Tag: تلخ حقیقت بتادی

  • امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتادی

    امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقت بتادی

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی زندگی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی ماں نہیں بن سکتی ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز حال ہی میں ایک امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی فیملی شروع کرنے کے منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہر مرد اور عورت کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہوتا ہے، ہر عورت کی طرح میں بھی اپنی فیملی بنانا چاہتی ہوں لیکن میرے لیے فیملی بنانا مکمن نہیں ہے کیونکہ طبی مسائل کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔

    گلوکارہ نے کہا کہ سال 2017 میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد مجھے چند طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا جسم حمل کا وزن برداشت نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے میں کبھی بچے کو جنم نہیں دے سکتی۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اتنی دولت مند ہونے کے باوجود بھی ماں نہیں بن سکتی، اگر میں نے کبھی حمل کی کوشش بھی کی تو یہ میری اور بچے کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہوگا۔

    سیلینا گومز نے مزید کہا کہ جب مجھے اپنی زندگی کی یہ تلخ حقیقت معلوم ہوئی تو میرے لیے اسے قبول کرنا بہت مشکل تھا، اس بات کی وجہ سے طویل عرصے تک ڈپریشن میں بھی رہی لیکن اب حقیقت کو قبول کرچکی ہوں۔