Tag: تماشائی کا رقص

  • اسٹیڈیم میں تماشائی کے مدہوش رقص پر آئی سی سی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکا

    اسٹیڈیم میں تماشائی کے مدہوش رقص پر آئی سی سی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکا

    بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں یوں تو کئی مضحکہ خیز واقعات پیش آئے ہیں مگر ایک شائق نے ایسا رقص کیا جسے آئی سی سی بھی شیئر کرنے پر مجبور ہوگیا۔

    نیدرلینڈز اور سری لنکا کے درمیان جاری میچ میں ایک شائق نے کافی جذباتی انداز میں ڈانس کرنا شروع کردیا اور اسی دوران اپن شرٹ بھی اتار دی۔ ساتھ بیٹھے دیگر تماشائی بھی اس عمل سے محظوظ ہوتے نظر آئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح کسی گانے پر ناچ رہا ہے۔ پھر اس نے بالکل گنگولی کا انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹی شرٹ اتار دی۔

    مداح نے اپنی قیمض کو سابق بھارتی کپتان کی طرح گھمانا شروع کردیا۔ جس پر ایک مداح نے اسے دادا اسٹائل سے بھی تشبیح دی۔

    آئی سی سی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسٹینڈ میں ہونے والا ایکشن‘ ساتھ ہی ایک دلسچپ ایموجی بھی بنائی۔

    شائقین کی جانب سے آئی سی سی کی شیئر کردہ اس دلچسپ ڈانس کی ویڈیو پر مختلف کمنٹس کیے جارہے ہیں اور اسے لندن میں گنگولی کے ڈانس سے تشبیح دی جارہی ہے۔