Tag: تمیز

  • نئے دور میں اپنائے جانے والے وہ آداب جو آپ کو تہذیب یافتہ ظاہر کریں

    نئے دور میں اپنائے جانے والے وہ آداب جو آپ کو تہذیب یافتہ ظاہر کریں

    کسی انسان کی گفتگو، عادات اور اخلاق اس کی تربیت و فطرت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اگر آپ لوگوں کا رویہ جانچنے میں ماہر ہیں تو آپ باآسانی کسی بھی شخص کی فطرت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں انجام دی جانے والی معمولی عادات اور انداز گفتگو ہمارے اخلاق و تربیت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وہ عادات جو آپ کو بدتہذیب ظاہر کریں

    آج ہم آپ کو ایسے کچھ آداب سے روشناس کروانے جارہے ہیں جو بدلتی ہوئی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنائی جانی ضروری ہیں، بصورت دیگر آپ اپنے حلقہ احباب میں نہایت ناپسندیدہ سمجھے جاسکتے ہیں۔

    کسی بھی شخص کو فون کرنے سے پہلے اپنا پیغام روانہ کریں کہ آپ اس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو فوری طور پر کال کرنی ہو تو دو دفعہ سے زیادہ کال مت کریں۔ اگر وہ شخص 2 دفعہ کال کرنے پر بھی فون نہ اٹھائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نہایت ضروری کام میں مصروف ہے۔

    [bs-quote quote=”رات دیر سے کسی شخص کو فون مت کریں۔” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    کسی شخص کے ہاتھ سے کچھ گر جائے، کھانا کھاتے ہوئے کسی شخص کو چمچہ یا کانٹا استعمال نہ کرنا آتا ہو، یا دوران محفل کوئی شخص چھینکے یا کھانسے، تو اس شخص کو گھورنے سے پرہیز کریں۔

    باتھ روم استعمال کرتے ہوئے جب ایک باتھ روم زیر استعمال ہو تو اس کے بالکل برابر والا باتھ روم استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ایسا کرنا اس شخص کو اور خود آپ کو بھی غیر آرام دہ بنا سکتا ہے۔

    کسی سے معمولی سی بھی رقم لیں تو اسے ضرور واپس کریں چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو اور چاہے دینے والے نہ مانگا ہو۔ یہی اصول چھتری، پین یا دیگر چھوٹی موٹی اشیا پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

    اگر آپ کسی کی دعوت پر کسی ریستوران میں موجود ہیں تو کوئی مہنگی چیز آرڈر کرنے سے گریز کریں۔ کوشش کریں کہ میزبان کو خود ہی آرڈر کرنے کا کہیں۔

    غیر ضروری سوالات پوچھنے اور تبصرے کرنے سے گریز کریں جیسے ’او ہو آپ کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی‘، یا ’آپ نے اب تک گھر کیوں نہیں خریدا‘، یا ’آپ کے بچے کیوں نہیں ہیں‘۔ ان تمام مسئلوں سے آپ کا کوئی تعلق نہیں لہٰذا اپنے کام سے کام رکھیں۔

    [bs-quote quote=”مختلف سیاسی وابستگیوں اور خیالات کا احترام کریں۔” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اگر آپ کسی دوست کے ساتھ مشترکہ سواری میں جارہے ہوں اور بل اس نے دیا ہو، تو اگلی بار یہ ذمہ داری لازمی آپ اٹھائیں۔

    اگر آپ کسی سے مذاق کر رہے ہوں اور اس کے تاثرات سے لگ رہا ہو کہ وہ اسے پسند نہیں کر رہا تو مزید مذاق مت کریں۔

    آپ کی گفتگو کے دوران اگر سامنے والا آپ سے نظریں چرائے، پہلو بدلے یا مختصر جواب دے تو اپنی لمبی گفتگو ختم کردیں۔

    ٹرین یا ہوائی جہاز میں لمبے سفر سے قبل غسل ضرور کریں تاکہ دوران سفر آپ کے قریب بیٹھنے والے اذیت سے دو چار نہ ہوں۔

    اگر کوئی شخص اپنے فون میں آپ کو کچھ دکھائے تو فون کو اسکرول کرنے سے گریز کریں۔ دوسرے شخص کے فون میں اس کی ذاتی چیزیں ہوسکتی ہیں جو اسکرول سے سامنے آسکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پیشہ ورانہ زندگی میں اپنائے جانے والے آداب

  • وہ عادات جو آپ کو بدتہذیب ظاہر کریں

    وہ عادات جو آپ کو بدتہذیب ظاہر کریں

    کسی انسان کی گفتگو، عادات اور اخلاق اس کی تربیت و فطرت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اگر آپ لوگوں کا رویہ جانچنے میں ماہر ہیں تو آپ باآسانی کسی بھی شخص کی فطرت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں انجام دی جانے والی معمولی عادات اور انداز گفتگو ہمارے اخلاق و تربیت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

    کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں بد تہذیب اور بد اخلاق بنا کر پیش کرتی ہیں۔ یقیناً آپ ایسی عادات سے چھٹکارا پانا چاہیں گے۔ تو پھر جانیں وہ کون سی عادات ہیں جو آپ کی منفی تصویر پیش کرتی ہیں۔

    شکریہ نہ ادا کرنا

    شکریہ ادا کرنا اور شکر گزاری کا اظہار کرنا اچھے اخلاق کی نشانی ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ کسی کی جانب سے کوئی بڑی مدد کرنے پر ہی اس کا شکریہ ادا کریں، چھوٹے چھوٹے کاموں پر بھی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا آپ کا بہترین تاثر قائم کرے گا۔

    شکریہ ادا کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ آپ دوسرے شخص کی اپنے لیے کی گئی مدد کو سراہتے ہیں۔

    بات کاٹنا

    ایسے افراد کو بہت ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے جو اکثر و بیشتر دوسرے افراد کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کردیں۔

    اگر آپ کسی شخص کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی بات کہنا چاہ رہے ہیں تو معذرت کرتے ہوئے اس کی بات کاٹیں۔ لیکن یہ عمل بھی ہمیشہ قابل تعریف نہیں ہوتا۔

    ذاتی سوالات پوچھنا

    کسی سے اس کے بارے میں ذاتی زندگی کے سوالات پوچھنا نہایت ہی برا خیال کیا جاتا ہے۔

    اول تو آپ کو کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیئے، اور اگر آپ نے کسی سے کوئی ذاتی سوال پوچھ ہی لیا ہے تو آپ کو غیر متوقع جواب یا ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیئے جو بہت بے عزت کرنے والا بھی ہوسکتا ہے۔

    کھانے کے آداب

    کھانے کے دوران آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ بدتہذیبی سے کھانا، کانٹوں کو غلط انداز سے پکڑنا یا ویٹر سے درش رویے میں بات کرنا آپ کو وہاں موجود لوگوں کی نظر میں ناپسندیدہ بنا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا کا غلط استعمال

    ہماری زندگیوں کو کنٹرول کرنے والا سوشل میڈیا بھی ہماری عادات و اخلاق کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ناپسندیدہ لوگوں کے بارے میں کھل کر سوشل میڈیا پر اظہار کرنا، کسی کا مذاق اڑنا یا قابل نفرت پوسٹس کرناآپ کی پسماندہ ذہنیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

    فون میں مصروف رہنا

    کسی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے فون پر مصروف رہنا آپ کو بد اخلاق ظاہر کرے گا۔ اگر آپ اپنا بہترین تاثر پیش کرنا چاہتے ہیں تو کسی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے فون کو دور رکھیں۔

    لوگوں کا تعارف کروائیں

    جب بھی دو اجنبی افراد ایک دوسرے سے اس طرح ملیں کہ آپ ان کے مشترکہ جاننے والے ہوں، تو دونوں کا آپس میں تعارف ضرور کروائیں۔ تعارف نہ کروانا دونوں فریقین کو غیر آرام دہ بنا سکتا ہے۔

    مدد کی پیشکش نہ کرنا

    اگر آپ کے ارد گرد کوئی شخص مشکل کا شکار ہے تو اسے مدد کی پیشکش ضرور کریں۔ یہ مدد نہایت معمولی بھی ہوسکتی ہے جسے دونوں ہاتھوں میں سامان اٹھائے کسی شخص کے لیے دروازہ کھولنا۔

    یہ عمل آپ کی اچھی تربیت کی طرف اشارہ کرے گا۔

  • پرنیتی چوپڑا کی کپل شرما کو وارننگ

    پرنیتی چوپڑا کی کپل شرما کو وارننگ

    ممبئی: بھارتی خوبرو اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے’دی کپل شرماشو‘ کےمیزبان کوخبردار کرتے ہوئےکہاکہ وہ تمیزکےدائرے میں رہیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی کامیڈین اور’دی کپل شرما شو‘ کےمیزبان جواپنےساتھی اداکار کےساتھ ہونےوالی لڑائی کی وجہ سےخبروں کی زینت بنے ہوئےتھےاب ان کا ایک اور نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمااب معروف اداکارہ پرنیتی چوپڑاکےساتھ بدتمیزی کرنے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میدیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکارہ پرنیتی چوپڑا اپنی نئی آنےوالی فلم’میری پیاری بندو‘ کی پروموش کےلیےساتھی اداکار ایوشمان کھرانا کےساتھی دی کپل شرما شو پہنچی توشو کےمیزبان نے انہیں تنگ کرنا شروع کردیا۔

    پرنیتی چوپڑا نےکپل شرماکی اس حرکت پرانہیں خبردار کرتے ہوئےکہاکہ وہ تمیز کے دائرے میں رہیں بات یہاں ہی ختم نہیں اداکارہ نےآئندہ ان کےشو میں نہ آنے کا بھی عندیہ دے دیا۔


    کپل شرماجانوروں کےساتھ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں‘ سنیل گروور


    کپل شرما نےموقع کی نزاکت کوبھابتے ہوئےاداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ مجھے نہیں معلوم آج کل میرے ساتھ کیا ہورہاہےمیں بولنا اور کرنا کچھ چاہتاہوں لیکن ہو کچھ اور ہی جاتاہےاوراسی وجہ سےلوگ بھی مجھ سےناراض ہوچکےہیں۔

    کپل شرما کی جانب سے ان سے معذرت کرنے پر پرنیتی چوپڑا ہنس پڑیں اور یہ واقعہ ان کی فلم کی پروموشن کا حصہ ثابت ہوا


    اب یا کبھی نہیں‘ کپل شرماکوالٹی میٹم مل گیا


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ کپل شرما نےآسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئےدوران پرواز نشے میں دھت ہوکرساتھی اداکارسنیل گروور کو جوتے سے ماراتھا جس کےبعد انہوں نےشو چھوڑدیاتھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سنیل گروور کےشور چھوڑ جانے کےبعدکپل شرما کو پروگرام بچانے کےلیےٹی وی انتظامیہ نےایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیاتھا۔

  • ‘بھارتیوں کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے’

    ‘بھارتیوں کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے’

    ممبئی: بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اس وقت سخت غصہ میں آگئیں جب ایک طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اسے بے بھاؤ کی سناتے ہوئے بھارتیوں کو تہذیب سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا۔

    ممبئی کے ایک کالج میں ہونے والے ایک مباحثہ کے دوران جیا بچن تصاویر کھینچنے پر غصہ میں آگئیں۔ وہ وہاں طالبعلموں کو اپنے تجربات بتانے کے لیے پہنچی تھیں۔ دوران گفتگو جب ایک طالبعلم نے ان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات ادھوری چھوڑ کر اس طالبعلم کو سختی سے ڈانٹ دیا۔

    میں کوئی لاش نہیں جو کام نہیں کر سکتی *

    جیا کا کہنا تھا کہ کیمرے کی فلیش لائٹ ان کی آنکھوں میں چبھ رہی ہے۔ ’یہ تہذیب کا ایک بنیادی اصول ہے کہ کسی کو گفتگو کے دوران مخل نہ کیا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔

    انہوں نے کہا، ’لوگ کہیں بھی، کسی کی بھی، بغیر پوچھے تصویر کھینچنے لگتے ہیں۔ یہ میرا حق ہے کہ میں آپ کو اپنی تصویر نہ کھینچنے دوں‘۔

    انہوں نے غصہ میں کہا، ’والدین اور اساتذہ کو ضرورت ہے کہ وہ بچوں کو تمیز و تہذیب کے بنیادی اصول سکھائیں۔ ہمارے اندر اس کی شدید کمی ہے۔‘۔

    واضح رہے کہ جیا بچن اس سے پہلے بھی کئی بار غصہ میں آ کر صحافیوں اور مداحوں سے الجھ چکی ہیں۔