Tag: تمام ائیرلائنز کے فضائی میزبانوں

  • تمام ائیرلائنز کے فضائی میزبانوں کو ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

    تمام ائیرلائنز کے فضائی میزبانوں کو ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار

    اسلام آباد :کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے فضائی میزبان بھی اب اپنی اسکریننگ کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے دو مریضوں کی نشاندہی کےبعد حفاظتی اقدامات سخت کردیئےگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر تمام ائیرپورٹ پر پی آئی اے سمیت دیگر آئیر لائینز کی فضائی میزبانوں کی بھی مکمل اسکریننگ ہو گی۔

    تمام ائیرلائنز کے فضائی میزبانوں کو ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور سفری ریکارڈ جمع کروانا لازمی پڑے گا۔

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسکریننگ ہوئی ،فضائی میزبان پی کے 211 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

    فضائی میزبانوں کی تھرمو گن اور تھرمل اسکینر سے اسکرینگ کی گئی اور ہیلتھ کارڈ بھی وصول کئے گئے اور کچھ سے ہیلتھ ڈیسک پر پر کرائے گئے ۔

    یاد رہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سےآ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل لازمی قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے آ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانا لازمی قرار

    اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا جبکہ ایئرٹریفک کنٹرولر کو بیرون ملک سے آنے والوں کی آگہی کے لیے الگ ہدایات نامہ جاری کیا تھا ۔
    .
    ہدایت نامے میں کہا گیا تھا پائلٹ ،فضائی میزبان مسافروں کوفارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں، فارم میں 14دن میں چین اور6دن میں افریقہ یاجنوبی امریکاکےسفر کابتانا ہوگا جبکہ مسافرکوبخار، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں بتانا ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کراچی ایئرپورٹ پروفاقی حکومت کےتعاون سے اسپیشل ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نےبھی کوروناوائرس سےمتاثرہ ملکوں سے واپس آنےوالےمسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔