Tag: تمام تعلیمی اداروں

  • تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

    تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

    لاہور : ہائی کورٹ نے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لیا-

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد جمیل خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر تعلیمی اداروں کی حدود میں منشیات اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

    کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے ہیلتھ پروفائل رپورٹ جمع کروائی ، رپورٹ کے مطابق 17 تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،زیادہ تر تعلیمی ادارے ہیلتھ پروفائل رپورٹ بنانے میں ناکام رہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعلیمی اداروں کی حدود میں منشیات اور سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں،صدر، وزیراعظم اور متعلقہ حکام کو معاملے پر کارروائی کیلئے خطوط لکھے،حکومتی سطح پر تاحال منشیات اور سگریٹ نوشی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ منشیات اور سگریٹس کی فروخت سے طلباء اس بری عادت کا شکار ہو رہے ہیں،عدالت تعلیمی اداروں کی حدود میں منشیات اور سگریٹ نوشی پر پابندی کا حکم دے۔

    عدالت نے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی حکم دیتے ہوئے عمل در آمد رپورٹ طلب کرلی۔

  • کل سے تمام تعلیمی اداروں میں  مرحلہ وار تدریسی عمل کا آغاز

    کل سے تمام تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار تدریسی عمل کا آغاز

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کل سےتمام تعلیمی ادارےمرحلہ وار کھولنے جارہے ہیں ، والدین اوراساتذہ احتیاطی تدابیر کاخیال رکھیں۔

    تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے تعلیمی ادارے کھلنے کے حوالے سے کہا کہ کل سےتمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جارہے ہیں، والدین اور اساتذہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ بچوں کوماسک پہناکراسکول روانہ کریں چاہےکپڑے کاہی کیوں نہ ہو، طبیعت زیادہ خراب ہوتوبچے کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے، ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور یقین کریں کہ بچےہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں اور سینی ٹائزراستعمال کریں۔

    این سی اوسی کے مطابق بچوں کو لے جانے والے ڈرائیور گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بٹھاتے وقت یقین کرلیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ لاکھوں بچوں کواسکول واپسی پر خوش آمدید کہتےہیں، ہر بچےکا بحفاظت اسکول جانا یقینی بنانا ہماری ترجیح اوراجتماعی ذمہ داری ہے، ہم نے تدریسی سرگرمیوں کوصحت عامہ قواعد سےہم آہنگ بنانےکاخاص اہتمام کیا ہے۔