Tag: تل کے لڈو

  • جعلی بینک اکاؤنٹس: تل کے لڈو بیچنے والا کروڑ پتی نکلا

    جعلی بینک اکاؤنٹس: تل کے لڈو بیچنے والا کروڑ پتی نکلا

    کراچی: جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی کمپنیاں بنانے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تِل کے لڈو فروخت کرنے والا نابینا شخص بھی کروڑ پتی نکل آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فالودے والے کے بعد تل کے لڈو بیچنے والے کے نام پر بھی اکاؤنٹ نکل آیا، نابینا شخص لیاقت کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے نکلے۔

    [bs-quote quote=”ایف بی آر کے چھاپے کے بعد کمپنی اور جعلی اکاؤنٹ کا علم ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”لیاقت” author_job=”نابینا شہری”][/bs-quote]

    ایف بی آر نے متاثرہ شہری کے گھر چھاپا مارا، شہری کو ایف بی آر کے دفتر بھی طلب کیا گیا، متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایف بی آر کے چھاپے کے بعد کمپنی اور جعلی اکاؤنٹ کا علم ہوا۔

    لیاقت نے بتایا کہ دو دن قبل ایف بی آر والے میرے گھر آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میرے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

    نابینا محنت کش نے مزید بتایا کہ ان کا شناختی کارڈ 3 بار کھو چکا ہے، جس کے مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں، ایف بی آر والوں نے چند دن میں بلانے کا کہہ دیا ہے۔

    لیاقت کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں تل کے لڈو فروخت کر کے گزر بسر کرتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کر دیا ہے: شہزاد اکبر


    دوسری طرف ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لڈو فروش لیاقت کے شناختی کارڈ نمبر پر باقاعدہ طور پر ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے، یہ کمپنی بلیک لسٹ کی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے نامزد 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام بھی شامل ہیں۔

  • موسمِ سرما کی سوغات، تل کے لڈو اب گھر پر بنائیں

    موسمِ سرما کی سوغات، تل کے لڈو اب گھر پر بنائیں

    خشک میوہ جات موسمِ سرما کا ایک انمول تحفہ ہے ، تل بھی موسمِ سرما کی خاص سوغات میں سے ایک ہے، سردیوں میں تلوں کا استعمال بکثرت ہوتا ہے ، لوگ انہیں بھون کر، لڈوبناکر استعمال کرتے ہیں،تل بطورغذا اور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔

    تل کے لڈو بنانے آسان ترکیب ،جس سے آپ باآسانی لڈو گھر پر تیار کرسکیں گی۔

    اجزا

    سفید تل : ایک کپ

    گڑ: دو کھانے کے چمچہ

    گھی یا تیل : ایک چائے کا چمچہ

    ترکیب

    سب سے پہلے دودھ میں زعفران بھگو کر رکھ دیں۔

    اب تل کو ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں اور مستقل چمچہ ہلاتے رہیں یہاں تک تلوں کی رنگت سنہری ہوجائے اور پھر نکال لیں، اب اس ہی برتن میں میں گڑ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور چمچہ چلاتے رہیں جب گڑ میں جھانگ اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اتار لیں۔

    گڑ جمنے سے پہلے ہی اس میں زعفران والا دودھ ڈال دیں اور ملائیں پھر اس میں کھویا اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اب ہتھیلیوں پر ہلکا سا تیل لگا کر اس آمیزے سے چھوٹے چھوٹے لڈو بنالیں۔.

    مزیدار تل کے لڈو تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔