Tag: تلخ کلامی

  • بابراعظم کی بیچ سڑک پر مداحوں سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

    بابراعظم کی بیچ سڑک پر مداحوں سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس بیٹر بابراعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں انہیں بیچ سڑک پر نوجوان مداحوں سے اُلجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سابق کپتان بابراعظم کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح سابق کپتان کو گھیرے ہوئے ہیں اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔

    بابراعظم ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے وہاں سے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ جاتے ہیں، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب کامران اکمل نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو صرف ٹیسٹ تک محدود رکھنے کا کہا جس پر بابر کے والد اعظم صدیق کا ردعمل آیا، تاہم اب سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سابق کپتان کے والد کو اپنی حدود میں رہنے کا کہا ہے۔

    اے آر وائی پوڈ کاسٹ کے دوران کامران اکمل نے بابر اور رضوان کو پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کو ’بالکل صحیح فیصلہ‘ قرار دیا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کھلاڑی طویل فارمیٹ کے لیے زیادہ موزوں ہیں اور کہا کہ میرے خیال میں انہیں اب صرف ٹیسٹ میچز کے لیے ہی رکھا جانا چاہیے، ہو سکتا ہے مزید چھ ماہ بعد انھیں صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہی سمجھا جائے۔

    کامران اکمل نے ون ڈے فارمیٹ میں ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے مزید کہا کہ مزید چھ ماہ کے بعد انہیں ون ڈے سے بھی علیحدہ کر دینا چاہیے کیونکہ ان دنوں پاکستان شاید ہی ٹیسٹ میچ کھیلتا ہے، کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کر رہا لیکن اگر کوئی حقیقی کھلاڑی بنتا ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہوتا ہے۔

    جواب میں بابر کے والد نے ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں خود کو اسٹار بلے باز اور اکمل کو دکھایا گیا، جس کے عنوان کے ساتھ بالواسطہ طور پر سابق وکٹ کیپر بلے باز کے ریمارکس کو مخاطب کیا گیا۔

  • تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں تلخ کلامی پر بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ چاہ مڈھ والے میں تلخ کلامی پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم بیٹا والد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاشی جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں سندر کی حدود موہلنوال عزیز کالونی میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت عائشہ حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی آج بارات تھی، پولیس اور فرانزک ٹیم  نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔

    اپنے تنازعات اور غیر متوقع رویے کے لیے مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہیں، لاہور میں انہیں اپنے آئندہ باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ پریس کانفرنس میں 2.5 گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔

    دیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی صحافی نے اداکار فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔

    خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے،جس پر اداکار فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

    صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹار بناتے ہیں لیکن میڈیا ہی فنکاروں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔

    جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا ایک غیر پیشہ ورانہ وریہ ہے۔

  • کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھری مارکر بھائی کو قتل کردیا

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں کھانا کھانے کے دوران تلخ کلامی پر بھائی نے چھریاں مار کر بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے ایل ڈی گول چکر کے رہائشی بلال کا بھائی کے ساتھ کھانے کے دوران پر جھگڑا ہوگیا جس پر بھائی شہزاد نے بلال پر چھریاں چلادیں، جس سے بلال شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی بلال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

  • پرویز الٰہی کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس اور نیب اہلکاروں میں تلخ کلامی

    پرویز الٰہی کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس اور نیب اہلکاروں میں تلخ کلامی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کے معاملے پر نیب حکام اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی ، نیب حکام نے پولیس اہلکاروں کو جواب دیا کہ اب مزید گرفتاری نہیں ہو سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے رہائی کے حکم کے بعد پرویز الٰہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو انھیں دوبارہ گرفتار کرنے کے معاملے پر نیب حکام اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔

    پولیس اہلکار نیب کی گاڑی میں چڑھ گئے ، نیب حکام نے دھکے دےکر اتاردیا، پولیس اہلکار اصرار کرتی رہی کہ ایف آئی اے نے پرویزالہٰی کو گرفتار کرنا ہے۔

    نیب حکام نے پولیس اہلکاروں کو جواب اب مزید گرفتاری نہیں ہو سکتی ، پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کےدوران نیب حکام گاڑی بھگا کر لےگئے۔

    اس موقع پر ایف آئی اے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی۔

  • راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: پنجاب میں ڈرائیورز کے درمیان معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیش آیا۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں فائرنگ کے باعث 2 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈمپر اور رکشہ کی ٹکر پر تلخ کلامی پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین تلخ کلامی ہونے پر صلح صفائی کے لیے آئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے شہرِ‌قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کراچی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ 15 جنوری کو شہر قائد میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس : نصرت سحرعباسی اور پی پی رہنما کے درمیان تلخ کلامی

    سندھ اسمبلی کا اجلاس : نصرت سحرعباسی اور پی پی رہنما کے درمیان تلخ کلامی

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی گرما گرمی عروج پر رہی، نصرت سحرعباسی نے بد تمیزی کرنے پر پی پی رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو اور ہنگامہ آرائی نہ ہو یہ روایت سندھ اسمبلی نے آج بھی برقرار رکھی، اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلے اور الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔

    سندھ اسمبلی میں نصرت سحرعباسی سے ایک بار پھر بد تمیزی کی واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی  اسپیکر  کی زیر صدارت اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی تیمور تالپور نے نصرت سحر عباسی کو اسٹوپڈ کہا اور ان کے شوہر کو نوکری دینے کا طعنہ بھی دیا۔

     جواب میں نصرت سحر عباسی نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بکواس بند کرو، بعد ازاں اسمبلی کے بباہر میڈیا سے گفتگو میں نصرت سحر کا مزید کہنا تھا کہ  سعید غنی نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ معافی مانگے گا مگر  اس نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ تیمور تالپر نے معافی نہ مانگی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، بلاول بھٹو نے تیمور تالپور اور امداد پتافی کو پارٹی سے نہ نکالا تو  آئندہ کوئی عورت سندھ اسمبلی نہیں آسکے گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی نے جو لفظ ایوان کے لیے استعمال کیے میں ان کو دہرا بھی نہیں سکتا، بات بس اتنی تھی کہ انہوں نے ہمیں کہا کہ کوئی فیور نہیں چاہیئے اللہ آپ کے فیور سے بچائے۔

    جس کے جواب میں میں نے یہی کہا کہ پہلی نوکری آپ کے شوہر کو پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ہی ملی۔ اس پر ایسے ریماکس دینا اور ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کرنا بہت افسوس ناک ہے۔

    مزید پڑھیں: نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ جنوری میں ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی پر امداد پتافی کی جانب سے کسے جانے والے نازیبا جملوں پر طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نصرت سحر عباسی پر اسمبلی میں کسے جانے والے جملوں کا نوٹس لیتے ہوئے امداد پتافی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

  • معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سینیٹ میں فواد چوہدری اور مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی

    معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سینیٹ میں فواد چوہدری اور مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی

    اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس پھر ہنگامہ آرئی کی نظر ہوگیا، فواد چوہدری اور مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی ہوگئی، چیئرمین سینیٹ نے مشاہد اللہ خان کے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرادیئے، دونوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس صادق سنجرانی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بار پھر ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر مشاہد اللہ خان نے بھی ان کو ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔

    اس موقع پر ایوان میں شور شرابے کے باعث کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، صادق سنجرانی نے فواد چوہدری اور مشاہد اللہ کو فوری طور پر معافی مانگنے کی ہدایت کی، انہوں نے فواد چوہدری کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ معافی نہیں مانگیں گے تو ایوان سے باہر کردوں گا۔ جس پر وزیراطلاعات نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشاہداللہ کےخاندان نے قومی ادارے پی آئی اے کو تباہ کردیا، معافی انہیں مانگنی چاہیے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک پر ڈاکہ پڑ گیا تمام سامان یہ ڈاکو لے گئے، ڈاکو پکڑیں گے اور قرض لے کر گھر چلائیں گے۔

    معافی مانگنے کے معاملے پر دونوں نہ مانے جس پر رضا ربانی اور شبلی فراز نے فواد چوہدری اور مشاہداللہ خان کو لابی میں لے جاکر سمجھانا پڑا۔

    جوبیورو کریٹ حکومت کی پالیسی پر عمل نہیں کرےگا اس کو گھر جانا ہوگا

    بعد ازاں ایوان سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی طور پر آئی جی پنجاب کی تعیناتی کو روکا، الیکشن کمیشن آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر پابندی نہیں لگاسکتا ۔

    مزید پڑھیں: مخالفین چاہے جتنا روئیں یا پیٹیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، فواد چوہدری

    الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ آئی جی پنجاب کی تبادلے سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لے، جوبیورو کریٹ حکومت کی پالیسی پر عمل نہیں کرےگا اس کو گھر جانا ہوگا، ناصردرانی نے خرابی صحت کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پرپی پی رہنمانبیل گبول اورشہری کےدرمیان جھگڑا

    کراچی ائیرپورٹ پرپی پی رہنمانبیل گبول اورشہری کےدرمیان جھگڑا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کودھکا دے کرگرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپی پی رہنما نیبل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے شہری کو دھکا دیا جس پروہ زمین پرجاگرا، اس دوران شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔

    شہریوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ مسافرپولیس کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑے سے متعلق ایئرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ نبیل گبول یا مسافر نے بھی کارروائی کے لیے درخواست نہیں دی۔

  • شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    شیخ رشید کا نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی نااہل ہوسکتے ہیں، حکومت چاہتی ہے پاناما لیکس پر کوئی بات نہ کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا، کسی نے نقصان پہنچایا تو ریلی سیدھا جاتی امرا جائے گی، نواز شریف کو پتا ہے ماڈل ٹائون کا ایک ہی واقعہ کافی ہے دوسرا نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ میں عمران خان کے ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو میں ضرور ہوں گا، حکومت نے پچس ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے لے رکھے ہیں اور اس کی مزید کرپشن جاری ہے۔

    شیخ رشید کی تلخ‌ کلامی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

    Shaikh Rasheed exchanges hot words with govt… by arynews

    قبل ازیں شیخ رشید کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اراکین سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

    اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے دوران اجلاس نواز شریف کو مجرم قرار دیا جس پر حکومتی رکن میاں منان نے کہا کہ آپ مجرم کہنے والے کون ہوتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکریٹری قانونی سے کہلوانا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی پاناما لیکس کے معاملے پر بحث نہیں کرسکتی بدنیتی ہے۔