Tag: تلنگانہ

  • آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا

    آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل میں زندگی کا خاتمہ کرلیا

    بھارت کے نرمل ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، آئی ٹی کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ اتوار کی رات رونما ہوا، نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی سواتی پریا، باسر تریپل آئی ٹی میں پی یو سی (پری یونیورسٹی کورس) کے دوسرے سال کی طالبہ تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اتوار کی شب 18سالہ طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ طالبہ حالیہ دنوں میں چھٹیاں گزار کر اپنے گھر سے کالج آئی تھی۔

    پڑوسیوں کے مطابق سواتی پریا کے لئے حال ہی میں اس کے گھر والوں نے نئی اسکوٹی خریدی تھی وہ اسکوٹی بھی چلاتی تھی۔

    کالج انتظامیہ کے مطابق سواتی پریا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے، مگر خودکشی کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا تھا جب ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے پر 9 طلبہ وطالبات نے خودکشی کرلی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 7 طالبات اور 2 طالب علم شامل ہیں۔ 7 نے نتیجے کے اعلان کے دن جب کہ دو نے دوسرے روز اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

    مذکورہ ریاست میں گزشتہ دنوں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے گئے تھے جن میں سے 7 طلبہ وطالبات نے اسی شام مایوس ہو کر موت کو گلے لگا لیا۔

    فریج کا کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، متعدد زخمی

    خودکشی کے یہ واقعات سنگار ریڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں پیش آئے تھے جہاں کولور میں سائی تیجا، عطاپور کی ہرینی، اوچیلا پور گاؤں کی ساتوک، ڈورا گاڑی گاؤں کی گٹکا تیجسوینی، موڈی گونڈہ کی ویشالی اور چلوکوڈو گاؤں کی بھارگوی شامل ہیں۔

  • محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو بارش کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو بارش کی نوید سنادی

    بھارتی حیدرآباد میں شدید گرمی اور دھوپ سے پریشان تلنگانہ کے عوام کو محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنادی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوتہگوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، کریم نگر، بھوپال پلی، ملوگو، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور بھونگیر اضلاع میں 6 مئی سے بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نلگنڈہ ضلع کے گوڈاپور میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، انتظامیہ نے شہریوں کو بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی درخواست کی۔

    صبح کے اوقات میں بھی شدید گرمی ہے، جبکہ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگیا ہے، شدید گرمی کے باعث سڑکیں سنسان ہیں۔

  • عوام کو 500 روپے میں گیس سلینڈر دینے کی تیاری

    عوام کو 500 روپے میں گیس سلینڈر دینے کی تیاری

    تلنگانہ کی ریاست میں مہالکشمی اسکیم کے تحت عوام کو 500 روپے میں گیس سلینڈر دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں الیکشن سے قبل تلنگانہ میں عوام کو سستی گیس کی ففراہمی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    اس اسکیم پر 28 دسمبر سے عمل آوری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ سیول سپلائز کے حکام کی جانب سے عوان جو سلینڈر کی فراہمی کیلئے گائیڈ لائنز تیار کی جارہی ہیں۔

    اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اسکیم کے تحت کتنے صارفین اور کن افراد کا احاطہ کیا جائے گا اوراس کیلئے سرکاری خزانہ پر کتنا بوجھ پڑے گا

    تلنگانہ کی ریاست میں ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب گیس کنکشنس ہیں جن میں سے 70 لاکھ خواتین کے نام پر ہیں۔

  • خزانے کا پتا بتانے والا سیریل کلر نکلا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    خزانے کا پتا بتانے والا سیریل کلر نکلا، دل دہلا دینے والے انکشافات

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تنلنگانہ میں پولیس نے ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے خزانے کا پتا بتانے کے بہانے لوگوں کو لوٹ کر قتل کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نگرکرنول میں پولیس نے منگل کو ایک سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے، 47 سالہ رماتی ستیہ نارائن پر مبینہ طور پر 11 افراد کا بے دردی سے قتل کا الزام ہے۔

    پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ رماتی نارائن نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک میں گیارہ افراد کو وحشیانہ طور پر قتل کیا، اور اس کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ لوگوں کو خفیہ خزانہ ظاہر کرنے کا دعویٰ کر کے ٹھگ لیتا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم لوگوں کو یقین دلا دیتا تھا کہ وہ اپنے خاص عمل کے ذریعے چھپا خزانہ ظاہر کر سکتا ہے، اس کے عوض وہ لوگوں سے رقم لیتا تھا یا زمین اپنے نام کروالیتا تھا، اور پھر سنسان جگہ پر لے جا کر متاثرہ شخص کو تیزاب یا ایک نامعلوم زہر پلا دیتا تھا، جس سے وہ نڈھال ہو کر گر جاتا تھا، اس کے بعد وہ بھارتی پتھر سے اس کا سر کچل دیتا تھا۔

    ملزم 2020 سے اس قسم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ایک بار پولیس کے جال سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوا، پولیس رپورٹ کے مطابق اب تک ملزم نے گیارہ افراد کو قتل کیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    26 نومبر کو ایک خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی تھی، خاتون نے کہا تھا کہ ان کا شوہر وینکٹیش نگرکرنول میں ستیہ نارائن نامی شخص سے ملنے گھر سے نکلا تھا لیکن پانچ دن گزرنے کے بعد بھی وہ گھر واپس نہیں آیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو ملزم رماتی ستیہ نارائن کے رویے کو مشکوک پایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم ناگرکرنول میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا تھا اور جڑی بوٹیوں کی دوائی بھی کرتا تھا، اور وہ خزانے کی تلاش کا عادی تھا۔

    اس نے اپنے رئیل اسٹیٹ دوستوں کو بھی چھپے ہوئے خزانے تلاش کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق جب ملزم نے خاتون کے شوہر وینکٹیش سے کہا کہ وہ تین حاملہ خواتین کو قربان کرے، تو اس نے گھبرا کر اپنی رقم واپس مانگ لی، جس پر ملزم نے اسے مقدس پانی کی آڑ میں زہریلی جڑی بوٹیوں کا عرق پلایا اور پہاڑی پر لے جا کر بے ہوشی کی حالت میں اس پر تیزاب ڈال کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم رماتی ستیہ نارائن نے مزید 10 افراد کے ناقابل یقین اور سنسنی خیز قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

  • ویڈیو: انتخابی مہم کے دوران حملہ آور نے سیاستدان کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا

    ویڈیو: انتخابی مہم کے دوران حملہ آور نے سیاستدان کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں انتخابی مہم کے دوران حملہ آور نے ایک رکن پارلیمںٹ پربھاکر ریڈی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں مہم کے دوران پیر کو دولت آباد ڈویژن کے گاؤں سرمپلی میں اُس وقت اچانک ایک حملہ آور نے کوٹھا پربھاکر ریڈی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا جب وہ ایک گھر سے باہر نکل رہے تھے۔

    پربھاکر ریڈی کا تعلق ’بھارت راشٹر سمیتی‘ (بی آر ایس) سے ہے، حملے میں ریڈی زخمی ہو گئے جس پر انھیں فوری طور پر گجویل اسپتال پہنچایا گیا، اور بعد ازاں انھیں حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    حملے کے بعد جائے وقوعہ پر افرا تفری مچ گئی تھی، تاہم رکن پارلیمنٹ کے حامیوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت راجو کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم حملے کے پیچھے موجود مقصد کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا ہے، پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    ریاست تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملسائی سوندریہ راجن نے واقعے پر رد عمل میں کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسے واقعات جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

  • بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے کے لیے آنے والا معصوم بچہ ناگہانی موت کا شکار

    بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے کے لیے آنے والا معصوم بچہ ناگہانی موت کا شکار

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں ایک معصوم بچہ اس وقت ناگہانی موت کا شکار ہو گیا جب وہ اپنے بڑے بھائی کو اسکول بس تک چھوڑنے گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں ضلع ورنگل کے ایک گاؤں چنتائی پلی میں اسکول بس کی زد میں آ کر ایک 3 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

    لڑکا اپنی ماں کے ہمراہ بڑے بھائی کو اسکول بس میں چھوڑنے کے لیے آیا تھا، لیکن جب وہ اسکول بس کے قریب پہنچے تو بچہ آگے بڑھا اور اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ اسکول بس کے پچھلے پہیے کے نیچے آ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر حادثے کی جانچ کی، ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچہ موقع ہی پر ہلاک ہو گیا تھا، دوسری طرف واقعے کی اطلاع گاؤں پہنچی تو وہاں غم کی لہر دوڑ گئی۔

  • بارش کے سبب جنگل میں محصور سیاحوں کو بچا لیا گیا، ویڈیو

    بارش کے سبب جنگل میں محصور سیاحوں کو بچا لیا گیا، ویڈیو

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے جنگل میں بارش کے سبب محصور ہوجانے والے 130 سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، دریا کی سطح میں اضافے کی وجہ سے یہ افراد وہاں پھنس گئے تھے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ملگ میں سیاحوں کا گروپ جنگل میں واقع آبشار کے نظارے سے لطف اندوز ہونے گیا تھا، اس دوران بارش ہوگئی جس سے دریا کی سطح بلند ہونے لگی اور ان افراد کے لیے وہاں سے نکلنا مشکل ہوگیا۔

    یہ افرد برسات کے دوران آبشار کا نظارہ دیکھنا چاہتے تھے جو ان کے لیے پریشان کن صورتحال کا باعث بن گیا جب کہ اندھیرا چھا جانے سے وہ جنگل میں ہی پھنس کر رہ گئے۔

    سیاحوں کی جانب سے پولیس کنٹرول روم کو فون پر اطلاع دی گئی، آدھی رات کے قریب پولیس، این ڈی آر ایف اور ڈی ڈی آر ایف کی ٹیمیں ان افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے مشن پر نکلیں۔

    متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پھنس جانے والے سیاحوں کا تعلق اضلاع ورنگل اور کریمنگر سے بتایا جاتا ہے۔

    رات تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان سیاحوں کو جنگل سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ ریسکیو ٹیمیں اپنے ساتھ غذا اور پانی کی بوتلیں بھی لے کر گئی تھیں۔

  • شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے ایک علاقے میں شادی سے ایک دن قبل کرنٹ لگنے سے دولھا ہلاک ہو گیا، جس کے باعث شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ کوموگوڈیم کے تانڈہ میں پیش آیا، 21 سالہ یاکوب کی شادی گارلا منڈل سے تعلق رکھنے والے بوڈا شیوا کی بیٹی سے طے پائی تھی، تاہم کرنٹ لگنے سے اچانک اس کی موت واقع ہو گئی۔

    حیدر آباد شہر میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے نوجوان یاکوب کی شادی جمعہ 12 مئی کو مقرر تھی، تمام رشتہ دار شادی کے لیے دولھے کے گھر میں جمع ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق شادی والے گھر میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے یاکوب نے بورویل کی موٹر کو آن کیا، لیکن بدقسمتی سے اسے اچانک کرنٹ کا زور کا جھٹکا لگ گیا، جس سے وہ نیچے گر گیا، اور اس کے ساتھ ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

    یاکوب کی اچانک موت سے دلہن کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا۔

  • سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ڈیڑھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا ایک خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جو سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز ان کی ڈیلیوی کے دوران بیٹ میں بھول گئے تھے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر ایک حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد اس کے پیٹ میں دستی نما کپڑا بھول گئے۔ خاتون ڈیڑھ سال سے شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری دسمبر 2021 میں سرکاری اسپتال میں ہوئی تھی، ڈاکٹروں نے اس کا سیزیرین آپریشن کرتے ہوئے ڈیلیوری انجام دی لیکن ایک کپڑا اس کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا۔

    خاتون دو تین دن بعد اپنے گھر لوٹ گئیں، چند دن بعد سے انہیں پیٹ میں شدید درد شروع ہوا، ڈاکٹرز کو دکھانے پر وہ طویل عرصے تک مختلف دوائیں کھاتی رہیں لیکن ان کی تکلیف میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

    ڈیڑھ سال بعد ایک اسپتال میں ان کی اسکریننگ ہوئی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پیٹ میں کپڑا موجود ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ان کے پیٹ سے کپڑا نکالا۔

    خاتون کے رشتہ داروں نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے خلاف ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • رونے کی آواز نے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

    رونے کی آواز نے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا

    حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں جھاڑیوں سے نوزائیدہ بچی ملی ہے، جس کے رونے کی آواز سن کر لوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے رکُماپور گاؤں کے نواح کی جھاڑیوں میں ایک نوزائیدہ لڑکی پائی گئی، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں نوزائیدہ کے رونے کی آواز سن کر انھوں نے اسے تلاش کیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا، لڑکی ملنے پر مقامی افراد نے فوری طورپر پولیس اور محکمہ صحت کے ذمہ داروں کو مطلع کر دیا۔

    محکمہ پولیس کے مطابق جھاڑیوں سے برآمد ہونے والی نوزائیدہ بچی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر علاقے کے اسپتال ظہیر آباد منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی ملنے کے واقعے کا کیس درج کر لیا گیا ہے، اور اس کی چھان بین ہو رہی ہے کہ آیا بچی کو جھاڑیوں میں کون چھوڑ کر گیا تھا۔