Tag: تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ

  • تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

    تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

    دبئی: تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن کے الزامات پر سری لنکن کرکٹر کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، آئی سی سی نے کرپشن کے الزامات پر سابق سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوہیٹگے کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    دلہارا لوکوہیٹگے پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، متنازع کرکٹر پر کھلاڑیوں کو فکسنگ کے لیے ورغلانے اور میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔

    سری لنکن کرکٹر لوکو ہیٹگے اینٹی کرپشن آفیسر سے حقائق چھپانے کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: اس بار ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں بن سکتا، شعیب ملک کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا تھا کہ وہ اس بار پنجاب لیجنڈز کی جانب سے ٹی 10 لیگ نہیں کھیلیں گے کیوں کہ وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ بیوی اور بچے کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹین لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، جب کہ اس کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی متنازع ہے۔ چند دن قبل پی ایس ایل فرنچائز نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔