Tag: تلمبہ

  • درجن سے زائد ملزمان کا 80 سالہ بزرگ پر وحشیانہ تشدد

    درجن سے زائد ملزمان کا 80 سالہ بزرگ پر وحشیانہ تشدد

    ایک درجن سے زائد ملزمان نے زمین کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ پر بدترین تشدد کرتے ہوئے اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تلمبہ میں ملزمان نے تشدد سے 80 سالہ ضعیف العمر شخص احمد بخش کی ٹانگیں توڑدیں، زخمی احمد بخش کو تشویشناک حالت میں آرایچ سی تلمبہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    احمد بخش کا ملزمان کیساتھ زمین اور نہری پانی کا تنازعہ چل رہا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کے افسران بزرگ کی درخواست پر جیسے ہی وہاں پہنچے تو ملزمان نے بزرگ پر تشدد شروع کردیا۔

  • چھٹی کرنے پر ٹیچر کی طالبات کو انوکھی سزا، حالت غیر ہو گئی

    چھٹی کرنے پر ٹیچر کی طالبات کو انوکھی سزا، حالت غیر ہو گئی

    تلمبہ: پنجاب کے ایک چھوٹے شہر تلمبہ کے ایک سرکاری اسکول میں چھٹی کرنے پر ٹیچر نے دو طالبات کو انوکھی سزا دے دی، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تلمبہ شہر کے ایک نواحی گاؤں میں گورنمنٹ اسکول کی ٹیچر نے طالبات کو انوکھی سزا دے کر اسپتال پہنچا دیا، ساتویں کلاس کی 2 بہنوں نے بغیر اجازت چھٹیاں کی تھیں۔

    گزشتہ روز جب وہ اسکول پہنچیں تو ٹیچر نے ان کے گلے میں بھاری بیگ ڈال کر بیٹھکیں لگوائیں، جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔

    طالبات کے والد مصطفیٰ نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی حالت بگڑنے پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، انھوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے انسانیت سوز سلوک کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • اپنے بیٹے کو بچاسکو تو بچا لو، اغوا کاروں کی والدین کو دھمکی

    اپنے بیٹے کو بچاسکو تو بچا لو، اغوا کاروں کی والدین کو دھمکی

    تلمبہ: صوبہ پنجاب کے علاقے تلمبہ میں اغوا کاروں نے 10 سالہ بچے کے والدین کو دھمکی دی ہے کہ اپنے بیٹے کو بچا سکو تو بچا لو۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے تلمبہ میں 10 سالہ ایان گلی میں جا رہا تھا 2 افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی، اغوا کاروں نے بچے کو پکڑ کر منہ پر ٹیپ لگایا،ہاتھ پاؤں باندھنے لگے، راہگیروں کے آنے پر اغوا کار بچے کو چھوڑکرفرار ہوگئے۔

    اغواکاروں نے اگلے روز دوبارہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی جس پر انہوں نے بچے کےگھر کےگیٹ پر دھمکی آمیز پرچی چسپاں کر دی جس پر لکھا ہوا تھا کہ اپنے بیٹے کو بچا سکو تو بچالو۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ 10 سالہ ایان کے اہل خانہ کی نشاندہی پر ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 8 مئی کو پولیس نے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے سبحان انیس کو شاہدرہ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کا کہنا تھا کہ مغوی سبحان انیس کو 4 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کار مغوی کا قریبی رشتے دار ذیشان عرف شانی اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • ایک قدیم کھیل میں پاکستانی گھڑ سوار ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

    ایک قدیم کھیل میں پاکستانی گھڑ سوار ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب

    تلمبہ: پنجاب کے چھوٹے سے شہر تلمبہ میں روایتی ڈھول تاشے اور شہنائی کی آوازوں کی گونج میں پاکستانی گھڑ سوار قدیم کھیل ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

    کھیل کے دوران مختلف رنگوں کے شوخ ویسکوٹ پہنے گھڑ سواروں نے اپنے نیزے زمین میں گڑے لکڑی کے کھونٹوں کو نشانہ بنا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا، کیوں کہ مٹی میں کھیلے جانے والے اس کھیل میں گرد میں چھپ جانے والے کھونٹے کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہوتا۔

    گھڑ سواری کے اس کھیل کے لیے ایک مشاق گھڑ سوار کی ضرورت ہوتی ہے جسے سرپٹ دوڑتے گھوڑے کی پشت پر سے نیزہ زمین میں گڑے کھونٹے میں چھیدنا پڑتا ہے۔

    مقامی سیاست دان شوکت حیات بوسان کا کہنا ہے کہ یہ جوان شیروں کا کھیل ہے، جس کے لیے نہ صرف ایک اچھے گھوڑے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ایک اچھے سوار کی بھی۔

    کھیل کے آرگنائزر صاحب زادہ سلطان محمد علی کا کہنا ہے کہ ٹینٹ پیگنگ کے اس کھیل سے متعلق کوئی ریکارڈ گنیز بک میں نہیں تھا، لیکن اب ہم نے 120 گھوڑوں کے 166 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر عالمی ریکارڈز میں یہ ریکارڈ بھی شامل ہے کہ 90 کھونٹے ایک ساتھ نیزوں کے ذریعے نکالے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ ریکارڈز بنائے جا چکے ہیں تاہم اب انھیں گنیز بک کے حکام کی طرف سے توثیق کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ ٹینٹ پیگنگ کا کھیل برّ صغیر کا صدیوں پرانا ایک ایسا کھیل ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہو رہا ہے، جو صرف پنجاب میں زندہ ہے، تاہم عالمی ریکارڈز قائم ہونے کے بعد امید ہے کہ عالمی سطح پر اس کھیل کو توجہ میسر آئے گی۔

    کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کھیل کو وہ اپنے بل بوتے پر فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 میں پاکستان نے پہلی بار متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔