایک گھڑی کی ہے جس میں  رومن زبان میں گنتی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس میں ایک غلطی موجود ہے۔

    صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں ایک غلطی موجود ہے جسے تلاش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔

    جی ہاں تصویر میں موجود ایک معمولی غلطی ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہی۔

    اگر آپ ذہین ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھ کر 30سیکنڈ میں جواب تلاش کریں۔ کیا آپ کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو اسکرول کر کے نیچے درست جواب دیکھیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    جی ہاں رومن زبان میں لکھی جانے والی گنتی میں 4 کو IV لکھا جاتا ہے جبکہ گھڑی میں چار کا عدد اس طریقے سے تحریر نہیں ہے۔

    کیا آپ درست جواب خود سے تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔