Tag: تماں بٹ

  • لیگی کارکن کی چھٹی کے دن بھی ضمانت منظور

    لیگی کارکن کی چھٹی کے دن بھی ضمانت منظور

    گوجرانوالہ : نواز لیگ کے کارکن تماں بٹ کو چند گھنٹے بھی حوالات کی ہوا نہ کھانے دی گئی۔ چھٹی کے روزمجسٹریٹ کے گھر پہنچ کر ضمانت کرالی۔

    رسی جل گئی پر بل نہ گیا اور جائے بھی کیوں؟ جب حکمراں جماعت کے بڑوں کا سر پر ہاتھ ہو۔  گوجرانوالہ کا ن لیگی کارکن  تماں بٹ سلاخوں کے پیچھے وکٹری کا نشان بنائے کھڑا تھا۔

    ضمنی انتخاب کے دوران تماں بٹ نے پولیس کو اپنی ٹوردکھائی اوراس سےالجھ پڑا، پولیس اہلکار نےہمت دکھائی اور تماں بٹ کوپکڑکرحوالات لےآیا۔

    تماں بٹ سلاخوں کے پیچھےمسکراتا رہا اور بے گناہی کادعوٰی کرتا رہا اس کی مسکراہٹ اس وقت گہری ہوگئی جب چند گھنٹےبعد ضمانت منظورکرلی گئی۔

    چھٹی کےدن تماں بٹ کاوکیل مجسٹریٹ کےگھرجاپہنچا۔ مجسٹریٹ نےپہلےوقت ختم ہونےکاعذرتراشا لیکن پھرکوئی جادو ہوا اورتماں بٹ کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

    تماں بٹ کوفروری میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کےالزام میں بھی گرفتارکیا گیا تھا۔ لیکن رسی جل گئی پر بل نہ گیا۔

  • زاہد عرف تماں بٹ چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    زاہد عرف تماں بٹ چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    گوجرانوالہ : شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے مشہور کیس کے مرکزی ملزم زاہد عنایت عرف تماں بٹ کو کینٹ پولیس نے شہر میں داخل ہوتے ہوئے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

     پولیس نے تماں بٹ کے خلاف شہر کے تین مختلف تھانوں میں فائرنگ کرنے ، بھتہ وصول کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں مقدمات درج کر رکھے تھے۔

     پولیس نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اس کیس کے مرکزی ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم زاہد عنایت عرف تماں بٹ ہوائی فائرنگ کیس کے علاوہ مزید تین مقدمات میں پولیس کو پہلے سے ہی مطلوب تھا جس کی گرفتار ی کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے تھے۔

    دوسری طرف تماں بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک سیاسی آدمی ہوں اور میں نے ایم پی اے کا الیکشن بھی لڑا ہے۔

     اسکا کہنا تھا کہ شادی پر فائرنگ کا اعتراف کرتا ہوں جس پر میں پولیس افسران سمیت اعلیٰ پارٹی قیادت سے شرمندہ ہوں۔

     تماں بٹ کا کہنا تھا کہ اسپر شادی میں فائرنگ کرنے والے مقدمہ کے علاوہ تمام مقدمات بے بنیاد ہیں، تماں بٹ کی گرفتاری کے بعد اسکے ساتھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے تماں بٹ زندہ باد، تماں بٹ بے قصور کے نعرے لگائے۔