Tag: تلفی

  • سعودی عرب میں حج سے قبل 35 ٹن مضر صحت غذائی مواد کی ضبطی

    سعودی عرب میں حج سے قبل 35 ٹن مضر صحت غذائی مواد کی ضبطی

    ریاض :سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے گذشتہ ہفتے کے دوران 35 ٹن اور 3519 لیٹر غذائی مواد ضبط کر کے تلف کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے آنے والے حجن مشنوں اور عازمین حج کے پاس موجود غذائی اشیائ، دواؤں اور طبی ساز و سامان کی تلاشی اور معائنے کے ضمن میں سامنے آئی۔م

    ذکورہ سعودی اتھارٹی نے 7015 کے قریب فوڈ، میڈیسن اور میڈیکل آئٹمز کو کلیئر کیا جب کہ 575 آئٹمز کو مختلف وجوہات کی بنا پر کلیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسی سلسلے میں 16 سے 23 ذوالقعدہ کے دوران فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے معائنہ کاروں نے مدینہ منورہ میں غذائی مواد سے متعلق 237 مقامات کا دورہ کیا، اس دوران 10 تنصیبات کو بند کر دیا گیا اور 149 کلو گرام غذائی مواد تلف کر دیا گیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں غذائی مواد سے متعلق 951 مقامات کا دورہ کیا گیا،اس دوران 10 تنصیبات کو بند کر دیا گیا اور 28471 کلو گرام اور 3374 لیٹر غذائی مواد کو تلف کیا گیا۔

    سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے معائنہ کار مکہ مکرمہ کے پانچ مرکزی داخلی راستوں پر بھی موجود ہیں تا کہ غذائی مواد کی منتقلی میں استعمال ہونے والے وسائل کا معائنہ کیا جا سکے،اس دوران معائنے کی 6875 کارروائیوں کے نتیجے میں 6525.5 کلو گرام اور 145 لیٹر ناقابل استعمال غذائی مواد ضبط اور تلف کیا گیا۔

  • ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہے گی، ٹرمپ

    ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہے گی، ٹرمپ

    نیویارک : ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ایران خطے کے امن کو تباہ کررہا ہے، عالمی برادری ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری ایران کو تنہا کردے، ایرانی عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار جائز ہے کیوں کہ ان کے حکمران عوامی وسائل کا استعمال ذات کے لیے کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے اجلاس کے دوران ایران پر الزام عائد کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں افراتفری پھیلانے میں لگا ہوا ہے، اس لیے عالمی برادری سے گزارش ہے کہ وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کریں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات بات چیت سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، کیوں بات چیت کے ذریعے شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کو کم کرکے امریکی مغویوں کو بھی رہا کردیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی بہادری بے مثال ہے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہیں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے حوالے سے بتایا کہ ’امریکا کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ امریکی معیشت سے فائدہ اٹھائے‘۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لیے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تھا۔