مودی جنگی جنون کے باعث ملتوی ہونے والی آئی پی ایل اب جنگ بندی کے بعد 17 مئی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے تاہم سے اس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
پہلگام واقعہ کی آڑ میں مودی کے جنگی جنون نے بھارت میں کھیلی جا رہی ملین ڈالرز کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو بھی نقصان پہنچایا اور لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
تاہم لیگ شروع ہونے سے قبل آئی پی ایل کی تمام فرنچائز کو بڑا جھٹکا لگا ہےکہ جنوبی افریقہ نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو 25 مئی تک ہر صورت وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ اور سی ایس اے کے سی ای او آئی پی ایل حکام سے بات کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا موقف تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل اور جنوبی افریقی بورڈ کے درمیان معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں نے 26 کو وطن واپس آنا ہے تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تیاریوں کے لیے وقت مل سکے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 11 سے 15 جون تک لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کگیسو ربادا (گجرات ٹائٹنز)، ایڈن مارکرم (لکھنؤ سپر جائنٹس)، ریان ریکیلٹن (ممبئی انڈینز)، لونگی نگیڈی (رائل چیلنجرز بنگلور)، مارکو جانسن (پنجاب کنگز)، کوربن بوش (ممبئی انڈینز)، ویان ٹربیونس (ممبئی انڈینز)، ٹربیونل سٹینڈن (حیدرآباد۔ کیپٹلز) کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/pahalgam-terrifying-story-of-the-incomplete-ipl-match-in-dharamsala/