Tag: تمنا بھاٹیا

  • عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

    رپورٹس کے مطابق کئی سال پہلے اس وقت دونوں کی خفیہ شادی کی افواہ اس وقت زور پکڑ گئی تھی جب تمنا بھاٹیا اور عبدالرزاق کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کی تھی، جس میں دونوں شریک ہوئے تھے۔

    تاہم اب بھارتی اداکارہ نے اس معاملے پر وضاحت دے دی، اُن کا اس خبر پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا واقعی ایک تفریح گاہ ہے، یہ سب سے بیتُکی باتیں ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ہم نے صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں عبدالرزاق اور میں اتفاقاً شریک ہوئے تھے، نہ اس سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ بعد میں۔ ہمارا کوئی رابطہ تک نہیں تھا، لوگ خود ہی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔

    تمنا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔‘

    ’میں ابھی اسکول میں ہوں‘ تمنا بھاٹیا کی ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی، شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی اور نہ ملاقات۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر بھی کھل کر وضاحت دی۔

  • تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی، گزشتہ دنوں دونوں کے درمیان بریک اپ ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اب ان کی علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے رپورٹس منظر عام پر آگئی ہیں۔

    تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے علیحدگی اختیار کر لی

    روزنامہ سیاست کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے کے درمیان اختلافات ان کے مستقبل خاص طور پر شادی کے حوالے سے مختلف خیالات کی وجہ سے شروع ہوئے۔

    رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ تمنا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی وجہ سے دونوں میں اکثر لڑائی کی وجہ بنتی جب کہ اب اداکار جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

    یاد رہے کہ انہوں نے 2022 میں ایک دوسرے سے تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی، انہیں پہلی بار بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

  • تمنا بھاٹیا نے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کردیئے

    تمنا بھاٹیا نے زندگی کے تلخ تجربات شیئر کردیئے

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے، ایک انٹرویو میں اداکارہ کی جانب سے زندگی میں دو بار دل ٹوٹنے کا انکشاف کیا گیا۔

    معروف اداکارہ حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ محبت میں دھوکا کھانے سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

    اداکارہ کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ زندگی میں میں نے دو بار دل ٹوٹنے کا تجربہ کیا ہے جو میری ذاتی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھے۔

    تمنا بھاٹیا نے بتایا کہ مجھے پہلی محبت اس وقت ہوئی جب میں بہت کم عمر تھی، میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس وقت ہوا جب میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنی زندگی میں مزید کچھ چاہیے تھا، صرف اُس ایک شخص کے لیے میں وہ تمام چیزیں نہیں چھوڑ سکتی تھی جو میں چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے دوسری بار دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری بار میرا دل اس وقت ٹوٹا جب مجھے احساس ہوا کہ وہ شخص میری زندگی میں طویل مدت کے ساتھی کے طور پر میرے لیے بہتر نہیں ہے۔

    اداکارہ نے اگر چہ دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کیا مگر انہوں نے ان لوگوں کے نام نہیں شیئر کئے، جن کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی۔

    علاوہ ازیں اپنے انٹرویو میں تمنا بھاٹیا نے ریڈ فلیگز کو بھی اپنی گفتگو میں شامل کیا اور بتایا کہ’ریڈ فلیگ لوگ جھوٹ بولنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ وہ لوگ جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھوٹ بولتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ تمنا نے گزشتہ سال جون میں ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

    آڈیشن کا کہہ کر کیا فرمائش کی گئی؟ حرا خان کا بڑا انکشاف

    دونوں کو گزشتہ کئی ماہ تک ایک ساتھ دیکھا گیا اور اسی باعث دونوں کے افئیر کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں، لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔