Tag: تماشہ

  • ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے: ثانیہ سعید

    ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے: ثانیہ سعید

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بے حد مقبول، باصلاحیت و سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ ہمیں تماشہ دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے ناک ناک شو میں پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر گفتگو کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا کہ ہم آگے نہیں بڑ رہے، ہمیں بس تماشہ دیکھنے اور تماشہ بنانے کی عادت ہے، کون کیا کررہا ہے، کیا کھا رہا ہے، کیا پہن رہا ہے، دوسری کی زندگی میں کیا چل رہا ہے یہ سب ہمیں جاننے کی عادت ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جب سیٹ پر جاتی ہوں تو بہت زیادہ پروٹوکول ملتا ہے جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے، بعض دفعہ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ اگر مجھے کچھ چاہیے ہوگا تو میں کہہ دوں گی، ہمیں نارمل رہنا چاہیے۔

    اس سے قبل انہوں نے آے آر وائی کے شو میں ہی کہا تھا کہ اب پیسے کمانے کے لیے اداکاری کرنی پڑتی ہے کیونکہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے پہلے بہت ہوتی تھی میں جتنے اسکرپٹ سے انکار کرتی تھی اس سے زیادہ میں کام کرلیتی تھی۔

    واضح رہے کہ ثانیہ سعید ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں آمنہ الیاس، عفان وحید، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔

  • آمنہ ملک اور نگا جی میں آپس میں لڑ پڑے

    آمنہ ملک اور نگا جی میں آپس میں لڑ پڑے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں ماڈل آمنہ ملک اور نگا جی آپس میں لڑ پڑے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا رئیلٹی شو تماشہ شروع ہوتے ہوئے گھر میں دو جھگڑے ہوگئے میزبان عدنان صدیقی نے دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی لیکن آمنہ ملک نے نگاہ جی سے دوستی کرنے سے انکار کردیا۔

    عدنان صدیقی کو نگاہ جی نے جھگڑے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’مائرہ نے انہیں بھیجا انہیں ایپرن چاہیے تھا اور یہ غصے میں بولیں کہ کپرے گندے ہوگئے۔‘

    یہ کہنے لگیں کہ مجھے فرق پڑتا ہے میرے کپڑے گندے نہیں ہونے چاہیں اور پھر کہنے لگیں کہ سب کو دکھانے کے لیے برتن دھونا شروع کردیے ہیں۔‘

    انہوں نے مزید بتایا کہ ’مائرہ خان کو معلوم ہے وہ گواہ ہیں کہ اس دوران کیا ہوا تھا۔‘

    دوسری جانب آمنہ ملک نے کہا کہ ’مائرہ نے برتن دھونے کو کہا تھا جس پر میں نے ایپرن مانگا لیکن یہ کہنے لگے کہ ایپرن سے کیا فرق پڑتا ہے ہمارے لیے تو تمام کپڑے ایک جیسے ہی ہیں۔‘

    آمنہ نے کہا کہ ’یہ چار گلاس دھو کر چلے گئے باقی سارے برتن میں نے دھوئے لیکن انسان کو اتنا زیادہ ہوشیار نہیں بننا چاہیے۔‘

    Nigah Jee Hits At Aamna Malick As He Compares Her To Mahira Khan

    بعدازاں دونوں کا مؤقف سننے کے بعد عدنان صدیقی نے صلح کروانے کی کوشش کی لیکن آمنہ نے نگاہ سے دوستی گرنے سے صاف انکار کردیا جبکہ نگاہ جی نے دوستی پر رضامندی ظاہر کی۔

    رئیلٹی شو میں پہلے گھر سے باہر کون جائے گا؟ یہ جاننے کے لیے ’تماشہ‘ دیکھنا نہ بھولیں۔

  • سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    سجاد علی کا ’ تماشہ‘ اور بوہیمیا کا جادو

    معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’ تماشہ‘ جاری کردیا جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی نژاد گلوکار بوہیمیا بھی اپنی آواز کا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔

    سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔

    ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ’تماشہ‘ میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔

    دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

    سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں۔ وہ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔

    سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں۔