Tag: تمام تعلیمی ادارے

  • کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    لاہور : پنجاب بھر میں آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنےکا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں آشوب چشم نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اور اسکول کے طلبا و طالبات تیزی سے متاثر ہورہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پیر سے اسکول کے بچوں کو مرکزی دروازے پر اساتذہ خود چیک کریں گے اور آشوب چشم کے متاثرہ بچوں کو اسکول میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آشوب چشم کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اساتذہ اور طلبا کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں علامات کی صورت میں خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا تھا کہ آشوب چشم کے مریضوں کے علاج میں انتظامات مکمل ہیں، مریض خود سے علاج کرنے کے بجائے ڈاکٹرزسے رجوع کریں۔

    ڈاکٹر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا والدین بچوں کو اسکول بھیجتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • کل تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    سوات: اسکول وین پر حملے کے خلاف آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسکول وین پر حملے کے خلاف کل تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔

    صدرآل سوات پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے سوات کے علاقےگلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 طلبا زخمی ہو گئے تھے۔

    مقتول کے ورثا اور علاقہ مکین نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

  • سعید غنی کی تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کلاس6 اوراس سےآگےکی تمام کلاسزکو جاری رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس سال بغیرامتحانات کلاسز میں بچوں کوپروموٹ نہیں کیاجائےگا، ہماری تجویز ہےتمام تعلیمی ادارےبندنہ کئےجائیں۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکولزجس میں انرولمنٹ73فیصدہےاسکوبندکیاجائے جبکہ کلاس6 اوراس سےآگےکی تمام کلاسزکو جاری رکھاجائے۔3

    وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نویں سے12ویں کےامتحانات مئی جون میں لینےکافیصلہ نہ کیاجائے، امتحانات کوہولڈکیاجائے اور آئندہ کی صورت حال کودیکھ کربعدمیں فیصلہ کیاجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھوٹےنجی اسکولزکوبینکوں سےآسان شرائط پرقرض فراہم کئےجائیں، اس قرض پرسودوفاقی حکومت ادا کرے، حکومتی قرض دینےسےنجی اسکولزمعاشی بدحالی کاشکارنہیں ہوں گے۔

    سعیدغنی  نے مزید کہا کہ اسکولوں کےساتھ ٹیوشن وکوچنگ سینٹرز کوبھی شامل کرناچاہیے جبکہ غیر تدریسی سرگرمیاں تعلیمی اداروں میں بندکرنی چاہئیں۔

    یاد رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا حالات بہتر ہونےپر11جنوری سےتعلیمی ادارےکھولےجائیں گے۔