Tag: تمام جماعتوں

  • وفاق میں حکومت سازی  : مسلم لیگ ن نے تمام جماعتوں کے سامنے  شرط رکھ دی

    وفاق میں حکومت سازی : مسلم لیگ ن نے تمام جماعتوں کے سامنے شرط رکھ دی

    اسلام آباد : ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کے سامنے شرائط رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کو مشروط کر دیا، ن لیگ نے تجویز دی کہ ڈھائی ڈھائی سال تمام اتحادی کابینہ کا حصہ ہوں، ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو تجویز دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی ہے، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کےسامنےشرائط رکھےگی۔

    ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کے بغیروفاق میں حکومت نہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک مضبوط رائے پائی جاتی ہے کہ ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے، ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز نون لیگ کے رہنماؤں نے قیادت کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ذرائع کا بتانا تھا کہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس مین لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے کہا کہ وفاق میں حکومت نہ بنائیں، پیپلزپارٹی قدم قدم پربلیک میل کرے گی۔

    ارکان نے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آناچاہتی اورفائدے بھی لینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی مکمل ساتھ دے تو حکومت لینے میں حرج نہیں۔

  • الیکشن کمیشن  کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    الیکشن کمیشن کی تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں  کو تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری،چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھا، جس میں تمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    یڈیشل ڈائریکٹرجنرل الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کیا، سیاسی جماعت نےکہا نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں دےرہیں۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم کی اجازت دینےکاکہا اور حکومتوں کی جانب سے غیر امتیازی سلوک بند کرنے کامطالبہ کیا۔

    آئین وقانون کے تحت نگران حکومتیں غیرجانبداری کامظاہرہ کریں اور متعلقہ انتظامیہ کو لیول پلیئنگ کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیں۔